Connect with us

news

سابق چیف جسٹس پر جرمانہ،فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل روکنے پر درخواست خارج

Published

on

آئینی بینچ

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کے اندر سویلینز کے ٹرائل کو روکنے کے حوالے سے درخواست خارج کر دی
سات رکنی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے حوالے سے درخواست پر سماعت کی جس کی سربراہی جسٹس زمین الدین نے کی
سابق چیف جسٹس آف پاکستان جواد خواجہ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے حوالے سے جب کہ سینیئر قانون دان اعتزاز احسن نے 26 ویں ترمیم کے خلاف درخواستوں کا فیصلہ نہ ہونے پر سماعت نہ کر نے کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی
عدالت کی طرف سے جواد ایس خواجہ کے وکیل سے استفسار کیا گیا کہ آیا وہ آئینی بینچ کو تسلیم کرتے بھی ہیں یا نہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ میں آئینی بینچ کا دائرہ اختیار تسلیم نہیں کرتا
جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے جواد ایس خواجہ کے وکیل سے کمرہ عدالت چھوڑنے کا کہا جس پر وکیل نے کہا کہ موجودہ آئینی بینچ جوڈیشل کمیشن کا نامزد کردہ ہے

جسٹس جمال مندوخیل کی طرف سے استفسار کیا گیا کہ کیا 26 ویں آئینی ترمیم کالعدم ہو چکی ہے؟ جبکہ جسٹس محمد علی مظہر کا خیال تھا کہ آپ کی طرف سے تاخیری حربے استعمال ہو رہے ہیں، ہر سماعت پر ہی ایسی کوئی نہ کوئی درخواست آجاتی ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کالعدم ہو جائے تو عدالتی فیصلوں کو تحفظ فراہم کر دیاجاتا ہے، جن لوگوں کو ملٹری کورٹس میں زیر حراست رکھا گیا وہ بھی یہی چاہتے پہیں۔

آئینی بینچ نے حفیظ اللہ نیازی کو رو سٹرم پر بلا کر جاننا چاہا کہ کیا آپ کیس چلانا چاہتے ہیں؟ جس پر ان کا کہنا تھا میں اس کیس کو چلانا چاہتا ہوں، جبکہ جسٹس مسرت ہلالی کا کہنا تھا کہ جو لوگ جیلوں میں پڑے ہیں ان کا سوچیں، آپ کا تو اس کیس میں حق دعوی بنتا ہی نہیں۔

جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا آپ کا کوئی پیارا زیر حراست نہیں ہے اسی لیے آپ تاخیر چاہتے ہیں، سپریم کورٹ آئینی ترمیم کے مطابق ہی کام کر رہی ہے، جو بھی بینچ بن رہے ہیں نئی ترمیم کے مطابق ہی بن رہے ہیں، آئینی ترمیم کا یہ کیس بھی ترمیم کے تحت بننے والا بنچ ہی سنے گا۔

آئینی بینچ نے 26 ویں ترمیم کے فیصلے تک فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست خارج کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس پاکستان جواد ایس خواجہ پر 20 ہزار روپے جرمانہ بھی کر عائد کر دیا۔

news

پاکستانی سائبر حملہ: بھارت کی حساس ویب سائٹس ہیک، ڈیٹا ڈارک ویب پر

Published

on

پاکستانی سائبر ماہرین

اسلام آباد – بھارت کی جانب سے پے درپے بزدلانہ حملوں کے بعد پاکستان نے سائبر محاذ پر مؤثر اور کامیاب جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے حساس اداروں کی متعدد ویب سائٹس ہیک کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، پاکستانی سائبر ماہرین کی کارروائی میں بھارت کی “آسام رائفلز”، “ڈیپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی”، “انڈین ڈیفنس پروڈکشن” سمیت دیگر اہم سرکاری ویب سائٹس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ انڈین ڈیفنس پروڈکشن پورٹل سے حاصل کردہ حساس معلومات اور ڈیٹا کو ڈارک ویب پر فروخت کے لیے پیش بھی کر دیا گیا ہے، جس سے بھارتی سائبر سیکیورٹی کا پول کھل گیا ہے۔

ہیک شدہ ویب سائٹس پر انڈین دہشت گردی سے متعلق شواہد اور بھارت کی دہشت گردی میں ملوث تنظیموں کے ثبوت بھی جاری کیے گئے ہیں، جو بھارت کے عالمی امیج کو مزید نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

اس کارروائی نے نہ صرف بھارت کی آئی ٹی سیکیورٹی کے بلند و بانگ دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے بلکہ اسے سائبر دنیا میں بھی دفاعی پوزیشن پر لاکھڑا کیا ہے۔

جاری رکھیں

news

پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر متفق، امریکہ کی ثالثی میں اہم پیشرفت

Published

on

ڈونلڈ ٹرمپ

اسلام آباد/واشنگٹن – امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت فوری سیز فائر پر متفق ہوگئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مکمل جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کی ثالثی میں دونوں ممالک نے اتفاق کیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی سے باز رہیں گے اور کشیدگی کو مزید بڑھنے نہیں دیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق، بھارت اور پاکستان کے درمیان وسیع تر مسائل پر غیر جانبدار مقام پر مذاکرات کا عمل شروع ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ کشیدگی نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر کے لیے خطرناک ہے اور اسے فوری کم کرنا ناگزیر ہے۔

دوسری جانب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی سیز فائر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، تاہم خبردار کیا کہ اگر بھارت نے دوبارہ اشتعال انگیزی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ سے رابطے میں کشیدگی کم کرنے پر بات چیت ہوئی اور پاکستان نے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یاد رہے کہ بھارت کی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے آپریشن “بنیان مرصوص” کے تحت بھرپور جوابی کارروائی کی، جس میں بھارت کے 10 سے زائد اہم ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاکستان نے آدم پور، ادھم پور، بٹھنڈا، سورت گڑھ، مامون، اکھنور، جموں، سرسہ، برنالہ اور ہلوارا کے فضائی اڈوں اور اڑی فیلڈ سپلائی ڈپو کو نشانہ بنایا۔ ان کارروائیوں نے بھارت کو شدید نقصان پہنچایا، جس کے بعد سیز فائر پر آمادگی ظاہر کی گئی۔

جاری رکھیں

Trending

` 1 2 3 4 5 6 7 8 9 0 - = backspace
@ ط ص ھ د ٹ پ ت ب ج ح ] [
caps lock م و ر ن ل ہ ا ک ی ؛ ' enter
shift ق ف ے س ش غ ع ، ۔ / shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~