خاص رپورٹ
میکسیکن ریفری کو لیونل میسی سے آٹوگراف لینا مہنگا پڑ گیا
میکسیکن ریفری مارکو انٹونیو اورٹیز ناوا کو ارجنٹائن کے مشہور فٹبالر لیونل میسی سے آٹوگراف مانگنے کی وجہ سے مہنگی قیمت چکانی پڑی۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، میکسیکن ریفری پر کنفیڈریشن آف نارتھ، سینٹرل امریکا اینڈ کیریبیئن ایسوسی ایشن فٹ بال کی جانب سے 6 ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ واقعہ 19 فروری کو کونکاکاف چیمپئنز کپ کے دوران پیش آیا، جب انٹر میامی اور سپورٹنگ کنساس سٹی کے درمیان میچ ہوا، جس میں انٹر میامی نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی۔ میچ کے بعد، میکسیکن ریفری نے اپنے قریبی معذور رشتے دار کے لیے ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر سے آٹوگراف کی درخواست کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، کونکاکاف نے اس معاملے کا جائزہ لینے کے بعد کہا ہے کہ میکسیکن ریفری نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے، جسے ریفری نے تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگی
news
پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر متفق، امریکہ کی ثالثی میں اہم پیشرفت
اسلام آباد/واشنگٹن – امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت فوری سیز فائر پر متفق ہوگئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مکمل جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کی ثالثی میں دونوں ممالک نے اتفاق کیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی فوجی کارروائی سے باز رہیں گے اور کشیدگی کو مزید بڑھنے نہیں دیں گے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق، بھارت اور پاکستان کے درمیان وسیع تر مسائل پر غیر جانبدار مقام پر مذاکرات کا عمل شروع ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ کشیدگی نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر کے لیے خطرناک ہے اور اسے فوری کم کرنا ناگزیر ہے۔
دوسری جانب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی سیز فائر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، تاہم خبردار کیا کہ اگر بھارت نے دوبارہ اشتعال انگیزی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ سے رابطے میں کشیدگی کم کرنے پر بات چیت ہوئی اور پاکستان نے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
یاد رہے کہ بھارت کی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے آپریشن “بنیان مرصوص” کے تحت بھرپور جوابی کارروائی کی، جس میں بھارت کے 10 سے زائد اہم ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاکستان نے آدم پور، ادھم پور، بٹھنڈا، سورت گڑھ، مامون، اکھنور، جموں، سرسہ، برنالہ اور ہلوارا کے فضائی اڈوں اور اڑی فیلڈ سپلائی ڈپو کو نشانہ بنایا۔ ان کارروائیوں نے بھارت کو شدید نقصان پہنچایا، جس کے بعد سیز فائر پر آمادگی ظاہر کی گئی۔
news
وزیراعظم کی صدر زرداری سے ملاقات، آپریشن بنیان مرصوص اور قومی سلامتی پر مشاورت
اسلام آباد – وزیراعظم شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں وزیراعظم نے صدر کو آپریشن “بنیان مرصوص” کے تحت بھارت کو دیے گئے مؤثر اور فیصلہ کن جواب سے آگاہ کیا۔
ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق، ملاقات میں بھارت کی جاری جارحیت، پاکستان کی جوابی کارروائی، قومی سلامتی کی صورتحال، خطے میں بڑھتی کشیدگی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر زرداری نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ناگزیر تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور امن پسند ملک ہے، لیکن اپنی سرزمین اور شہریوں کے دفاع میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
وزیراعظم نے بتایا کہ بھارت کی اشتعال انگیزیوں کا جواب انتہائی تحمل کے باوجود دینا پڑا اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ متحد ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اپنے شہریوں، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے ہر حد تک جائے گا، اور بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں