ٹیکنالوجی
گوگل سے مصنوعی ذہانت پر 5 کورس مفت سیکھیں
گوگل نے مصنوعی ذہانت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت اور افادیت کے پیش نظر اپنے صارفین کے لیے پانچ مفت کورسز کا اہتمام کیا ہ

گوگل نے مصنوعی ذہانت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت اور افادیت کے پیش نظر اپنے صارفین کے لیے پانچ مفت کورسز کا اہتمام کیا ہے۔مصنوعی ذہانت (AI) ایک طرف تو صنعتی اور تجارتی اداروں کی بنیادی ضرورت بن چکی ہے اور دوسری طرف یہ ٹیکنالوجی کو برتنے کی ہماری طرزِ فکر و عمل پر بھی اثر انداز ہو رہی ہے۔ اب کاروباری اداروں سے وابستہ افراد اور پروفیشنلز کے لیے مصنوعی ذہانت سے استفادہ ناگزیر ہوچکا ہے۔گوگل کا پہلا مفت کورس مصنوعی ذہانت کے تعارف پر مشتمل ہے۔ اس میں مشین کے ذریعے سیکھنے کے روایتی عمل کے بنیادی خواص کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ انہیں رو بہ عمل لانے کے حوالے سے بھی راہ نمائی کی گئی ہے۔دوسرا مفت کورس کمپیوٹر کی مختلف زبانوں کے تعارف پر مشتمل ہے۔ یہ انٹری لیول کا کورس ہے جس کے ذریعے متجسس افراد سیکھ سکتے ہیں کہ کمپیوٹر کی مختلف زبانوں کے ماڈل (LLMs) سے کس طور کام لیا جاسکتا ہے۔ اس کورس کے ذریعے کوئی بھی شخص اپنی کارکردگی کا معیار بلند کرنا سیکھ سکتا ہے۔تیسرا مفت کورس معقول اور ذمہ دارانہ مصنوعی ذہانت سے متعلق ہے۔ اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گوگل اپنی پروڈکٹس پر معقول اور ذمہ دار مصنوعی ذہانت کا اطلاق کس طور کرتا ہے۔ اس کورس کے ذریعے مصنوعی ذہانت کے بارے میں گوگل کے 7 بنیادی اصول بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔چوتھا مفت کورس مصنوعی ذہانت کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف پروڈکٹس تیار کرنے اور ان کا معیار بلند کرنے سے متعلق ہے۔ اس کے ذریعے LLMs کا بھی تعارف کرایا گیا ہے اور ذمہ دار مصنوعی ذہانت کے بارے میں بھی تفصیلات دی گئی ہیں۔پانچواں مفت کورس امیج جنریشن کے بارے میں ہے۔ اس کورس کے ذریعے امیج جنریشن کے شعبے میں مشین لرننگ کے مختلف ماڈلز کی نوعیت اور کارکردگی سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے۔
news
سائبر ایمرجنسی ایڈوائزری جاری، عوام کو جعلی معلومات اور فشنگ لنکس سے خبردار رہنے کی ہدایت

پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران دشمن عناصر کی جانب سے پاکستان پر سائبر حملوں میں شدت آنے لگی ہے، جس پر نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (NCERT) نے فوری طور پر نئی ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ دشمن قوتیں موجودہ صورتحال سے فائدہ اٹھا کر جدید سائبر ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہیں، جن کا مقصد پاکستان کے اہم قومی نیٹ ورکس کو متاثر کرنا اور عوام میں غیر یقینی کی کیفیت پیدا کرنا ہے۔
یہ عناصر فشنگ اسکیمز، جھوٹے سوشل میڈیا پیغامات، جعلی خبروں اور مشتبہ لنکس کے ذریعے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ ایڈوائزری میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان جعلی اطلاعات کا شکار نہ ہوں اور ہر قسم کی معلومات صرف سرکاری اور مصدقہ ذرائع سے حاصل کریں۔
عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ:
کسی بھی نامعلوم لنک پر کلک نہ کریں
مشتبہ ای میلز اور واٹس ایپ پیغامات کو فوری ڈیلیٹ کریں
سوشل میڈیا پر غیرمصدقہ خبریں یا ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں
سائبر سکیورٹی کی بنیادی احتیاطی تدابیر اپنائیں
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے حالیہ میزائل حملوں کے بعد پاکستان نے بھرپور دفاعی کارروائی کرتے ہوئے 5 بھارتی جنگی طیارے تباہ کر دیے، جن میں 3 رافیل بھی شامل تھے۔ اس کے علاوہ بھارتی فوج کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت کئی چیک پوسٹیں بھی نشانہ بنائی گئیں، جس کے بعد بھارت کی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کی
news
پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کی سروسز بحال

اسلام آباد:
پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) کی سروسز فروری 2024 میں پابندی کے بعد ایک سال سے زائد عرصے بعد بحال کر دی گئی ہیں۔
یہ فیصلہ موجودہ جنگی حالات اور بھارت کے ساتھ کشیدگی کے تناظر میں بیانیے کی جنگ میں مؤثر شرکت کے لیے کیا گیا۔
بدھ کے روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کا اجلاس چیئرپرسن پلوشہ خان کی صدارت میں ہوا، جہاں چیئرمین پی ٹی اے نے “ایکس” کی بحالی کی تصدیق کی۔ پلوشہ خان نے کہا کہ ایکس کی سروسز رات کے وقت پاکستان میں بحال کر دی گئی ہیں۔
اجلاس میں کمیٹی اراکین نے بھارتی حملے کی شدید مذمت کی اور پاک فوج اور فضائیہ کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ پلوشہ خان نے کہا کہ بھارت نے ایک بار پھر بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سویلین آبادی کو نشانہ بنایا، جس کا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔
یاد رہے کہ “ایکس” پر پابندی ملک میں سیاسی کشیدگی، جھوٹی اطلاعات اور حساس مواد کی روک تھام کے لیے لگائی گئی تھی۔ اس وقت حکومت کا مؤقف تھا کہ یہ اقدام قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ناگزیر تھا۔
اب جب کہ پاکستان کو سائبر بیانیے کے محاذ پر سرگرم کردار ادا کرنا ہے، “ایکس” کی بحالی ایک اہم اسٹریٹجک قدم سمجھا جا رہا ہے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔