ٹیکنالوجی
ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی ایپلی کیشن فوٹوز نے گوگل پلے اسٹور پر 10 ارب سے زائد بار ڈاؤن لوڈ ہونے کا سنگِ میل عبور کر لیا۔
2015 میں لانچ کی جانے والی گوگل فوٹوز ایپلی کیشن کمپنی کا پریمیئر پروڈکٹ بن چکی ہے۔ لانچ کے بعد سے یہ ایپ صارفین کے لیے تصاویر اور ویڈیو کے لیے ایک مکمل حب کی صورت اختیار کر چکی ہے جس نے اس کو لازمی ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپ بنا دیا ہے۔
اس ایپ میں صارفین اپنی فوٹوز کے لیے ایڈٹ، فلٹرز فیچر کے علاوہ میجک ایڈیٹر اور میجک اریزر جیسے جیمنائی سے چلنے والی فنکشنز بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
news
قرض کے نام پر لوگوں کو پھنسانے والی ایپ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
مکیفی لیب کی طرف سے پیش کی جانے والی تازہ ترین رپورٹ میں گوگل پلے اسٹور پر درجن سے زیادہ اسپائی لون کے نام سے پہچانے جانے والے میلویئر کی حامل ایک نقصان دہ اینڈرائیڈ ایپ کی نشان دہی کی گئی ہے جن کو مجموعی طور پر 80 لاکھ سے زیادہ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے۔
سیکیورٹی محقق فرنینڈو روئز نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ یہ پی یو پی (پوٹینشلی ان وانٹڈ پروگرامز) ایپلی کیشنز سوشل انجینئرنگ طریقے استعمال کر کے صارفین کو پھانس لیتی ہیں تاکہ ان سے حساس معلومات حاصل کر سکیں اور موبائل سے اضافی اجازتیں حاصل کر سکیں جو بعد میں بھتے، ہراسانی اور معاشی نقصان تک لے جا سکیں۔
نو دریافت شدہ ایپس میکسیکو، کولمبیا، سینیگال، تھائی لینڈ، انڈونیشیا، ویتنام، تنزانیہ، پیرو اور چلی میں صارفین کو للچانے کے لیے کم سے کم دستاویزی کارروائی پر فوری قرض کی پیش کش کرتی ہیں۔
صارفین کو ہدف بنانے والی قرض ایپ کے نام ذیل میں ہیں اور ان میں سے پانچ ایپس اب بھی ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہیں۔
news
لائف سٹائل اور موت کی پیشن گوئی کرنے والی نئی ایپ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی روز بروز ترقی کے دوران اب ماہرین نے ایک نیا اے آئی ماڈل پیش کیا ہےجو موت کی پیشن گوئی کرنے کے بھی قابل ہے۔
ڈیتھ کلاک ایک اختراعی ایپ ہے جو اے آئی کے ذریعے صارفین کو ان کی متوقع زندگی کے حوالے سے پیش گوئی کرتی ہے۔
سینسر ٹاور کے مطابق ایپ کو جولائی میں لانچ کیا گیا اور تھوڑے ہی عرصے میں صارفین نے 125,000 سے زیادہ ڈاؤن لوڈز کیے۔ ‘ڈیتھ کلاک’ ایپ 1,200 متوقع عمر پر مبنی مطالعات کو استعمال کرتی ہے جس میں تقریباً 53 ملین شرکاء کا ڈیٹا موجود ہے۔
ورزش، خوراک، نیند اور تناؤ کی سطح جیسے عوامل کا تجزیہ کرنے کے بعد ایپ زیادہ درست پیشین گوئیاں فراہم کرتی ہے۔ ایپ روایتی پیشن گوئی کرنے والے دیگر اے آئی ماڈلز سے بھی زیادہ درست ہونے کی دعویدار ہے۔
اس کے علاوہ یہ ان عادات کو بھی تجویز کرتی ہے جو آپ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ مثلا اے آئی کو پتہ چل جاتا ہے کہ آپ کے پاس نیند کی کمی ہے تو یہ آپ کے نیند کے اوقات کو بہتر بنانے کے لیے کچھ طریقے تجویز کر دے گی۔
اے آئی نے جہاں ہماری زندگی میں اور بہت سی آسانیاں پیدا کی ہیں وہاں یہ ہماری زندگی کے غلط رویوں اور بری عادات کے اثرات کو بھی واضح کر کے ہمیں اپنے لائف سٹائل کو تبدیل کرنے کے حوالے سے بہت ہی بہتر رہنمائی فراہم کرتی ہے
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں