Connect with us

news

چین کے شمالی صوبے کی سبزی منڈی میں آگ، 8 افراد ہلاک اور 15 زخمی

Published

on

چین

چین کے شمالی صوبے میں سبزی منڈی میں آگ لگنے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق یہ خبر چین کے سرکاری ٹیلی ویژن سی سی ٹی وی نے نشر کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سبزی منڈی میں آگ لگنے سے 8 افراد کی جانیں گئیں اور 15 زخمی ہوئے۔

چینی نشریاتی ادارے نے مزید بتایا کہ حکام آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں، جبکہ یہ آگ صبح 8 بج کر 40 منٹ پر لگی اور صرف ایک گھنٹے بعد بجھا دی گئی۔

چین کی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ویبو اور دیگر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں ضلعی بازار میں دھوئیں کے گہرے بادل اور آگ کے بڑے شعلے نظر آئے۔

news

نواز شریف: “اللہ نیک نیت اور محنتی لوگوں کا ہاتھ پکڑتا ہے

Published

on

نواز شریف

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالی ان لوگوں کا ساتھ دیتا ہے جو نیک نیتی اور محنت سے مخلوق کی خدمت کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی، جن میں ضلع گوجرانوالہ، نارووال اور سیالکوٹ کے اراکین شامل تھے۔ اس ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور پنجاب میں عوامی خدمت کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف، سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور راشد نصر اللہ بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہا کہ مہنگائی کی رفتار میں کمی آنا معاشی بہتری کی علامت ہے، جبکہ سٹاک ایکسچینج کی بلندی کاروبار اور سرمایہ کار برادری کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ ترقی کی رفتار میں اضافہ خوشگوار تبدیلی کی آمد کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا، لیکن اب اس میں استحکام خوش آئند ہے، جس کے لیے وزیراعظم شہباز شریف وفاق میں بڑی محنت کر رہے ہیں۔ مریم نواز پنجاب میں ایک ماں اور بیٹی کے جذبے سے کام کر رہی ہیں، اور اللہ تعالی ان کا ساتھ دیتا ہے جو نیک نیتی اور محنت سے مخلوق کی خدمت کرتے ہیں۔

جاری رکھیں

news

Menda Maiya kojja rajh kay vaye

Published

on

Menda Maiya kojja rajh kay vaye

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~