news
برطانیہ :حفاظتی فیچرز اور نگرانی کرنے والا بچوں کا پہلا سمارٹ فون متعارف، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
برطانیہ نے مخصوص حفاظتی فیچرز اور نگرانی کی صلاحیت رکھنے والا اسمارٹ فون متعارف کروا دیا یہ فون بچوں کے لیے پہلی مر تبہ متعارف کروایا گیا ہے
امریکی کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ سیٹ بچوں کو ایک ایسا پُرکشش متبادل دیتا ہے جو بالکل سادہ عام موبائل فون یا پھر انتہائی جدید اسمارٹ فون جن کے اندر حفاظتی فیچر موجود نہیں ہوتے، سے بھی بہتر ہے
پِن وہیل ڈیوائسز بچوں کے والدین کو یہ اختیار دیتی ہیں کہ وہ دور رہ کر بھی بچوں کے ٹیکسٹ میسجز اور کال ہسٹری پر مکمل نظر رکھ سکیں اور ایپس اور چیٹ ٹائم کے اوقات کا تعین بھی کر سکیں
سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور اسکرین ٹائم کے بچوں کی جسمانی و ذہنی صحت پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے بڑھتے ہوئے تحفظات نے گزشتہ برسوں کےدوران فون ساز کمپنیوں اور آن لائن پلیٹ فارمز کو والدین کے اختیارات اور سیفٹی فیچرز کے متعلق سوچنے پر مجبور کر دیا ہے
بہرحال اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے والدین کو عام طور پر پلیٹ فارم پر اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت ہوتی ہے یا پھر ویسی ہی ڈیوائس کی ضرورت پڑتی ہے
پِن وہیل کا بیان ہے کہ والدین ان کی ڈیوائس میں ایک مرکزی آن لائن پورٹل سے نگرانی کر سکتے ہیں جس میں ڈیسک ٹاپ یا موبائل کے ذریعے سے رسائی ممکن ہے اور والدین وقت کے ساتھ سیٹنگز کو تبدیل بھی کر سکتے ہیں، بچوں کے بڑے ہونے کے ساتھ مزید فیچرز کو لاک بھی کر سکتے ہیں