Connect with us

news

ٹیکس چوروں کے خلاف کاروائی کر کے انہیں فوری کیفر کردار تک پہنچایا جائے، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف

Published

on

شہباز شریف

شہباز شریف نے ملک میں مہنگائی کی شرح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ حکام کو چاہیے کہ وہ ٹیکس چوروں اور ان کی مدد کرنے والوں کا فوری طور پر سراغ لگائیں اور ہر ٹیکس دہندہ کی صف میں آنے والے سے ٹکس وصول کریں
وزیراعظم کی طرف سے یہ ہدایات وزارت خزانہ کی طرف سے ملکی معیشت اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے وفد سے ملاقات کے حوالے سے بریفنگ کے دوران دی گئی
وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس چوروں کے خلاف کاروانیں تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ان کو اور ان کے سہولت کاروں کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے
اس موقع پر وزارت خزانہ نے کہا کہ پاکستان ٹیکس چوری اور دھوکہ دہی کی وجہ سے تین اشاریہ چار ٹریلین روپے کی ریونیو گیپ سے متاثر ہے
انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معیشت اس وقت ہی اچھی طرح چل سکتی ہے جب تمام سٹیک ہولڈرز اپنی ذمہ داریاں پوری کریں قومی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے تمام شعبوں کو ٹیکس ادا کرنا چاہیے
وزیراعظم کے میڈیا ونگ کا کہنا ہے کے وزیراعظم کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے باعث سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اس وقت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزیراعظم کو آئی ایم ایف کے وفد سے اپنی ملاقات کے حوالے سے بھی اگاہ کیا
وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملنی چاہیے اور وہ عوامی وعدوں کی تکمیل کے لیے ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں اس موقع پر انہوں نے مہنگائی کی شرح میں کمی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ شرح سود کو 22 فیصد سے گھٹا کر 15 فیصد کر دیا گیا ہے جس سے کاروباری سرگرمیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے برآمدات میں اضافے سے ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بھی بڑے ہیں
وزیراعظم نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری یہ ظاہر کرتی ہے کہ حکومت کی پالیسیاں قابل اعتماد ہیں انہوں نے مریم نواز کی سربراہی میں پنجاب کی صوبائی حکومت کی بھی تعریف کی اس اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وزیر مملکت برائے اقتصادی امور علی پرویز ملک اور دیگر نے بھی شرکت کی

news

فورٹ نائٹ گیم شاید اب کبھی آئی فون پر دستیاب نہ ہو

Published

on


دنیا بھر میں مقبول ویڈیو گیم فورٹ نائٹ کو حالیہ اپ ڈیٹس اور سرور مرمت کے لیے عارضی طور پر آف لائن کیا گیا، مگر اب خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ گیم دوبارہ کبھی بھی آئی فون پر دستیاب نہیں ہو سکے گی۔ ایپک گیمز کے مطابق ایپل کے ایپ اسٹور پالیسیز اور دونوں کمپنیوں کے درمیان جاری دیرینہ تنازع کے باعث گیم کو ایپل ڈیوائسز پر دوبارہ لانچ کرنا ممکن نہیں رہا۔ فورٹ نائٹ کو 2020 میں ایپ اسٹور سے اس وقت ہٹا دیا گیا تھا جب ایپک نے ایپل کے لازمی پے منٹ سسٹم کی خلاف ورزی کی تھی۔ اگرچہ یورپی یونین کی حالیہ قانون سازی کے بعد گیم وقتی طور پر واپس آئی فون پر آیا تھا، لیکن ایپک کا دعویٰ ہے کہ ایپل نے اب دوبارہ گیم کو ایپ اسٹور پر لانے کی درخواست مسترد کر دی ہے، جس کا مطلب ہے کہ فورٹ نائٹ اب آئی فون صارفین کے لیے شاید ہمیشہ کے لیے بند ہو گئی ہے۔ البتہ یہ گیم دیگر پلیٹ فارمز جیسے پلے اسٹیشن، ایکس باکس، اور پی سی پر جلد دوبارہ دستیاب ہو جائے گی۔

جاری رکھیں

news

چاند پر 12 کروڑ سال پہلے تک فعال آتش فشاں موجود تھے: نئی تحقیق

Published

on

چاند


ایک نئی سائنسی تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ چاند پر تقریباً 12 کروڑ سال پہلے تک آتش فشاں سرگرم تھے۔ یہ نتیجہ چینی مشن چینگ ای 5 کے ذریعے 2020 میں چاند کی سطح سے لائے گئے مٹی کے نمونوں میں موجود باریک شیشے کے 3000 سے زائد ذرات کے تجزیے کے بعد اخذ کیا گیا۔ ان شیشے کے ذرات کی کیمیائی اور طبعی ساخت کے معائنے سے معلوم ہوا کہ ان میں سے تین ذرات آتش فشانی سرگرمیوں سے جُڑے ہیں۔ ریڈیو میٹرک ڈیٹنگ سے پتہ چلا کہ یہ ذرات تقریباً 12 کروڑ 30 لاکھ سال پرانے ہیں، جو چاند پر آتش فشانی عمل کے ماضی قریب میں ہونے کا ثبوت ہے۔ یہ تحقیق نہ صرف چاند کی ارضیاتی تاریخ میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرتی ہے بلکہ چاند کی اندرونی ساخت اور اس کے ارتقاء کو بھی بہتر طور پر سمجھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~