film
مادھوری ڈکشٹ اور شوہر کی نئی فراری: 6 کروڑ کی لگژری گاڑی
بالی ووڈ کی معروف سینئر اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور ان کے شوہر ڈاکٹر شری رام نے ایک اور قیمتی گاڑی خریدی ہے، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ویڈیو میں مادھوری ڈکشٹ کو نئی چمکدار لال رنگ کی فراری گاڑی میں اپنے شوہر کے ساتھ گھر جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ یہ خاص گاڑی صرف 14 رنگوں میں دستیاب ہے اور اس کی قیمت 6 کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ اس خوبصورت اور لگژری گاڑی کی قیمت نے مداحوں کو بھی حیران کر دیا ہے، جو اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق 57 سالہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے پاس اس کے علاوہ بھی کئی مہنگی گاڑیاں موجود ہیں۔ مزید یہ کہ انہوں نے ایک دفتر کرائے پر دے رکھا ہے، جس سے وہ ہر ماہ 3 لاکھ روپے کرایہ وصول کرتی ہیں۔
drama
فیروز خان اور خاتون صحافی میں تلخ کلامی، ویڈیو وائرل
اداکار فیروز خان اور ایک خاتون صحافی کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، یہ واقعہ ایک پریس کانفرنس کے دوران پیش آیا۔
فیروز خان یوٹیوبر راحم پردیسی کے ساتھ ہونے والے باکسنگ میچ کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس میں ڈھائی گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے۔ اس پر خاتون صحافی نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔
خاتون نے کہا کہ میڈیا کو سختی سے تین بجے پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی، اور سب وقت پر موجود تھے، مگر فیروز خان کی دیر سے آمد کی وجہ سے مین اسٹریم میڈیا کے بیشتر نمائندے جا چکے ہیں۔
خاتون صحافی نے یہ بھی کہا کہ فنکاروں کو شہرت اللّٰہ کے کرم کے ساتھ ساتھ مداحوں اور میڈیا کی حمایت سے ملتی ہے۔ اس پر فیروز خان نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ کیا میڈیا ہی ستارے بناتا ہے؟ جبکہ میڈیا تو پچھلے تین سال سے ان کے خلاف ہے۔ صحافی نے اپنا مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہی فنکاروں کی حمایت اور پروموشن کرتا ہے، مگر یہاں موجود افراد پچھلے ڈھائی گھنٹے سے انتظار کر رہے ہیں۔
جواب میں فیروز خان نے تاخیر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گھر میں گرم پانی نہیں آ رہا تھا، جس پر خاتون صحافی نے اس جواز کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی مذاق نہیں، اور کسی کو اتنی دیر انتظار کروانا غیر مناسب ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فیروز خان پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔
film
امیتابھ بچن کا پراسرار پیغام “جانے کا وقت” مداحوں میں تشویش
بالی ووڈ کے بگ بی، لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک نیا پیغام شیئر کیا ہے جس نے ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ دی ہے۔
82 سالہ امیتابھ بچن نے اپنے پیغام میں مختصر الفاظ میں ’جانے کا وقت‘ لکھا، اور یہ پیغام دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا۔ سوشل میڈیا صارفین اور اداکار کے مداح ان کی صحت کے بارے میں خدشات کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا پیغام بھیج رہے ہیں۔ امیتابھ بچن کے مداح اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اس مختصر ٹوئٹ کی وضاحت طلب کر رہے ہیں اور ان کی صحت کے لیے دعائیں بھی کر رہے ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ امیتابھ بچن نے 1969ء میں اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا اور وہ آج بھی بالی ووڈ کی کئی فلموں کا حصہ ہیں اور مختلف پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں