Connect with us

news

ملتان ٹیسٹ: پاکستان 230 پر آؤٹ، ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ مشکلات کا شکار

Published

on

sajid khan

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی پوری ٹیم 230 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جس کے بعد ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن بھی پاکستانی اسپنرز کے سامنے مشکلات کا شکار نظر آ رہی ہے۔

پاکستان نے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کے خلاف 4 وکٹ کے نقصان پر 143 رنز کے ساتھ نامکمل اننگز کا دوبارہ آغاز کیا۔ کھیل شروع ہوتے ہی پاکستانی بیٹرز کی وکٹیں گرنے لگیں۔

دوسرے روز کھیل کے آغاز پر ہی سعود شکیل اور محمد رضوان کی شراکت ختم ہوگئی۔ سعود شکیل 84 رنز پر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد سلمان آغا میدان میں آئے لیکن وہ بھی 7 رنز پر آؤٹ ہوگئے، جبکہ محمد رضوان 71 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

محمد رضوان کے بعد نعمان علی کریز پر آئے، لیکن وہ بھی بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے، جبکہ خرم شہزاد 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پہلے روز کپتان شان مسعود 11، محمد ہریرہ 6، بابر اعظم 8 اور کامران غلام 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے، جس کے بعد محمد رضوان اور سعود شکیل نے شراکت قائم کر کے اسکور 4 وکٹ پر 143 رنز تک پہنچایا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومل اور جیڈن سیلز نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، گوڈاکیش موتی نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ کیون نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

خراب موسم کی وجہ سے پہلے دن صرف 41.3 اوور کا کھیل ہوسکا تھا۔ ٹیسٹ سیریز اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

ناسا اور اسپیس ایکس نے دو مشن کامیابی سے لانچ کر دیے

Published

on

ناسا اور اسپیس ایکس

ناسا اور اسپیس ایکس نے خراب موسم اور کچھ تکنیکی مسائل کو حل کرنے کے بعد دو مشنوں کو کیلیفورنیا کے وینڈن برگ اسپیس فورس بیس سے کامیابی کے ساتھ مدار میں بھیج دیا ہے۔

ناسا کی نئی خلائی دوربین، SPHEREx آبزرویٹری، زمین کے قطبوں پر دو سال کے دوران آسمان کا نقشہ بنائے گی، جبکہ اسپیس ایکس کا PUNCH مشن چار چھوٹے سیٹلائٹ کے ذریعے سورج کا مطالعہ کرے گا۔

اسپیس ایکس نے لانچ کے بعد یہ اعلان کیا کہ فالکن 9 کو کیلیفورنیا میں پیڈ سے کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا۔

لانچنگ سائٹ پر تیز ہواؤں اور ناسا کے ایک خلائی جہاز کے ساتھ تکنیکی مسائل کی وجہ سے کچھ تاخیر ہوئی۔

یہ کامیاب لفٹ آف اس بات کا بھی پہلا موقع ہے جب ناسا اور اسپیس ایکس نے ایک ساتھ دو مشن لانچ کیے ہیں۔

جاری رکھیں

news

زرمبادلہ کے ذخائر میں 15 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی

Published

on

اسٹیٹ بینک آف پاکستان

گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 15 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی آئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، 7 مارچ کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 11 ارب 9 کروڑ 79 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ، کمرشل بینکوں کے پاس 7 مارچ تک 4 ارب 83 کروڑ 10 لاکھ ڈالر موجود تھے۔

اس طرح، 7 مارچ تک ملک میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 98 کروڑ 89 لاکھ ڈالر رہی۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~