Connect with us

خاص رپورٹ

جیل سے باہر نکلوں گا تو پھر پارٹی میں واپسی کے معاملات کو خود دیکھوں گا، عمران خان

بانی عمران خان نے کہا کہ دنیا میں سب سے بڑی اور طاقتور اسرائیلی لابی ہے وہ بھی آج تک ایسی قرارداد منظور نہیں کروا سکی

Published

on

imran khan

عمران خان نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ آئی ایس آئی کے کرنل اور میجر کا اڈیالہ جیل میں کیا کام ہے، آئی ایس آئی کے پاس سول معاملات اور عدلیہ میں مداخلت کا کوئی اختیار نہیں، سپرنٹنڈنٹ جیل صرف آئی ایس آئی کے احکامات پر چل رہا ہے، دو افسران کو اس وجہ سے تبدیل کیا گیا کہ مجھے کوئی رعایت نہ دے دیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کو پانچ ماہ گزر گئے مجھے ابھی تک یہ نہیں پتہ کہ کون جیتا اور کون ہارا، الیکشن میں بے ضابطگیوں پر امریکی کانگریس نے قرارداد منظور کی، 85 فیصد کانگریس اراکین نے حمایت میں ووٹ دیا، دنیا میں سب سے بڑی اور طاقتور اسرائیلی لابی ہے، وہ بھی آج تک ایسی قرارداد منظور نہیں کروا سکی، کانگریس نے پوری تحقیق کے بعد یہ قرارداد منظور کی، امریکیوں کو رپورٹس آتی ہیں جو وہ خود اکٹھی کرتے ہیں، اقوام متحدہ کا بھی میرے بارے میں بیان آیا، حکومت نے کانگریس کی قرارداد کے مقابلے میں اپنی قراداد پیش کی، حکومت قراردادیں پیش کرنے کے بجائے ملک کو بچانے کا سوچے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پل ڈاٹ اور فافن کی رپورٹس میں بھی دھاندلی کی تصدیق کی گئی، چیف الیکشن کمشنر کو دھاندلی کو کور کرنے کے لئے لگایا گیا ہے، سارا ملک کہہ رہا ہے کہ فراڈ الیکشن کروایا گیا ، ساری دنیا وہی کہہ رہی ہے جو کمشنر پنڈی نے اور سابق وزیراعظم کاکڑ نے حنیف عباسی کو کہا تھا، ریٹائرڈ ججز کو ٹربیونل میں تعینات کر کے مرضی کے فیصلے حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کا کردار دیکھے، کسی بھی جمہوریت میں ایک پارٹی کی سیٹ دوسرے کو نہیں دی جا سکتی، یہ کہیں نہیں ہوتا۔انہوں نے زور دیا کہ اگر یہ حکومت رہ گئی تو لکھ لیں اگلے بجٹ میں غربت اور قرض مزید بڑھ جائیں گے، اخراجات بڑھ جائیں گے اور آمدن بہت کم ہو جائے گی، ملک کو صرف اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری ہی بچا سکتی ہے کیونکہ ان کے پاس ڈالرز پڑے ہیں، موجودہ حالات کے باعث پروفیشنل ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

فارورڈ بلاک سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اختلافات کوئی بڑا مسئلہ نہیں عمر ایوب کی پارٹی کے لئے بہت خدمات ہیں، پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک موجود نہیں یہ ایسی پارٹی ہے جو اپنے ووٹ کی طاقت پر بنی اور قائم ہوئی، پی ٹی آئی سے مضبوط جماعت ملک میں موجود نہیں اس میں فارورڈ بلاک بن ہی نہیں سکتا۔بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پارٹی میں اختلافات کی بنیاد غلط فہمی ہے، جمعرات کو دونوں گروپس کو ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل بلا لیا ہے، کچھ لوگوں نے تشدد کے باعث اور کچھ نے فائلیں دیکھ کر پارٹی چھوڑی، دونوں کے الگ الگ کیسز ہیں، جب جیل سے باہر نکلوں گا تو پھر پارٹی میں واپسی کے معاملات کو خود دیکھوں گا۔ وزیراعظم شہباز شریف سے مذاکرات سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس مذاکرات کے لئے ہے کیا کہ ان سے بات چیت کی جائے، ہم شہباز شریف سے موسم پر مذاکرات کریں، حکومت جھوٹ پر چل رہی ہے وزیر داخلہ فراڈ اور سفارشی ہے اس نے کرکٹ کے ساتھ کیا کیا، کرکٹ ٹھیک کرنی ہے تو سب سے پہلے محسن نقوی کو نکالیں۔

news

آئی بی سکھر کے وائس چانسلر کی ہدایت پر ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ سینٹر مرکز پر دفعہ 144 کا نفاذ

Published

on

ایم ڈی کیٹ

آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلر ڈاکٹر آصف شیخ نے ہدایت کی ہے کہ سندھ حکومت ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ سینٹر کے مرکز پر دفعہ 144 لگا دے
انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کی تمام تیاریاں مکمل ہیں اور کمشنرز کی زیر نگرانی مونیٹرنگ ٹیمیں بھی تشکیل دی جا چکی ہیں
وائس چانسلر سکھر کا کہنا ہے کہ رینجرز اور پولیس مراکز پر موجود رہیں گی اور وہ خود بھی کراچی میں دو ٹیسٹ مراکز پر موجود ہوں گا
آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلر نے کہا کہ جامعہ کراچی میں سٹاف ٹاؤن گیٹ مسکن گیٹ اور میٹروپول گیٹ سے امیدواروں کی آمد و رفت ہوگی نیز این ای ڈی یونیورسٹی کے ٹیسٹ مرکز سے خواتین کے لیے ویزیٹر گیٹ کھولا گیا ہے
انہوں نے کہا کہ پرچے خود ان کی ذاتی نگرانی میں تیار کیے گئے ہیں نیز پرچوں کا سیل بنڈل صبح ساڑھے آٹھ بجے یونیورسٹی این ای ڈی میں صحافیوں کی موجودگی میں ہی کھولا جائے گا جبکہ امیدواروں کی آمد صبح ساڑھے آٹھ بجے سے شروع کر دی جائے گی
ڈاکٹر صاحب کے مطابق کل 38683 امیدوار ٹیسٹ میں شرکت کریں گے جن میں سے یونیورسٹی این ای ڈی کے 64 00 جامعہ کراچی سے 6449 حیدراباد سے 6404 جام شورو سے 6254 نواب شاہ سے 2786 لاڑکانہ سے 4802 سکھر سے 5586 امیدوار شرکت کریں گے
ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے غیر جانبداری اور شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے اور اسی غرض سے ایف آئی اے صوبائی محکمہ صحت اور پی ایم اینڈ ڈی سی سے مدد بھی طلب کی گئی ہے اس کام کے لیے تینوں اداروں کو علیحدہ علیحدہ خطوط لکھے گئے تھے

جاری رکھیں

news

رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری

Published

on

رانا ثنا اللہ

وزیراعظم پاکستان کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری کر دیے گئے ہیں
گجرانوالہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ سدرا گل نواز نے یہ حکم جاری کیا ہے کہ انہیں 12 دسمبر تک گرفتار کر کے پیش کیا جائے
رانا ثنا اللہ کے خلاف سیٹلائٹ ٹاؤن تھانہ میں درج مقدمہ عدالت میں سماعت کے لیے پیش کیا گیا مقدمہ 16 اکتوبر 2020 کو گجرانوالہ میں پی ایم ڈی کے جلسے کے روز درج کروایا گیا تھا
ایف آئی آر کے مطابق رانا ثنا اللہ پر الزام ہے کہ انہوں نے
کنٹینرز ہٹاے اور پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھائی ہے
مقدمے کے اندر خرم دستگیر عمران خالد سلمان خالد بٹ پہلے ہی بری ہو چکے ہیں
واضح رہے کہ پولیس نے رانا ثنا اللہ کے حوالے سے مقدمے کا چالان تاخیر سے جمع کروایا تھا
اور پولیس نے رانا ثنا اللہ کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے 173 کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی تھی
جس پر عدالت نے پولیس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کو عدالت میں طلب کر لیا تھا اور رانا ثنا اللہ عدالت میں طلبی کے باوجود مسلسل غیر حاضر رہے اس لیے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری کر دیے گئے ہیں

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~