ٹیکنالوجی
راولپنڈی اور مری کے درمیان سیاحوں کےلیےشیشے کی ٹرین چلائی جائے گی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیاحوں کی سہولت کیلئے راولپنڈی سے مری تک گلاس ٹرین پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کی زیر صدارت 5 گھنٹے طویل خصوصی اجلاس ہوا جس میں مری ڈویلپمنٹ پلان کی منظوری دی گئی، اجلاس میں مری کی ڈویلپمنٹ، بیوٹی فیکیشن، ٹرانسپورٹ اور تعمیر وبحالی کے پراجیکٹس منظور کئے گئے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے تفصیلی بریفنگ دی، اجلاس میں مری مال روڈ پر قدرتی مناظر میں حائل ہائی رائز ہوٹل بلڈنگ کو ہٹانے کا فیصلہ اور جی پی او چوک سے ہوٹل متبادل مقام پر منتقل کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں مری سمیت ہر شہر اور علاقے میں تاریخی عمارتوں کے قدیمی نام بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ نے مری مال روڈ پر قدیمی عمارتوں کی یکساں صورت، سائن اور کلر سکیم نافذ کرنے کی ہدایت کی۔
دوران اجلاس مری میں تعمیرات کے لئے بلڈنگ لاز میں ترمیم اور منظوری کا اختیار صوبائی سطح پر منتقل کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دینے والے حکام کے خلاف کارروائی کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر شہر میں پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے قلیل، اوسط اور طویل المدتی جامع پلان پیش کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ موجودہ سسٹم کی مرمت اور بحالی کی جائے گی، مری میں روزانہ 6 لاکھ گیلن سے زائد صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو گی۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ مری کے دیہات کی 53 کلومیٹر سٹریٹس میں آر سی سی اور ٹف ٹائلیں لگائی جائیں گی، گھروں کی چھتوں سے گرنے والے بارشی پانی کو محفوظ کر کے سٹور کیا جائے گا۔
اجلاس میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کر کے گھریلو استعمال میں لانے اور اولڈ راولپنڈی، مری کشمیر روڈ کی تعمیر و توسیع کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قدیمی عمارتوں کے اصل نام بحال کرنے کے لئے فوری قانون سازی، ہر شہر میں تاریخ اور روایات کی مناسبت سے یادگار لگانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مری شہر پہلے سے بہت بہتر ہو چکا ہے عوام کے لئے بہترین بنائیں گے۔
news
سائبر ایمرجنسی ایڈوائزری جاری، عوام کو جعلی معلومات اور فشنگ لنکس سے خبردار رہنے کی ہدایت

پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران دشمن عناصر کی جانب سے پاکستان پر سائبر حملوں میں شدت آنے لگی ہے، جس پر نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (NCERT) نے فوری طور پر نئی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ دشمن قوتیں موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھا کر جدید سائبر ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہیں، جن کا مقصد پاکستان کے اہم قومی نیٹ ورکس کو متاثر کرنا اور عوام میں غیر یقینی کی کیفیت پیدا کرنا ہے۔
یہ عناصر فشنگ اسکیمز، جھوٹے سوشل میڈیا پیغامات، جعلی خبروں اور مشتبہ لنکس کے ذریعے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ ایڈوائزری میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان جعلی اطلاعات کا شکار نہ ہوں اور ہر قسم کی معلومات صرف سرکاری اور مصدقہ ذرائع سے حاصل کریں۔
عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ:
کسی بھی نامعلوم لنک پر کلک نہ کریں
مشتبہ ای میلز اور واٹس ایپ پیغامات کو فوری ڈیلیٹ کریں
سوشل میڈیا پر غیرمصدقہ خبریں یا ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں
سائبر سکیورٹی کی بنیادی احتیاطی تدابیر اپنائیں
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے حالیہ میزائل حملوں کے بعد پاکستان نے بھرپور دفاعی کارروائی کرتے ہوئے 5 بھارتی جنگی طیارے تباہ کر دیے، جن میں 3 رافیل بھی شامل تھے۔ اس کے علاوہ بھارتی فوج کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت کئی چیک پوسٹیں بھی نشانہ بنائی گئیں، جس کے بعد بھارت کی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کی
news
پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی سروسز بحال

اسلام آباد:
پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) کی سروسز فروری 2024 میں پابندی کے بعد ایک سال سے زائد عرصے بعد بحال کر دی گئی ہیں۔
یہ فیصلہ موجودہ جنگی حالات اور بھارت کے ساتھ کشیدگی کے تناظر میں بیانیے کی جنگ میں مؤثر شرکت کے لیے کیا گیا۔
بدھ کے روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا اجلاس چیئرپرسن پلوشہ خان کی صدارت میں ہوا، جہاں چیئرمین پی ٹی اے نے “ایکس” کی بحالی کی تصدیق کی۔ پلوشہ خان نے کہا کہ ایکس کی سروسز رات کے وقت پاکستان میں بحال کر دی گئی ہیں۔
اجلاس میں کمیٹی اراکین نے بھارتی حملے کی شدید مذمت کی اور پاک فوج اور فضائیہ کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ پلوشہ خان نے کہا کہ بھارت نے ایک بار پھر بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا، جس کا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔
یاد رہے کہ “ایکس” پر پابندی ملک میں سیاسی کشیدگی، جھوٹی اطلاعات اور حساس مواد کی روک تھام کے لیے لگائی گئی تھی۔ اس وقت حکومت کا مؤقف تھا کہ یہ اقدام قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ناگزیر تھا۔
اب جب کہ پاکستان کو سائبر بیانیے کے محاذ پر سرگرم کردار ادا کرنا ہے، “ایکس” کی بحالی ایک اہم اسٹریٹجک قدم سمجھا جا رہا ہے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔