news
بغیر ہیلمٹ، سائیڈ ویو مرر اور انڈیکیٹرز کے خلاف ٹریفک کریک ڈاؤن

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے بغیر سائیڈ ویو مرر، فرنٹ اور بیک لائٹس کے ساتھ ساتھ ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو ہدایات بھی جاری کیں۔ مرزا فاران بیگ نے کہا کہ موٹر سائیکل چلانے والوں کو ہیلمٹ، انڈیکیٹرز، اور لائٹس کا خیال رکھنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بغیر ہیلمٹ، سائیڈ ویو مرر، اور انڈیکیٹرز کے استعمال کی اہمیت کے بارے میں آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی تاکہ شہریوں کو ان کی افادیت کے بارے میں بتایا جا سکے۔ مرزا فاران بیگ نے یہ بھی واضح کیا کہ سائیڈ ویو مرر اور ہیلمٹ کا استعمال حادثات سے بچنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
مختلف سڑکوں پر ہونے والے حادثات میں بڑی تعداد موٹر سائیکل سواروں کی ہے۔
حادثات سے بچنے کے لیے موٹر سائیکل سواروں کو انڈیکیٹرز، فرنٹ اور بیک لائٹس، اور سائیڈ ویو مرر کا استعمال یقینی بنانا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے موٹر سائیکل کی پچھلی سواری کے لیے بھی ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہور اطہر وحید کی طرف سے بھی اس معاملے پر توجہ دی جا رہی ہے۔
news
پاسورڈز کا بحران: ایک سال میں 19 ارب سے زائد پاسورڈ لیک، 94% دوبارہ استعمال شدہ

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اپریل 2024 سے اپریل 2025 کے درمیان 19 ارب سے زائد پاسورڈز لیک ہوئے، جسے انہوں نے ایک سنگین “سائبر سیکیورٹی بحران” قرار دیا ہے۔
تحقیق کے مطابق 94 فیصد پاسورڈز دوبارہ استعمال کیے گئے یا کاپی شدہ تھے، جبکہ صرف 6 فیصد (تقریباً 1.14 ارب) پاسورڈز منفرد پائے گئے۔
ماہرین کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد ایسے کمزور پاسورڈز استعمال کرتی ہے جو یاد رکھنا آسان ہوں، جیسے “password” اور “admin”۔ تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ 4 فیصد پاسورڈز میں “1234” جیسا آسان تسلسل استعمال کیا گیا، جبکہ 8 فیصد پاسورڈز میں لوگوں کے نام شامل تھے۔
سائبر نیوز کی ریسرچر نیرنگا کے مطابق “کمزور اور دوبارہ استعمال شدہ پاسورڈز اب ایک عالمی وبا بن چکے ہیں”۔
news
ڈی جی آئی ایس پی آر: بھارت بے بنیاد الزامات سے باز آئے، ثبوت ہیں تو غیر جانبدار ملک کو دے

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے ترک نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بھارت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جھوٹے الزامات لگا کر سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہے، اگر اس کے پاس پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت ہیں تو کسی غیرجانبدار ملک کو پیش کرے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی حالیہ جارحیت کا جواز پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات ہیں، جبکہ پاکستان نے نہ صرف ان الزامات کو مسترد کیا بلکہ غیر جانبدار تحقیقات کی بھی پیش کش کی، جسے بھارت نے ٹھکرا دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق، بھارت نے 6 مختلف پاکستانی مقامات کو نشانہ بنایا، حتیٰ کہ مسجد، خواتین اور بچوں کو بھی نہیں بخشا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے پاکستانی طیارے گرائے ہیں تو ان کا ملبہ یا ثبوت کہاں ہے؟
انہوں نے کہا کہ پاکستانی کارروائیاں صرف دفاعی نوعیت کی ہیں اور صرف ان بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کر رہی ہیں۔
انہوں نے بھارتی میڈیا کی جانب سے ڈرون اور بڑے حملوں کی خبریں “سراسر جھوٹ اور مضحکہ خیز پروپیگنڈہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کوئی بڑے حملے نہیں کیے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔