Connect with us

news

عمران خان کا آرمی چیف کو لکھا گیا خط، حقیقت یا ناکام ڈرامہ؟

Published

on

عرفان صدیقی

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا آرمی چیف کو لکھا گیا خط ابھی تک نہ کسی نے دیکھا ہے اور نہ ہی پڑھا ہے۔ یہ معلوم نہیں کہ یہ خط کس کبوتر کی چونچ میں ہے اور کب یہ کسی منڈیر پر اترے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کو لکھے گئے عمران خان کے خط کا جواب تو دور، اس کی رسید بھی نہیں آئے گی۔ سنونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنماء ن لیگ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا یہ خط فوج کے بارے میں ان کی افسوسناک سوچ کی عکاسی کرتا ہے، کہ عوام اور افواج کے درمیان ایک خلیج موجود ہے۔ یہ نام نہاد خط بانی تحریک کی شدید مایوسی اور پریشانی کا ثبوت ہے، کیونکہ وہ کبھی ایک دروازے پر دستک دیتے ہیں، کبھی دوسرے پر، اور کبھی مذاکرات شروع کرتے ہیں، پھر بغیر کسی وجہ کے کسی اور راستے پر چل پڑتے ہیں۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ عمران خان نے جنرل عاصم منیر کے نام ایک خط 2023 کے اوائل میں بھی لکھا تھا، جو صدر عارف علوی کے ذریعے آرمی چیف کو بھیجا گیا تھا، لیکن اس کی بھی نہ تو رسید آئی اور نہ ہی جواب۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ ان کی جماعت کے پاس صرف ایک ہی راستہ ہے۔

news

پاکستان کی معیشت میں استحکام، سرمایہ کاری اور اسٹاک مارکیٹ میں بہتری

Published

on

economy

پاکستان کی معیشت میں حالیہ برسوں میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس کی وجہ سے ملک اقتصادی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ حکومتی پالیسیوں اور بین الاقوامی ایجنسیوں کی مثبت ریٹنگ پاکستان کی معیشت میں بہتری کی نشاندہی کرتی ہیں، جس کے نتیجے میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور اسٹاک مارکیٹ میں استحکام آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی اقتصادی استحکام کے حوالے سے اہم کاروباری شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار پیغامات کے ذریعے کیا ہے۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرم شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام انڈیکیٹرز مثبت ہیں، معیشت مستحکم ہے، سرمایہ کاری تیزی سے آ رہی ہے اور اسٹاک ایکسچینج اپنے عروج پر ہے۔ سود کی شرح کافی کم ہو چکی ہے، جہاں یہ 23 فیصد تھی، آج یہ 13 فیصد ہو گئی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ مزید کم ہوگی۔

عاطف اکرم شیخ نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی کی شرح میں زبردست کمی آئی ہے، جو اب 5 فیصد سے بھی کم ہو چکی ہے، جس سے حالات مزید بہتر ہو رہے ہیں۔ حکومت کی ایک مستحکم پالیسی ہے جس کی بدولت لوگوں کا اعتماد واپس آیا ہے۔

سی ای او ٹبا گروپ محمد علی ٹبا نے اس موقع پر کہا کہ سب سے پہلے، میں حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ کافی عرصے بعد پاکستان میں معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں اور مستحکم ہوتے جا رہے ہیں۔ معاشی خوشحالی کے انڈیکیٹرز مثبت ہیں۔

جاری رکھیں

news

سپریم کورٹ کے 6 نئے ججز کی منظوری – جوڈیشل کمیشن اجلاس کی تفصیلات

Published

on

سپریم کورٹ

جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے 6 ججز کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق، بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہاشم خان کاکڑ، پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم، سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس شفیع صدیقی، سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنہور اور پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ میں قائم مقام جج مقرر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی بطور ایکٹنگ جج سپریم کورٹ تقرری آرٹیکل 181 کے تحت کی گئی، جبکہ ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ میں جج تعینات کرنے کا معاملہ موخر کر دیا گیا ہے۔

اجلاس میں پانچوں ہائیکورٹس کے 24 سینئر ترین ججز کے ناموں پر غور کیا گیا۔ سپریم کورٹ کے ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے چیف جسٹس کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کا بائیکاٹ کیا اور اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ دونوں ججز نے چیف جسٹس کو اجلاس موخر کرنے کے لیے خط بھی لکھا تھا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم پر فیصلے ہونے تک اجلاس موخر کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~