news
مارچ 2025 میں ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ: 4.1 ارب ڈالر موصول
کراچی:
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اس سال مارچ میں ایک نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ریکارڈ مالیت کی ترسیلات وطن بھیجیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق، کسی ایک ماہ میں 4 ارب ڈالر سے زیادہ کی ترسیلات کا یہ پہلا موقع ہے۔ مارچ میں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 4.1 ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں، جو کہ ایک شاندار ریکارڈ ہے۔
مارچ 2024 کے مقابلے میں یہ ترسیلات 37.3 فیصد جبکہ فروری 2025 کے مقابلے میں 29.8 فیصد زیادہ ہیں۔
اس مالی سال کے جولائی سے مارچ تک، مجموعی طور پر 28 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں، جبکہ پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں یہ رقم 21 ارب ڈالر تھی۔
مارچ 2025 کے دوران، سعودی عرب سے 98 کروڑ 37 لاکھ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 84 کروڑ 21 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 68 کروڑ 39 لاکھ ڈالر، اور امریکا سے 41 کروڑ 95 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔
news
عمران خان کا الزام: جیل میں سختیوں کے پیچھے عاصم منیر کا ہاتھ ہے
پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان نے اڈیالہ جیل میں وکلاء اور اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان پر بڑھتی ہوئی سختیوں کے پیچھے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا براہ راست کردار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ انجم اور ایک کرنل یہ سب کچھ انہی کے اشارے پر کر رہے ہیں۔ عمران خان نے دعویٰ کیا کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر بھی جیل میں سختیوں کا دائرہ بڑھا دیا گیا ہے اور ان کے بنیادی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔ عمران خان نے واضح طور پر پارٹی کو ہدایت دی کہ اگر جیل میں ان کے ساتھ کچھ ہوا تو اس کا جوابدہ صرف عاصم منیر ہوگا۔ انہوں نے اپنی پارٹی کو میڈیا پر اندرونی اختلافات سے گریز اور احتجاجی تحریک پر مکمل توجہ دینے کی ہدایت کی، جبکہ یہ بھی کہا کہ کسی نے تحریک میں حصہ نہ لیا تو وہ خود اس کا فیصلہ جیل سے کریں گے۔
news
لاہور میں موسلا دھار بارش، حادثات میں 10 افراد جاں بحق
لاہور اور گردونواح میں رات بھر ہونے والی موسلا دھار بارش سے شہر کے متعدد علاقے زیرآب آگئے جبکہ مختلف افسوسناک حادثات میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 10 شہری جاں بحق ہو گئے۔ سب سے زیادہ بارش پانی والا تالاب میں 171 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جو رواں مون سون سیزن کی بلند ترین مقدار ہے۔لاہور شدید بارش کے باعث ٹھوکر نیاز بیگ میں گھر کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے، رائیونڈ کے مشن کالونی میں بھی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ہربنس پورہ میں کرنٹ لگنے سے 2 بچے دم توڑ گئے۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا موجودہ سلسلہ 17 جولائی تک جاری رہے گا۔ خیبرپختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے اور این ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
- news3 months ago
رانا ثناءاللہ کا بلاول کے بیان پر ردعمل: سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے
- news3 months ago
وزیر دفاع خواجہ آصف: پاکستان کے وجود کو خطرہ ہوا تو ایٹمی ہتھیار استعمال کریں گے
- news3 months ago
14 سالہ سدھارتھ ننڈیالا کی حیران کن کامیابی: دل کی بیماری کا پتہ چلانے والی AI ایپ تیار
- news2 months ago
فرحان سعید کا بھارتی پابندی پر دلچسپ ردعمل: فن سرحدوں کا محتاج نہیں