news
پی او ایل مصنوعات کی سمگلنگ سے ملک کو سالانہ ایک ارب ڈالر کا نقصان
زمینی اور سمندری راستوں سے روزانہ کی بنیاد پر 10 ملین پیٹرولیم مصنوعات پاکستان میں سمگل کی جاتی ہیں جو کہ پاکستانی سالانہ کھپت کا تقریبا 20 فیصد پر مشتمل ہے اور اس سے ملکی خزانے کو ایک ارب ڈالر کا شدید نقصان اٹھانا پڑتا ہے
ائل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے بذریعہ خط اوگرا کے چیئرمین کو مطلع کیا ہے کہ پی او ایل مصنوعات کی سمگلنگ میں اضافے سے ملک کی تیل کی صنعت کو شدید خطرہ لاحق ہے جو کہ ہائی سپیڈ ڈیزل ایم ایس محصولات کی وصولی کو بھی خطرے میں ڈال رہا ہے خصوصا ایسے وقت میں جب کہ ملک کو ان محصولات کی شدید ضرورت ہے خط میں مزید بتایا گیا کہ حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے کریک ڈاؤن کے نتیجے میں چند ماہ قبل تک سمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کی مقدار میں کچھ کمی واقع ہوئی تھی لیکن بدقسمتی سے کچھ عرصہ سے سمگلنگ کی امد دوبارہ شروع ہو گئی ہے ۔
او سی اے سی نے مزید خبردار کیا کہ اگر بروقت حالات کا سنجیدگی سے جائزہ نہ لیا گیا تو مزید خسارے کی توقع ہے ملک میں سمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کی بڑے پیمانے پر امد قومی تیل کی سپلائی چین پر بھی اپنے منفی اثرات پیدا کر رہی ہے جس سے پاکستان میں وائٹ ائل پائپ لائن ریفائنریز اور او ایم سیز کے اپریشنز شامل ہیں اگر ملک میں تیل کی اسی طرح غیر قانونی سپلائی جاری رہی تو گھریلو ریفائننگ شعبے کی مستقل بندش کا باعث بن سکتی ہے۔
news
پاکستانی سائبر حملہ: بھارت کی حساس ویب سائٹس ہیک، ڈیٹا ڈارک ویب پر
اسلام آباد – بھارت کی جانب سے پے درپے بزدلانہ حملوں کے بعد پاکستان نے سائبر محاذ پر مؤثر اور کامیاب جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے حساس اداروں کی متعدد ویب سائٹس ہیک کر لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، پاکستانی سائبر ماہرین کی کارروائی میں بھارت کی “آسام رائفلز”، “ڈیپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی”، “انڈین ڈیفنس پروڈکشن” سمیت دیگر اہم سرکاری ویب سائٹس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ انڈین ڈیفنس پروڈکشن پورٹل سے حاصل کردہ حساس معلومات اور ڈیٹا کو ڈارک ویب پر فروخت کے لیے پیش بھی کر دیا گیا ہے، جس سے بھارتی سائبر سیکیورٹی کا پول کھل گیا ہے۔
ہیک شدہ ویب سائٹس پر انڈین دہشت گردی سے متعلق شواہد اور بھارت کی دہشت گردی میں ملوث تنظیموں کے ثبوت بھی جاری کیے گئے ہیں، جو بھارت کے عالمی امیج کو مزید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
اس کارروائی نے نہ صرف بھارت کی آئی ٹی سیکیورٹی کے بلند و بانگ دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے بلکہ اسے سائبر دنیا میں بھی دفاعی پوزیشن پر لاکھڑا کیا ہے۔
news
پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر متفق، امریکہ کی ثالثی میں اہم پیشرفت
اسلام آباد/واشنگٹن – امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت فوری سیز فائر پر متفق ہوگئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مکمل جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کی ثالثی میں دونوں ممالک نے اتفاق کیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی سے باز رہیں گے اور کشیدگی کو مزید بڑھنے نہیں دیں گے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق، بھارت اور پاکستان کے درمیان وسیع تر مسائل پر غیر جانبدار مقام پر مذاکرات کا عمل شروع ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ کشیدگی نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر کے لیے خطرناک ہے اور اسے فوری کم کرنا ناگزیر ہے۔
دوسری جانب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی سیز فائر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، تاہم خبردار کیا کہ اگر بھارت نے دوبارہ اشتعال انگیزی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ سے رابطے میں کشیدگی کم کرنے پر بات چیت ہوئی اور پاکستان نے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
یاد رہے کہ بھارت کی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے آپریشن “بنیان مرصوص” کے تحت بھرپور جوابی کارروائی کی، جس میں بھارت کے 10 سے زائد اہم ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاکستان نے آدم پور، ادھم پور، بٹھنڈا، سورت گڑھ، مامون، اکھنور، جموں، سرسہ، برنالہ اور ہلوارا کے فضائی اڈوں اور اڑی فیلڈ سپلائی ڈپو کو نشانہ بنایا۔ ان کارروائیوں نے بھارت کو شدید نقصان پہنچایا، جس کے بعد سیز فائر پر آمادگی ظاہر کی گئی۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں