news
کوسموس 482: سوویت اسپیس کرافٹ 10 مئی کو زمین پر گرنے کا خدشہ
دنیا کو ایک غیر متوقع خلائی واقعے کا سامنا ہے، کیونکہ سوویت یونین کی جانب سے 1972 میں لانچ کیا گیا اسپیس کرافٹ “کوسموس 482“ 10 مئی کے آس پاس زمین پر گرنے والا ہے۔ سب سے تشویشناک پہلو یہ ہے کہ کسی کو معلوم نہیں کہ یہ زمین پر کہاں گرے گا۔
یہ مشن دراصل سیارہ زہرہ (وینس) کی جانب بھیجا گیا تھا، لیکن راکٹ بوسٹر کے اوپری مرحلے میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے خلائی جہاز اپنی منزل تک پہنچنے میں ناکام رہا اور زمین کے گرد مدار میں پھنس گیا۔
نیدرلینڈ کی ڈیلفٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی کے لیکچرر مارکو لینگ بروک نے کوسموس 482 کی زمین پر واپسی کا سراغ لگایا۔ ان کے مطابق، چونکہ یہ اسپیس کرافٹ ایک لینڈر (Lander) ہے، اور اسے زہرہ کے سخت ماحول سے گزرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا، اس لیے یہ زمین کے ماحول میں دوبارہ داخل ہونے کے باوجود مکمل تباہ نہ ہو، بلکہ زمین پر کسی مقام پر اثر کے ساتھ گرے۔
لینگ بروک نے کہا کہ اگرچہ یہ خطرہ بہت زیادہ نہیں ہے، لیکن بالکل بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ یہ واقعہ کسی شہابِ ثاقب کے زمین سے ٹکرانے جیسا منظر پیش کر سکتا ہے۔
اسی دوران، سیٹلائٹ ٹریکر رالف وینڈیبرگ نے کوسموس 482 کی تازہ ترین تصاویر حاصل کی ہیں جو زمین کے مدار میں اس کی موجودگی کی تصدیق کرتی ہیں۔
یہ واقعہ عالمی خلائی تحقیق اور سلامتی کے شعبے میں ایک بار پھر اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ خلائی کچرے یا ناکام مشنز کے ممکنہ زمینی اثرات کس قدر سنجیدہ نوعیت اختیار کر سکتے ہیں۔
news
ریحام خان نے “پاکستان ریپبلک پارٹی” کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنا لی
پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کی سابقہ اہلیہ، صحافی اور سماجی کارکن ریحام خان نے باضابطہ طور پر اپنی نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی جماعت کا نام “پاکستان ریپبلک پارٹی” ہوگا۔ ریحام خان نے کہا کہ ان کی جماعت صرف اقتدار کے حصول کی سیاست نہیں کرے گی بلکہ عوامی فلاح، شفافیت اور انصاف کے لیے جدوجہد کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار نہیں اور نہ ہی عارضی سیاست دان ہیں، بلکہ وہ اگلے 30 سال کی حکمت عملی لے کر میدان میں آئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ نظام میں عام شہری کی آواز دبائی جاتی ہے لیکن پاکستان ریپبلک پارٹی ہر نظرانداز شدہ طبقے کی نمائندہ بنے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی سیاست خدمت اور عوامی مسائل کے حل پر مبنی ہوگی، کیونکہ ملک میں ابھی بھی لوگ صاف پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔ ریحام خان نے بتایا کہ بی بی سی سے استعفیٰ دینے کے بعد وہ اپنی والدہ کے ساتھ چار سال گزار چکی ہیں اور اس دوران انہیں پاکستان سے محبت ہو گئی، اس لیے اب وہ سیاست کے ذریعے ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کراچی پریس کلب کو سیاسی جدوجہد کے آغاز کی علامت قرار دیا اور کہا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام سے جڑنے اور ان کی آواز بننے کا عزم رکھتی ہیں۔
news
الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کو جعلی ڈگری پر نااہل قرار دے دیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو جعلی تعلیمی اسناد کی بنیاد پر نااہل قرار دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ فیصلہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس پر محفوظ کیا گیا تھا جو اب جاری کر دیا گیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ جمشید دستی نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی میں اثاثے چھپائے اور جھوٹے تعلیمی کوائف جمع کروائے۔ درخواست گزار کے مطابق جمشید دستی نے ایف اے پاس ہونے کا دعویٰ کیا تھا، جب کہ وہ نہ میٹرک پاس ہیں نہ ایف اے۔ یاد رہے کہ جمشید دستی نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز پاکستان پیپلز پارٹی سے کیا تھا اور بعد ازاں آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن جیت کر حنا ربانی کھر کے والد کو شکست دی تھی۔ حالیہ انتخابات میں وہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کے طور پر کامیاب ہوئے، اور ان کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جنہیں 9 مئی کے بعد مبینہ طور پر پارٹی چھوڑنے کے لیے دباؤ کا سامنا رہا۔
- news3 months ago
رانا ثناءاللہ کا بلاول کے بیان پر ردعمل: سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے
- news3 months ago
وزیر دفاع خواجہ آصف: پاکستان کے وجود کو خطرہ ہوا تو ایٹمی ہتھیار استعمال کریں گے
- news3 months ago
14 سالہ سدھارتھ ننڈیالا کی حیران کن کامیابی: دل کی بیماری کا پتہ چلانے والی AI ایپ تیار
- news2 months ago
فرحان سعید کا بھارتی پابندی پر دلچسپ ردعمل: فن سرحدوں کا محتاج نہیں