Connect with us

news

ایران کا اسرائیل پر 400 میزائلوں سے حملہ

Published

on

ایران نے گزشتہ رات اسرائیل پر 400میزائل سے حملہ کیا ، تل ابیب، یروشلم اور حیفہ کے شہروں پر درجنوں میزائل دیکھے جانے کے بعد ملک بھر میں سائرن بجنے لگے۔ایرانی حملے میں اسرائیلی فضائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔ ایران کے پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اسرائیلی سکیورٹی اور فوجی اہداف پر کیا گیا اور یہ حملہ حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ اور دیگر کے قتل کے جواب میں کیا گیا۔

اسرائیلی فوج جس نے ابتدائی طور پر اندازہ لگایا تھا کہ اسرائیل پر تقریبا 180 میزائل داغے گئے تھے، امریکہ کا کہنا تھا کہ اس حملے کے نتائج برآمد ہوں گے۔اس سے قبل امریکہ نے کہا تھا کہ اسے یقین ہے کہ ایران اسرائیل کے خلاف بیلسٹک میزائل حملے کی تیاری کر رہا ہے کیونکہ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کو نشانہ بنانے کے لیے زمینی کارروائی شروع کی تھی۔

ایرانی فوج کے سربراہ نے کہا کہ منگل کو داغے گئے میزائل حملے فوجی اہداف تک محدود تھے لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے جوابی کارروائی کی تو وسیع پیمانے پر حملے کیے جائیں گے۔
میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ ایران نے فوجی انفراسٹرکچر بشمول موساد انٹیلی جنس ایجنسی، نیوٹیم ایئر بیس، حتزور ایئر بیس، ریڈار تنصیبات اور اسرائیلی ٹینکوں کے گروپوں کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا، “ہمارے پاس حکومت کے اقتصادی ڈھانچے پر حملہ کرنے کی صلاحیت تھی، لیکن ہم نے صرف فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔انہوں نے اسرائیل اور اس کے حامیوں کے لیے ایک انتباہ بھی شامل کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر صیہونی حکومت کو کنٹرول نہیں کیا گیا اوران کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو ہم اس کے تمام بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنائیں گے۔اسرائیل نے ایران کی جانب سے ملک پر کیے جانے والے اب تک کے سب سے بڑے حملے کا جواب دینے کا عزم ظاہر کیا ہے جس سے مشرق وسطیٰ میں تنازع میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے

مقامی وقت کے مطابق آدھی رات کے بعد ایکس کو پوسٹ کیے گئے چند پیغامات میں سے ایک میں آئی ڈی ایف عربی کے ترجمان اویچی ادرائی نے متنبہ کیا کہ رہائشی “حزب اللہ سے تعلق رکھنے والی خطرناک تنصیبات کے قریب واقع ہیں جن کے خلاف دفاعی فورس جلد ہی طاقت کے ساتھ کارروائی کرے گی۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے انخلا کے احکامات مقامی وقت کے مطابق آدھی رات سے صبح تین بجے کے درمیان سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ہیں، ممکنہ طور پر جب بہت سے لوگ سو رہے ہوں گے۔
ایک اندازے کے مطابق لبنان میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران دس لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں جن میں سے ہزاروں نے بیروت میں پناہ لی ہوئی ہے جن میں شہر کے جنوبی مضافات کے کناروں پر واقع اسکول بھی شامل ہیں۔

پی آئ اے

پاکستان کی قومی ایئرلائن کے ترجمان نے بدھ کے روز کہا کہ تہران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملوں کے چند گھنٹوں بعد پی آئی اے نے ایران کی فضائی حدود کا استعمال تاحکم ثانی معطل کر دیا ہے۔

news

مصنوعی ذہانت کے ذریعے پرندے کی پہلی کامیاب پیدائش: بھارت کی بڑی پیش رفت

Published

on

مصنوعی ذہانت

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) آہستہ آہستہ اپنی جگہ بنا رہی ہے، اور اب دنیا میں پہلی بار مصنوعی ذہانت کے ذریعے ایک پرندے کی پیدائش ہو چکی ہے۔

یہ ایک بڑی پیش رفت ہے جو جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے سامنے آئی ہے، جہاں ایک خطرے سے دوچار پرندے کو اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے پیدا کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، یہ کارنامہ بھارت میں انجام دیا گیا ہے، جس نے دنیا کا پہلا ملک بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے جو مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے خطرے سے دوچار عظیم بھارتی بسٹرڈ کی کامیابی کے ساتھ افزائش کر رہا ہے۔

چھ مہینے پہلے، اسی AI کی مدد سے پہلی بار ایک چوزے کی پیدائش ہوئی تھی۔ اب اس تازہ ترین کامیابی نے اس انتہائی خطرے سے دوچار پرندے کے تحفظ کی امیدوں کو نئی روشنی دی ہے۔

16 مارچ کو، اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے انسیمینیشن کے بعد، راجستھان کے کنزرویشن بریڈنگ سینٹر میں ٹونی نامی مادہ پرندے نے انڈا دیا، جس کے نتیجے میں سیزن کا آٹھواں چوزہ پیدا ہوا۔

اب گوڈاون بریڈنگ سینٹر میں گوڈاون کی تعداد بڑھ کر 52 ہو چکی ہے، جو اس پرندے کی بقا کے لیے کی جانے والی کوششوں کی کامیابی کی علامت معلوم ہوتی ہے۔

ڈی ایف او کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل فنڈ فار ہبارا کنزرویشن فاؤنڈیشن، ابوظبی (آئی ایف ایچ سی) میں تلور پر اس طرح کی کوششیں جاری ہیں۔

جاری رکھیں

news

علیمہ خان کا دو ٹوک مؤقف: عمران خان سے ملاقات تک واپس نہیں جائیں گے

Published

on

علیمہ خان

علیمہ خان، جو کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن ہیں، نے کہا ہے کہ وہ اپنے بھائی سے ملاقات کیے بغیر یہاں سے نہیں جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق، عمران خان کی تینوں بہنوں اور کزن قاسم خان کو ایک بار پھر ان سے ملنے سے روک دیا گیا ہے۔ پولیس نے انہیں گورکھ پورناک سے آگے جانے نہیں دیا، جس کے بعد علیمہ خان گاڑی سے نکل کر فٹ پاتھ پر بیٹھ گئیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آج ہماری عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی گئی تو ہم یہاں بیٹھے رہیں گے۔ پچھلی بار ہمیں دھوکہ دیا گیا تھا، جب کہا گیا کہ ہمیں گرفتار کر کے تھانے لے جایا جائے گا، لیکن ہمیں کہیں سنسان جگہ پر چھوڑ دیا گیا۔ آج ہم نے واضح کر دیا ہے کہ اگر ملاقات نہیں ہوئی تو ہم یہاں سے نہیں جائیں گے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فیصل چوہدری ایڈووکیٹ اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں، بشریٰ بی بی سے ملاقات کے لیے ان کے خاندان کے افراد بھی وہاں موجود ہیں۔ بشریٰ بی بی کی فیملی ممبر مہر النساء احمد بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں، اور بشریٰ بی بی کے فوکل پرسن رائے سلمان کھرل ایڈووکیٹ بھی وہاں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ، عمران خان کے وکیل سلمان صفدر ایڈووکیٹ بھی اڈیالہ جیل گئے، لیکن پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو پولیس نے اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا۔ اسی طرح، نعیم بنجھوتہ کو بھی پولیس نے پہلے ناکے پر ہی روک لیا۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~