Connect with us

news

سکولوں سے مفرور اساتذہ کو فارغ کرنے کا فیصلہ محکمہ تعلیم سندھ

Published

on


سکولوں کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے محکمہ تعلیم سندھ نے ایک اہم پیشرفت کرتے ہوئے سرکاری سکولوں سے مفرور اساتذہ کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاکہ ایسے گھوسٹ اساتذہ کو تنخواہیں نہ دی جائیں اور سکولوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنایا جائے محکمہ تعلیم نے ضلعی اور تعلقہ ایجوکیشن افسران کو بھی ہدایت کی ہے کہ دو دن کے اندر ایسے سکول اساتذہ کی حتمی فہرست جمع کروائی جائے کیونکہ محکمہ کے بار بار انتباہ کے باوجود بھی یہ مفرور اساتذہ افسران سے رابطہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے محکمہ تعلیم کو بیرون ملک مقیم اساتذہ کا ایسا ڈیٹا بھی فراہم کیا تھا جس میں کچھ ملازمین کام پر حاضری کے بغیر برسوں سے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں اور دیگر کے جعلی سرٹیفیکیٹس جمع ہیں
مفرور ملازمین کی یہ شناخت مانیٹرنگ سیل اور محکمہ تعلیم کی مشترکہ کاوشوں سے ہی ممکن ہوئی ہے قبل ازیں محکمہ تعلیم سندھ نے اٹھ گھوسٹ اساتذہ کو نوکریوں سے فارغ کر دیا تھا اکبر لغاری نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم اساتذہ کو ان کی خدمات سے بر طرف کر دیا گیا جن اساتذہ کو برطرف کیا گیا وہ گزشتہ دو سال سے تنخواہیں وصول کر رہے تھے سیکرٹری نے مزید بتایا کہ صوبہ بھر کے تعلقہ ایجوکیشن افسران گھوسٹ اساتذہ کو اجاگر کر رہے ہیں سیکرٹری نے گھوسٹ اساتذہ کے خلاف سخت کاروائی کی تنبیہ بھی کی۔

news

عمران خان کی رہائی کا تحریری حکم نامہ جاری، عدالت

Published

on

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے حوالے سے تازہ ترین اپڈیٹ یہ ہے کہ عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ان کی رہائی کی روبکار جاری کر دی ہے۔ اسپیشل جج سینٹرل، شاہ رخ ارجمند کی جانب سے جاری ہونے والی اس روبکار میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی ضمانت ہائیکورٹ سے منظور ہو چکی ہے اور وہ کسی دیگر مقدمے میں مطلوب نہیں ہیں، اس لئے انہیں فوری طور پر رہائی دی جائے۔

یہ فیصلہ اس وقت آیا جب دو روز قبل اسپیشل سینٹرل جج شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کی تھی۔ اس کیس میں ضمانت کے بعد عمران خان کے لیے رہائی کی مزید قانونی کارروائیاں مکمل کی گئی ہیں، اور 10 لاکھ روپے کے دو مچلکے طارق نون اور راجہ غلام سجاد کی جانب سے جمع کرائے گئے ہیں، جن کے بعد عدالت نے رہائی کا تحریری حکمنامہ جاری کیا۔

جاری رکھیں

news

پاکستان :لاہور میں 108 ملین پاؤنڈ کے نئے موسمیاتی فائنانس پروگرام کا اعلان،  ہمیش فالکنر

Published

on

ہمیش فالکنر

برطانیہ کے وزیر برائے مشرق وسطیٰ، افغانستان اور پاکستان، ہمیش فالکنر نے لاہور میں 108 ملین پاؤنڈ (37 ارب روپے) کے نئے موسمیاتی فنانس پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ یہ فنڈنگ ​​نئی ماحولیاتی ٹیکنالوجیز اور نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گی تاکہ کرہ ارض اور پاکستانی کاروبار دونوں کو فائدہ پہنچے۔

 ہمیش فالکنرنے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کی طویل تاریخ ہے جس میں دونوں ممالک نے موجودہ خطرات سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کیا ہے۔  ہمیش فالکنر کا کہنا تھا کہ یہ فنڈنگ پاکستان کے مقامی کاروباروں کی مدد کرے گی اور حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے میں تعاون کرے گی۔

اس اعلان کے پیچھے ایک رپورٹ بھی تھی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ اگر پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچاؤ کے اقدامات نہ کیے تو اگلے 25 سالوں میں اس کی لاگت ایک ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

یہ فنڈنگ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) کے ساتھ شراکت داری میں پیش کی جائے گی اور موسمیاتی تبدیلی سے عالمی خطرے کو تسلیم کرتے ہوئے اسے عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~