news
برطانیہ :حفاظتی فیچرز اور نگرانی کرنے والا بچوں کا پہلا سمارٹ فون متعارف، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

برطانیہ نے مخصوص حفاظتی فیچرز اور نگرانی کی صلاحیت رکھنے والا اسمارٹ فون متعارف کروا دیا یہ فون بچوں کے لیے پہلی مر تبہ متعارف کروایا گیا ہے
امریکی کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ سیٹ بچوں کو ایک ایسا پُرکشش متبادل دیتا ہے جو بالکل سادہ عام موبائل فون یا پھر انتہائی جدید اسمارٹ فون جن کے اندر حفاظتی فیچر موجود نہیں ہوتے، سے بھی بہتر ہے
پِن وہیل ڈیوائسز بچوں کے والدین کو یہ اختیار دیتی ہیں کہ وہ دور رہ کر بھی بچوں کے ٹیکسٹ میسجز اور کال ہسٹری پر مکمل نظر رکھ سکیں اور ایپس اور چیٹ ٹائم کے اوقات کا تعین بھی کر سکیں
سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور اسکرین ٹائم کے بچوں کی جسمانی و ذہنی صحت پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے بڑھتے ہوئے تحفظات نے گزشتہ برسوں کےدوران فون ساز کمپنیوں اور آن لائن پلیٹ فارمز کو والدین کے اختیارات اور سیفٹی فیچرز کے متعلق سوچنے پر مجبور کر دیا ہے
بہرحال اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے والدین کو عام طور پر پلیٹ فارم پر اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت ہوتی ہے یا پھر ویسی ہی ڈیوائس کی ضرورت پڑتی ہے
پِن وہیل کا بیان ہے کہ والدین ان کی ڈیوائس میں ایک مرکزی آن لائن پورٹل سے نگرانی کر سکتے ہیں جس میں ڈیسک ٹاپ یا موبائل کے ذریعے سے رسائی ممکن ہے اور والدین وقت کے ساتھ سیٹنگز کو تبدیل بھی کر سکتے ہیں، بچوں کے بڑے ہونے کے ساتھ مزید فیچرز کو لاک بھی کر سکتے ہیں
news
افواج پاکستان نے 25 بھارتی ہیروپ ڈرونز مار گرائے، بھارت کو منہ توڑ جواب

راولپنڈی: افواجِ پاکستان نے اب تک بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 25 اسرائیلی ساختہ “ہیروپ” ڈرونز کو کامیابی سے مار گرایا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ بھارت کی حالیہ جارحیت کے بعد پاکستان کے مختلف علاقوں میں یہ جدید خودکش ڈرونز بھیجے جا رہے ہیں جنہیں پاک فوج نے بروقت اور مؤثر کارروائیوں سے تباہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ 6 اور 7 مئی کو بھارت کی کھلی جارحیت کے دوران پاکستان نے نہ صرف دشمن کے 5 جدید جنگی طیارے اور متعدد چیک پوسٹس تباہ کیں بلکہ اس کے ڈرون حملوں کا بھی مؤثر جواب دیا۔ اب تک لاہور، راولپنڈی، چکوال، گوجرانوالہ، اٹک، بہاولپور، کراچی، چھور اور سندھ کے میانو علاقے سمیت 12 مقامات پر ڈرونز مار گرائے گئے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور میں ڈرون گرنے سے پاک فوج کے 4 اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ میانو سندھ میں ایک سویلین شہید اور دو شہری زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی یہ حرکتیں اس کی بوکھلاہٹ کی علامت ہیں اور پاکستان کی افواج ان تمام حملوں کا نہ صرف جواب دے رہی ہیں بلکہ دشمن کے عزائم کو بھی ناکام بنا رہی ہیں۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ یہ صورتحال انتہائی سنگین ہے اور پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت خطے اور عالمی امن کو داؤ پر لگا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اس قسم کی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت اور عزم رکھتا ہے۔
news
بھارت سے کشیدگی: اسٹیٹ بینک کا ڈالر کے اخراج پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت

کراچی: بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کو ڈالر کے اخراج پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے، کیونکہ تنازع شدت اختیار کرنے کی صورت میں ڈالر کی طلب میں اچانک اضافہ ہو سکتا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی اس ہدایت کے باوجود انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ تاحال ڈالر کی طلب میں کسی قسم کی غیر معمولی تیزی دیکھنے میں نہیں آئی۔ مارکیٹ دن بھر پرسکون رہی اور کوئی افراتفری نہیں دیکھی گئی۔
کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 90 فیصد سے زیادہ ترسیلات زر بھارتی ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے آتی ہیں، خاص طور پر مشرق وسطیٰ سے۔ اگر کشیدگی مکمل جنگ میں بدلتی ہے تو یہ کمپنیاں پاکستان پر دباؤ ڈالنے کا ایک ذریعہ بن سکتی ہیں۔ ان کمپنیوں کے یورپ، امریکا اور خلیجی ممالک میں مضبوط نیٹ ورک موجود ہیں، جو وہاں موجود پاکستانیوں سے مقامی کرنسی میں رقوم لے کر بینکنگ چینلز کے ذریعے پاکستان ڈالر منتقل کرتی ہیں۔ اسٹیٹ بینک ان کمپنیوں کو فی ڈالر 15 سے 20 روپے کی ترسیلی فیس ادا کرتا ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر صورتحال طویل جنگ میں تبدیل ہوئی تو یہ پاکستان کی کمزور معیشت کے لیے سخت نقصان دہ ہوگا، جب کہ بھارت بھی اقتصادی اعتبار سے بری طرح متاثر ہو سکتا ہے۔
بینکنگ ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک نے غیر رسمی طور پر بینکوں کو آگاہ کیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ڈالر کی نقل و حرکت پر سخت نگرانی کی جائے۔ تاہم مارکیٹ میں ڈالر کی قدر، روپیہ کی قیمت اور بانڈز میں مجموعی طور پر زیادہ اتار چڑھاؤ نہیں دیکھا گیا۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب معمول کے مطابق رہی، اور اگر ضرورت پڑی تو اس سے نمٹنے کی صلاحیت موجود ہے، لیکن طویل تنازع سے دونوں ممالک کی معیشت متاثر ہو سکتی ہے۔
ٹریس مارک کے سی ای او کے مطابق، مارکیٹ نے تاحال غیر یقینی صورتحال کو نظرانداز کیا ہے، اور جب تک کشیدگی میں مزید اضافہ نہیں ہوتا، اس کے طویل المدتی اثرات محدود رہنے کا امکان ہے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔