news
جنوبی اور شمالی کیرولائنا میں جنگلاتی آگ، حکام نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا

کولمبیا: جنوبی اور شمالی کیرولائنا میں خطرناک جنگلاتی آگ بھڑکنے کے بعد حکام نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔
جنوبی کیرولائنا کے گورنر ہنری مک ماسٹر نے اتوار کے روز ریاست بھر میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے کہا کہ خشک اور تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ کے مزید پھیلنے کا خطرہ ہے۔ حکام نے ریاست بھر میں جلاؤ پر پابندی لگا دی ہے، جو غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔
مائرٹل بیچ، جنوبی کیرولائنا کے قریب کیرولائنا فاریسٹ فائر نے تقریباً 1,600 ایکڑ زمین جلا کر راکھ کر دی۔ اتوار کی شام تک، آگ کا 30 فیصد حصہ قابو میں لایا جا چکا تھا اور متاثرہ رہائشیوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔
شمالی کیرولائنا میں بھی صورت حال سنگین ہے۔ حکام نے 176 فائر کے پیش نظر بلو رِج ماؤنٹینز میں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی۔ یہ آگ اب تک 500 ایکڑ رقبہ جلا چکی ہے اور اس کا بھی 30 فیصد حصہ قابو میں ہے۔
نیشنل ویدر سروس کے مطابق، خشک اور تیز ہوائیں آگ کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور مزید تباہی کا خدشہ برقرار ہے۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مغربی ٹیکساس اور مشرقی نیو میکسیکو میں بھی تیز ہواؤں اور خشک موسم کے باعث جنگلاتی آگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے، جس کے باعث مزید احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔
news
پاسورڈز کا بحران: ایک سال میں 19 ارب سے زائد پاسورڈ لیک، 94% دوبارہ استعمال شدہ

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اپریل 2024 سے اپریل 2025 کے درمیان 19 ارب سے زائد پاسورڈز لیک ہوئے، جسے انہوں نے ایک سنگین “سائبر سیکیورٹی بحران” قرار دیا ہے۔
تحقیق کے مطابق 94 فیصد پاسورڈز دوبارہ استعمال کیے گئے یا کاپی شدہ تھے، جبکہ صرف 6 فیصد (تقریباً 1.14 ارب) پاسورڈز منفرد پائے گئے۔
ماہرین کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد ایسے کمزور پاسورڈز استعمال کرتی ہے جو یاد رکھنا آسان ہوں، جیسے “password” اور “admin”۔ تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ 4 فیصد پاسورڈز میں “1234” جیسا آسان تسلسل استعمال کیا گیا، جبکہ 8 فیصد پاسورڈز میں لوگوں کے نام شامل تھے۔
سائبر نیوز کی ریسرچر نیرنگا کے مطابق “کمزور اور دوبارہ استعمال شدہ پاسورڈز اب ایک عالمی وبا بن چکے ہیں”۔
news
ڈی جی آئی ایس پی آر: بھارت بے بنیاد الزامات سے باز آئے، ثبوت ہیں تو غیر جانبدار ملک کو دے

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے ترک نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بھارت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جھوٹے الزامات لگا کر سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہے، اگر اس کے پاس پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت ہیں تو کسی غیرجانبدار ملک کو پیش کرے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی حالیہ جارحیت کا جواز پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات ہیں، جبکہ پاکستان نے نہ صرف ان الزامات کو مسترد کیا بلکہ غیر جانبدار تحقیقات کی بھی پیش کش کی، جسے بھارت نے ٹھکرا دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق، بھارت نے 6 مختلف پاکستانی مقامات کو نشانہ بنایا، حتیٰ کہ مسجد، خواتین اور بچوں کو بھی نہیں بخشا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے پاکستانی طیارے گرائے ہیں تو ان کا ملبہ یا ثبوت کہاں ہے؟
انہوں نے کہا کہ پاکستانی کارروائیاں صرف دفاعی نوعیت کی ہیں اور صرف ان بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کر رہی ہیں۔
انہوں نے بھارتی میڈیا کی جانب سے ڈرون اور بڑے حملوں کی خبریں “سراسر جھوٹ اور مضحکہ خیز پروپیگنڈہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کوئی بڑے حملے نہیں کیے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔