news
توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں توسیع، انسداد دہشت گردی عدالت
اسلام آباد عدالت نے تو شہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشرا بی بی کی ضمانتوں میں توسیع کر دی ہے،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے عمران خان کی چھ اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی جس پر تفتیشی افسر نے توشہ خانہ رسیدوں کی تصدیق کیلئے وقت مانگا ہے،بشریٰ بی بی کی آج حاضری سے رخصت کی درخواست منظور کر لی گئی اور عمران خان کو عدالتی حکم کے باوجود ویڈیو لنک سے پیش نہیں کیا گیا
عدالت نے 7 دسمبر تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی ہے واضح رہے کہ اس سے پہلے ہی جی ایچ کیو حملہ کیس میں نئی تفصیلات جمع کروا دی گئی تھیں۔پولیس کی طرف سے نیا انسپکشن نوٹ عدالت میں جمع کروایا گیا،سانحہ 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی
جہاں جج امجد علی شاہ کی طرف سے کیس کی سماعت ہوئی،انسداد دہشت گردی عدالت میں دوران سماعت انسپکشن نوٹ کو ضمنی 1 کے فقرہ 44 کے طور پر پیش کیا گیا، یہ نوٹ جی ایچ کیو گیٹ کے طرف 54 مقامات سے جمع کئے گئے شواہد کی مدد سے تیار کیا گیا ہے
انسپکشن نوٹ میں جی ایچ کیو کے باہر نصب آرمی لوگو سمیت فوجی جوان کا مجسمہ توڑنے اور مشعل نما ڈنڈے پر آگ لگانے، ملزم حمزہ لطیف اور ملزم خادم حسین کی موقع سے گرفتاری کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے عدالت میں جمع کروائے گئے نوٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ جی ایچ کیو گیٹ پر حملے کے دوران راجہ بشارت اور خالد جدون کی زیر قیادت 300 افراد نے پاک آرمی کے خلاف نعرے بازی اور بری زبان استعمال کی تھی نیز مسلح ملزمان ڈنڈوں، پتھروں، پٹرول بم سے مسلح تھے، ملزمان نے راجہ بشارت، خالد جدون کے اشتعال دلانے پر جی ایچ کیو گیٹ پر حملہ کیا تھا
نوٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ موقع پر موجود پولیس کے روکنے کے باوجود ملزمان مزاحمت کرتے ہوئے گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے تھے ملزمان نے گیٹ کے اندر لگے بریکٹ فین، پلاسٹک کی کرسیاں بھی توڑ دی تھیں، سڑک پر ٹائر جلا کر، پٹرول بموں سے آگ لگائی اور عوام میں خوف و ہراس پیدا کیا انسپکشن نوٹ میں ملزمان کی جی ایچ کیو گیٹ پر حملے کے دوران مختلف اطراف سے آمد اور ملزمان سے پی ٹی آئی جھنڈے، ٹوپیاں، پٹرول بم برآمد ہونے کا ذکر بھی کیا گیا تھا
news
نواز شریف: “اللہ نیک نیت اور محنتی لوگوں کا ہاتھ پکڑتا ہے
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالی ان لوگوں کا ساتھ دیتا ہے جو نیک نیتی اور محنت سے مخلوق کی خدمت کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی، جن میں ضلع گوجرانوالہ، نارووال اور سیالکوٹ کے اراکین شامل تھے۔ اس ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور پنجاب میں عوامی خدمت کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف، سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور راشد نصر اللہ بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہا کہ مہنگائی کی رفتار میں کمی آنا معاشی بہتری کی علامت ہے، جبکہ سٹاک ایکسچینج کی بلندی کاروبار اور سرمایہ کار برادری کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ ترقی کی رفتار میں اضافہ خوشگوار تبدیلی کی آمد کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا، لیکن اب اس میں استحکام خوش آئند ہے، جس کے لیے وزیراعظم شہباز شریف وفاق میں بڑی محنت کر رہے ہیں۔ مریم نواز پنجاب میں ایک ماں اور بیٹی کے جذبے سے کام کر رہی ہیں، اور اللہ تعالی ان کا ساتھ دیتا ہے جو نیک نیتی اور محنت سے مخلوق کی خدمت کرتے ہیں۔
news
Menda Maiya kojja rajh kay vaye
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں