news
ایلون مسک کی روبوٹ سے بال کٹوانے کی ویڈیو: حقیقت یا فسانہ؟

ایلون مسک ہمیشہ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے حوالے سے خبروں میں رہتے ہیں۔ حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ ایک روبوٹ سے بال کٹوا رہے ہیں۔
اس ویڈیو میں روبوٹ حجام نہ صرف ایلون مسک سے یہ پوچھتا ہے کہ وہ کس قسم کے بال کٹوائیں گے بلکہ ان کے ساتھ خوش گپیاں بھی کرتا ہوا نظر آتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ روبوٹک حجام بڑی مہارت سے قینچی چلاتے ہوئے ایلون مسک کے بال تراش رہا ہے اور اس کی حرکات بالکل انسانوں جیسی ہیں۔
یہ تاثر ملتا ہے کہ یہ باربر روبوٹ ایلون مسک کی اپنی تخلیق ہے اور وہ اپنی تخلیق پر خوش نظر آ رہے ہیں۔
یہ ویڈیو مختلف پلیٹ فارمز پر بار بار شیئر کی گئی اور یہ افواہیں پھیلنا شروع ہوئیں کہ ایلون مسک کا تیار کردہ روبوٹ انسانوں کی طرح بال بھی تراش سکتا ہے۔ صارفین نے ویڈیو کے کمنٹس سیکشن میں مختلف آرا بھی پیش کیں۔
تاہم فیکٹ چیک کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ایلون مسک کی روبوٹ سے بال کٹواتے ہوئے ویڈیو دراصل مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ جہاں یہ ویڈیو پہلی بار شیئر کی گئی تھی، اس کے کیپشن میں نیچے یہ بات واضح طور پر درج تھی کہ یہ ویڈیو اے آئی کی مدد سے تخلیق کی گئی ہے، لیکن اس کے باوجود کئی سوشل میڈیا صارفین نے اس پر یقین کر لیا۔
news
پنجاب حکومت کا فیک نیوز کے خلاف ویب پورٹل بنانے کا فیصلہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے فیک نیوز کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے پنجاب میں اسپیشل ویب پورٹل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ویب پورٹل کے ذریعے تمام سرکاری محکمے بروقت اور درست معلومات فراہم کریں گے تاکہ عوام کو جھوٹی خبروں سے بچایا جا سکے۔
سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل نے وزیراعلیٰ کے احکامات پر چیئرمین پی آئی ٹی بی کو 24 گھنٹے میں پورٹل تیار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔
اس کے علاوہ، جنگی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے خصوصی فنڈز کے قیام پر بھی غور جاری ہے، جبکہ انٹرنل سیکیورٹی کے لیے ایک علیحدہ فنڈ قائم کرنے کی سمری وزیراعلیٰ کو بھیجی جائے گی۔
یہ اقدام سوشل میڈیا پر پھیلنے والی فیک نیوز اور افواہوں کے خلاف حکومت پنجاب کی سنجیدہ کوششوں کا حصہ ہے۔
news
پاسورڈز کا بحران: ایک سال میں 19 ارب سے زائد پاسورڈ لیک، 94% دوبارہ استعمال شدہ

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اپریل 2024 سے اپریل 2025 کے درمیان 19 ارب سے زائد پاسورڈز لیک ہوئے، جسے انہوں نے ایک سنگین “سائبر سیکیورٹی بحران” قرار دیا ہے۔
تحقیق کے مطابق 94 فیصد پاسورڈز دوبارہ استعمال کیے گئے یا کاپی شدہ تھے، جبکہ صرف 6 فیصد (تقریباً 1.14 ارب) پاسورڈز منفرد پائے گئے۔
ماہرین کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد ایسے کمزور پاسورڈز استعمال کرتی ہے جو یاد رکھنا آسان ہوں، جیسے “password” اور “admin”۔ تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ 4 فیصد پاسورڈز میں “1234” جیسا آسان تسلسل استعمال کیا گیا، جبکہ 8 فیصد پاسورڈز میں لوگوں کے نام شامل تھے۔
سائبر نیوز کی ریسرچر نیرنگا کے مطابق “کمزور اور دوبارہ استعمال شدہ پاسورڈز اب ایک عالمی وبا بن چکے ہیں”۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔