news
کاشف چوہدری: حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید، استحکام کے لیے تجاویز
اسلام آباد:
مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت ایک سالہ کارکردگی پر خوشی کا اظہار کر رہی ہے، جبکہ اس کارکردگی کے اثرات آج بھی عام عوام تک نہیں پہنچ رہے ہیں اور عوام مہنگائی، غربت، لاقانونیت سمیت کئی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔
مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کاشف چوہدری نے کہا کہ 2029 تک برآمدات کو 60 ارب ڈالر تک بڑھانے اور 2035 کے ویژن کے تحت ملک کو ایک ٹریلین کی معیشت بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، یہ دعوے تبھی حقیقت بن سکتے ہیں جب حقیقی معنوں میں معیشت دوست پالیسیاں بنائی جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں، صنعت کاروں اور انڈسٹریز کو سہولیات فراہم کی جائیں، لیکن یہاں ٹیکسوں کی بھرمار سے تاجروں کی مشکلات بڑھ رہی ہیں، جبکہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معاشی استحکام بھی متاثر ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ داخلی سیکیورٹی کے سنگین مسائل درپیش ہیں، دہشت گردوں اور خوارج کے حملوں کی وجہ سے سیکیورٹی اہلکاروں سمیت شہری ہلاک اور شدید زخمی ہو رہے ہیں۔
کاشف چوہدری نے کہا کہ ایک طرف حکومت کفایت شعاری کا درس دیتی ہے، لیکن دوسری طرف خود ہی اپنے دعووں کی نفی کر دیتی ہے، وزیروں اور مشیروں کی فوج بھرتی کر کے اپنے وعدوں کو کمزور کر دیا ہے۔
حکومت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ معاشی استحکام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔
news
ڈی جی آئی ایس پی آر: بھارت بے بنیاد الزامات سے باز آئے، ثبوت ہیں تو غیر جانبدار ملک کو دے
اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے ترک نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بھارت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جھوٹے الزامات لگا کر سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہے، اگر اس کے پاس پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت ہیں تو کسی غیرجانبدار ملک کو پیش کرے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی حالیہ جارحیت کا جواز پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات ہیں، جبکہ پاکستان نے نہ صرف ان الزامات کو مسترد کیا بلکہ غیر جانبدار تحقیقات کی بھی پیش کش کی، جسے بھارت نے ٹھکرا دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق، بھارت نے 6 مختلف پاکستانی مقامات کو نشانہ بنایا، حتیٰ کہ مسجد، خواتین اور بچوں کو بھی نہیں بخشا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے پاکستانی طیارے گرائے ہیں تو ان کا ملبہ یا ثبوت کہاں ہے؟
انہوں نے کہا کہ پاکستانی کارروائیاں صرف دفاعی نوعیت کی ہیں اور صرف ان بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کر رہی ہیں۔
انہوں نے بھارتی میڈیا کی جانب سے ڈرون اور بڑے حملوں کی خبریں “سراسر جھوٹ اور مضحکہ خیز پروپیگنڈہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کوئی بڑے حملے نہیں کیے۔
news
بھارت کی سندھ طاس معاہدے سے دستبرداری کا اشارہ، ماہرین کا خبردار
اسلام آباد: ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی ممکنہ معطلی ایک خطرناک رجحان کی عکاسی ہے، جو جنوبی ایشیا میں پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی نئی جہت بن سکتی ہے۔
ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق، 1960 کے اس تاریخی معاہدے کی خلاف ورزی نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہوگی بلکہ دو ایٹمی ممالک کے درمیان کشیدگی کو شدید تر کر سکتی ہے۔
سینٹر فار لا اینڈ سیکیورٹی کے محقق سید باسم رضا کے مطابق، بھارت کا یہ رویہ بین الاقوامی برادری کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائے گا۔ انہوں نے تجویز دی کہ پاکستان کو فوری سفارتی ردعمل کے ساتھ عالمی فورمز پر بھارت کی ممکنہ خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنا چاہیے۔
سابق چیف مینیجر اسٹیٹ بینک محمد سلیم خان نے کہا کہ پاکستان کو اپنی آبی حکمت عملی کو متنوع بنانے کی ضرورت ہے تاکہ بھارت کے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے چھوٹے ڈیموں، جدید آبپاشی نظام اور ماحولیاتی اقدامات پر زور دیا۔
ماہرین کے مطابق، اگر بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم کرتا ہے تو یہ علاقائی جغرافیائی سیاست میں ایک نیا اور خطرناک موڑ ہوگا، جس کے سنگین اسٹریٹجک نتائج ہو سکتے ہیں۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔