Connect with us

film

عائشہ ٹاکیہ کے شوہر فرحان اعظمی کے خلاف مقدمہ درج، اداکارہ کا ردعمل

Published

on

عائشہ ٹاکیہ

بالی ووڈ کی ماضی کی مشہور اداکارہ عائشہ ٹاکیہ کے شوہر فرحان اعظمی کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، یہ مقدمہ ہنگامہ آرائی اور دھمکیوں کے الزامات پر درج کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عائشہ کے شوہر اپنی ایس یو وی میں بیٹے کے ساتھ جا رہے تھے، لیکن تیز رفتاری کی وجہ سے انہیں مقامی لوگوں نے روک لیا۔

اس پر فرحان اعظمی نے گوا پولیس سے مدد طلب کی، اور پولیس کے پہنچنے پر صورتحال کو کنٹرول کر لیا گیا۔ تاہم، عائشہ ٹاکیہ کے شوہر کے خلاف ہنگامہ آرائی اور دھمکانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

شوہر کے خلاف مقدمے پر عائشہ ٹاکیہ نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر کو مہاراشٹر سے تعلق رکھنے کی وجہ سے تعصب کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ “میرے بیٹے اور شوہر کو گالیاں دی گئیں، میرے شوہر نے ہی پولیس کو مدد کے لیے بلایا تھا، لیکن ان کے خلاف ہی مقدمہ درج کر لیا گیا۔”

یاد رہے کہ چند دن پہلے عائشہ ٹاکیہ کے سسر اور سماج وادی پارٹی کے رہنما و مہاراشٹر اسمبلی کے رکن ابو اعظمی کو بھی مسلم مغل حکمران اورنگ زیب کی تعریف کرنے پر مقدمے کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد اداکارہ کے شوہر کے خلاف مقدمے کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

film

پاکستان میں بھارتی فلموں پر پابندی، این او سی جاری کرنے کا عمل معطل

Published

on

بھارتی فلموں کو نمائش

پاکستانی حکام نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بھارتی فلموں کو نمائش کی اجازت دینے کے لیے این او سی جاری کرنے کا عمل معطل کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق تمام بھارتی فلموں پر ہوگا، جن میں بالی ووڈ اور بھارتی پنجابی فلمیں بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق، کئی فلموں کی این او سی درخواستیں سرکاری دفاتر میں زیر التوا ہیں، جن پر اب مزید کارروائی نہیں کی جائے گی۔ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ عوامی جذبات کو مدِنظر رکھا جائے اور ممکنہ عوامی ردِعمل سے بچا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں دشمن ملک کی فلمیں پاکستان میں دکھانا نامناسب ہوگا، لہٰذا یہ قدم وقتی طور پر اُٹھایا گیا ہے۔

جاری رکھیں

drama

لبنان نے اسرائیلی اداکارہ گال گیڈٹ کی فلم ‘Snow White’ پر پابندی عائد کر دی

Published

on

گال گیڈٹ

بیروت: لبنان نے ڈزنی کی نئی لائیو ایکشن فلم ’Snow White‘ کو ملکی سینما گھروں میں نمائش سے روک دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس پابندی کی بنیادی وجہ فلم میں اسرائیلی اداکارہ گال گیڈٹ کی کاسٹنگ ہے، جو فلم میں ’ایول کوئین‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

یہ فیصلہ لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجّار کی جانب سے کیا گیا ہے، جو ملک کے فلم اور میڈیا مانیٹرنگ بورڈ کی سفارشات کے بعد سامنے آیا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس اقدام کا تعلق حالیہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے جوڑا جا رہا ہے، جن میں لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اور جن میں عام شہری بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

لبنان اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے، جہاں دونوں فریقین کے درمیان عسکری محاذ آرائی شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ لبنان کی حکومت نے اس حساس موقع پر ایسا مواد روکنے کا فیصلہ کیا ہے جسے عوامی اشتعال یا عدم اطمینان کا باعث بننے کا خدشہ ہو۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ لبنان اس سے قبل بھی اسرائیلی پس منظر رکھنے والے فنکاروں، فلموں یا دیگر مواد پر پابندیاں عائد کرتا رہا ہے، اور یہ پالیسی طویل عرصے سے ملکی موقف کا حصہ رہی ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~