Connect with us

news

پاکستان میں کرپٹو کونسل قائم، وزیر خزانہ سربراہ مقرر

Published

on

کرپٹو

اسلام آباد:
وفاقی حکومت نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت میں باضابطہ طور پر کرپٹو کونسل قائم کر دی ہے، جو مؤثر پالیسی سازی، جدیدیت کے فروغ اور محفوظ مالیاتی نظام کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ ہوں گے، جبکہ وزیر خزانہ کے چیف ایڈوائزر بلال بن ثاقب کو اس کونسل کا سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ بلال ثاقب بلاک چین ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری کی حکمت عملی اور ڈیجیٹل جدت کے شعبے میں اپنی مہارت کے ذریعے اس اقدام کی قیادت کریں گے۔

وزارت خزانہ نے مزید بتایا کہ پاکستان کرپٹو کونسل کے بورڈ میں گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان، چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، وفاقی سیکریٹری قانون اور وفاقی سیکریٹری شامل ہیں۔

کونسل کے بارے میں کہا گیا کہ یہ کرپٹو اپنانے کے لیے واضح ضابطہ جاتی ہدایات مرتب کرنے کی سفارشات پیش کرے گی اور عالمی کرپٹو اور بلاک چین تنظیموں کے ساتھ روابط قائم کر کے بہترین عالمی روایات اپنانے میں تجاویز دے گی۔

وزارت خزانہ نے یہ بھی بتایا کہ کونسل مالیاتی ٹیکنالوجی، اسٹارٹ اپس، سرمایہ کاروں اور بلاک چین ڈیولپرز کے ساتھ مل کر ذمہ دارانہ جدت کو فروغ دے گی۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

پاک بھارت کشیدگی: پنجاب کے تعلیمی ادارے 2 دن کے لیے بند

Published

on

حکومت پنجاب

لاہور: پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق سکیورٹی خدشات اور ہنگامی حالات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم نے بتایا کہ اس فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری و نجی اسکولوں، کالجز اور جامعات پر ہوگا۔ ساتھ ہی، انٹرمیڈیٹ کے جاری امتحانات اور 9 و 10 مئی کے پریکٹیکل بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں، جن کا نیا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔ البتہ او لیول اور اے لیول کے امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

مزید برآں، صوبے بھر میں شہری دفاع اور ریسکیو 1122 کی فرضی مشقیں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ لاہور، راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اور دیگر شہروں میں سول ڈیفنس کی ٹیمیں ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

ڈی جی پی آر آفس میں 24 گھنٹے فعال کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے تاکہ عوام تک درست اور مستند معلومات پہنچائی جا سکیں اور افواہوں یا غلط خبروں کی روک تھام کی جا سکے۔

دوسری جانب لاہور پولیس نے بھی شہر میں فرضی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے، جن میں دہشت گردی کے کسی ممکنہ حملے کی صورت میں فوری ردعمل کا مظاہرہ کیا گیا۔ ان مشقوں میں پولیس کے تمام ونگز، ریسکیو 1122 اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے حصہ لیا۔

جاری رکھیں

news

پاکستان کا بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب، 25 ڈرونز مار گرائے

Published

on

شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی سکیورٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے جاری اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور جوابی کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ ڈرون حملوں میں شہید ہونے والے ہر پاکستانی کے خون کا حساب لیا جائے گا۔

اجلاس میں سکیورٹی حکام کی جانب سے بھارتی حملوں اور پاکستان کی جوابی کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ افواج پاکستان نے اب تک بھارت کے 25 اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز مار گرائے ہیں، جن میں سے متعدد پاکستانی علاقوں میں گرے اور ان کا ملبہ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، اور دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیے جائیں گے۔ انہوں نے پاک فوج کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب جدید ڈرونز اور جنگی طیاروں کے ذریعے بزدلانہ حملہ کیا، جس میں کئی بھارتی طیارے اور فوجی تنصیبات بھی تباہ ہوئیں۔ لائن آف کنٹرول پر بھی دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا گیا۔

افواج پاکستان کی جانب سے جاری ردعمل میں تکنیکی (سافٹ کِل) اور مسلح (ہارڈ کِل) دونوں طریقوں سے دشمن کی پیش قدمی کو روکا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق بھارت کی بوکھلاہٹ اب بھی جاری ہے، مگر پاکستان ہر سطح پر تیار ہے اور دشمن کو سخت پیغام دے چکا ہے کہ اس قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~