news
شوگر ملز اپنا برامدی ہدف پورا نہ کر سکیں
جون 2024 میں جن پاکستانی شوگر ملز کوچینی برامد کرنے کے لیے 45 دن کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی وہ مقررہ تاریخ تک اپنے کوٹے کو پورا نہ کر سکیں
وزارت صنعت و پیداوار کے ایک سینیئر اہلکار کے مطابق ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی بیرون ملک فروخت ہونے میں ناکام رہی تا ہم اس ناکامی کے باوجود یہ ملیں چینی کے اضافی برامدی کوٹے کی اجازت طلب کر رہی ہیں
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمران احمد کے مطابق ایکسپورٹ ڈیڈ لائن ختم ہونے کی وجہ سے اس وقت 35 ہزار ٹن چینی پاک افغان سرحد پر ہے پڑی ہوئی ہے ملز سٹوریج کے اخراجات برداشت کر رہی ہیں اور انہوں نے برامدات کو مکمل کرنے کے لیے اضافی وقت کی درخواست دے دی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ ملوں نے شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس کے دوران بار بار اضافی برامدی کوٹے کی درخواست بھی کی۔ اہم بات یہ ہے کہ گزشتہ ماہ ملوں کو تاجاکستان کو برامد کرنے کے لیے اضافی طور پر 40 ہزار ٹن چینی مختص کی گئی تھی اس طرح اگست کے اخر میں حکومت نے مزید ایک لاکھ ٹن کی منظوری دی تاہم کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 140 روپے فی گلو گرام تک محدود رکھنے کی شرط کو بھی ختم کر دیا ہے۔
وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے فیصلے کو کلدم قرار دے کر ا ی سی سی سے کہا ہے کہ وہ قیمت کی حد پر نظر ثانی کرے اور اسے بحال کرے۔
ای سی سی نے یہ معاملہ واپس ایس بی ایک کو بھیج دیا ہے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین اور وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات کے بعد ایس بی اے نے فیصلہ کیا اور ای سی سی کو چینی کی برامدات پر قیمت برقرار رکھنے کی سفارش کی۔
وفاقی کابینہ کے رہنما خطوط کے مطابق چینی کے برامد کنندگان کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ قیمتیں 140 روپے فی کلو گرام سے زیادہ نہ ہوں اس کی اجازت کے ساتھ 145 روپے فی کلو گرام تک کی بھی اجازت دی جائے گی اگر قیمتیں اس حد سے تجاوز کر جائیں تو برامدہ بند ہو جائیں گے۔
اجلاس میں شوگر مل مالکان نے قیمت کی حد پر اعتراض کرتے ہوئے قیمت میں اضافے کی درخواست کی ایک سرکاری بیان میں چینی کی اسکی قیمت میں دو روپے کی کمی کا اشارہ بھی دیا گیا جس کے مطابق مارکیٹ کے حالات مستحکم قیمتوں اور چینی کے اضافی ذخیرے کی تجویز کرتے ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ چینی کی قیمتوں میں کوئی بھی اضافہ قابل قبول نہیں۔
ایڈیشنل حسین نے اتوار کو یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن اف پاکستان سے ملاقات کے دوران اس بات کی بھی تصدیق کی کہ یو ایس سی کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ یو ایس سی کی تنظیم نو کے لیے مختلف اپشنز تلاش کیے جا رہے ہیں شفافیت کو بڑھانے کے لیے سب سڈی کا نیا طریقہ کار تیار کیا جا رہا ہے تاہم حکومت یو ایس سی کو بند کرنے کے لیے کوئی یکطرفہ کاروائی نہیں کرے گی تمام فیصلے ملازمین اور سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہی کیے جائیں گے اور سرکاری ملازمین کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔
news
نواز شریف: “اللہ نیک نیت اور محنتی لوگوں کا ہاتھ پکڑتا ہے
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالی ان لوگوں کا ساتھ دیتا ہے جو نیک نیتی اور محنت سے مخلوق کی خدمت کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی، جن میں ضلع گوجرانوالہ، نارووال اور سیالکوٹ کے اراکین شامل تھے۔ اس ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور پنجاب میں عوامی خدمت کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف، سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور راشد نصر اللہ بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہا کہ مہنگائی کی رفتار میں کمی آنا معاشی بہتری کی علامت ہے، جبکہ سٹاک ایکسچینج کی بلندی کاروبار اور سرمایہ کار برادری کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ ترقی کی رفتار میں اضافہ خوشگوار تبدیلی کی آمد کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا، لیکن اب اس میں استحکام خوش آئند ہے، جس کے لیے وزیراعظم شہباز شریف وفاق میں بڑی محنت کر رہے ہیں۔ مریم نواز پنجاب میں ایک ماں اور بیٹی کے جذبے سے کام کر رہی ہیں، اور اللہ تعالی ان کا ساتھ دیتا ہے جو نیک نیتی اور محنت سے مخلوق کی خدمت کرتے ہیں۔
news
Menda Maiya kojja rajh kay vaye
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں