news
پی آئی اے کی نج کاری کے لیے دوبارہ بولیاں مانگنے کا حکومتی فیصلہ، وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان

حکومت نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نج کاری کے لیے دوبارہ بولیاں مانگنے کا فیصلہ کر لیا ہے
وفاقی وزیرِ نج کاری عبدالعلیم خان نے سینیٹر طلال چوہدری کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نج کاری کے اجلاس میں یہ اطلاع دی
اجلاس میں پی آئی اے کی نج کاری کے لیے خریداروں کی عدم دلچسپی کا معاملہ بھی زیرِ بحث رہا
وفاقی وزیرِ نج کاری نے پی آئی اے کی نج کاری پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال 28 نومبر 2023ء کو پی آئی اے کی نج کاری کا عمل شروع کیا گیا میرے وزیر بننے تک پی آئی اے کی نج کاری کا عمل شروع ہو چکا تھا
عبدالعلیم خان نے کہا کہ پی آئی اے میں ٹوٹل 830 ارب روپے کے نقصانات تھے،اور اس کی نجکاری کے وقت 45 ارب روپے کا خسارہ تھا، جب ہم نے پی آئی اے کے لیے بولیاں مانگیں تو خواہش رکھنے والی پارٹیز سامنے آئیں، ایک مرتبہ نج کاری کا عمل شروع ہو جائے تو اس کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا
عبدالعلیم خان نے کہا کہ ایف بی آر سے درخواست کی تھی کہ نئے طیاروں کی خریداری پر جی ایس ٹی ہٹا لیں، پوری دنیا میں کہیں بھی اس طرح طیاروں پر جی ایس ٹی نہیں لیا جاتا، ایف بی آر بات نہیں سمجھتا
وفاقی وزیر نے کہا کہ ایئر انڈیا کی نج کاری بھی 5 بار ناکام ہوئی، اس کے بعد ان کی نج کاری ہوئی، پی آئی اے کی نج کاری کے لیے بھی دوبارہ بولیاں مانگیں گے
جس پر سیکریٹری نج کاری کمیشن نے کہا کہ دوبارہ بولیوں کی طرف گئے تو یہ مختصر پراسس ہو گا۔
انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے کی دوبارہ نج کاری کے لیے بات چل رہی ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دوبارہ نج کاری پر فوکس ہے جبکہ اس میں منافع بخش ادارہ بننے کا پورا پوٹینشل ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں آج بھی کہتا ہوں کہ پی آئی اے ایک منافع بخش ادارہ بن سکتا ہے، اگر اسے بیچنا ہے تو حکومت کو دل بڑا کرنا پڑے گا، حکومت کو نج کاری سے پہلے سرکاری اداروں کو ہر طرح کے خساروں سے پاک کرنا چاہیے، پی آئی اے کی نج کاری کا فیصلہ فورًا ہونا چاہیے، اس نج کاری کے لیے ہمیں دوسری وزارتوں کی مدد کی ضرورت ہے
سیکریٹری نج کاری کمیشن کا کہنا ہے کہ ٹیکس مراعات کے لیے آئی ایم ایف کو بھی بریفنگ دی گئی، سرمایہ کاروں کی طرف سے 26 ارب روپے کا ٹیکس معاف کرنے کا کہا گیا تھا، سرمایہ کاروں نے 10 ارب روپے فنانسنگ کی ادائیگی اپنے ذمے لینے کا بھی کہا تھا، 18 فیصد جی ایس ٹی یورپی اور امریکی ایئر لائنز پر بھی لاگو نہیں ہوتا، پی آئی اے کو نئے جہازوں کی ضرورت ہے مگر ٹیکس کے باعث ان کی قیمت بڑھ جاتی ہے ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی منظوری سے پہلے یہ ٹیکس ریلیف دینے سے انکار کیا تھا، وزیرِ اعظم نے آئی ایم ایف کو اس حوالے سے اعتماد میں لینے کے لیے کہا تھا،
آئی ایم ایف مشن سے اس پر مذاکرات کیے گئے، ہمیں تو کسی سرمایہ کار نے ایسا کچھ نہیں کہا
news
پاسورڈز کا بحران: ایک سال میں 19 ارب سے زائد پاسورڈ لیک، 94% دوبارہ استعمال شدہ

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اپریل 2024 سے اپریل 2025 کے درمیان 19 ارب سے زائد پاسورڈز لیک ہوئے، جسے انہوں نے ایک سنگین “سائبر سیکیورٹی بحران” قرار دیا ہے۔
تحقیق کے مطابق 94 فیصد پاسورڈز دوبارہ استعمال کیے گئے یا کاپی شدہ تھے، جبکہ صرف 6 فیصد (تقریباً 1.14 ارب) پاسورڈز منفرد پائے گئے۔
ماہرین کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد ایسے کمزور پاسورڈز استعمال کرتی ہے جو یاد رکھنا آسان ہوں، جیسے “password” اور “admin”۔ تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ 4 فیصد پاسورڈز میں “1234” جیسا آسان تسلسل استعمال کیا گیا، جبکہ 8 فیصد پاسورڈز میں لوگوں کے نام شامل تھے۔
سائبر نیوز کی ریسرچر نیرنگا کے مطابق “کمزور اور دوبارہ استعمال شدہ پاسورڈز اب ایک عالمی وبا بن چکے ہیں”۔
news
ڈی جی آئی ایس پی آر: بھارت بے بنیاد الزامات سے باز آئے، ثبوت ہیں تو غیر جانبدار ملک کو دے

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے ترک نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بھارت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جھوٹے الزامات لگا کر سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہے، اگر اس کے پاس پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت ہیں تو کسی غیرجانبدار ملک کو پیش کرے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی حالیہ جارحیت کا جواز پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات ہیں، جبکہ پاکستان نے نہ صرف ان الزامات کو مسترد کیا بلکہ غیر جانبدار تحقیقات کی بھی پیش کش کی، جسے بھارت نے ٹھکرا دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق، بھارت نے 6 مختلف پاکستانی مقامات کو نشانہ بنایا، حتیٰ کہ مسجد، خواتین اور بچوں کو بھی نہیں بخشا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے پاکستانی طیارے گرائے ہیں تو ان کا ملبہ یا ثبوت کہاں ہے؟
انہوں نے کہا کہ پاکستانی کارروائیاں صرف دفاعی نوعیت کی ہیں اور صرف ان بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کر رہی ہیں۔
انہوں نے بھارتی میڈیا کی جانب سے ڈرون اور بڑے حملوں کی خبریں “سراسر جھوٹ اور مضحکہ خیز پروپیگنڈہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کوئی بڑے حملے نہیں کیے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔