news
یورپی منڈیوں میں پاکستانی برآمدات میں 9.4% اضافہ، ایس آئی ایف سی کی پالیسیوں کی کامیابی
ایس آئی ایف سی کی مدد سے ملکی برآمدات میں زبردست اضافہ ہوا ہے، جس کی بدولت یورپی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستانی مصنوعات کی یورپی ممالک میں طلب تیزی سے بڑھ رہی ہے، اور اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کی یورپ کو برآمدات میں 9.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اعداد و شمار یہ بتاتے ہیں کہ مغربی اور شمالی یورپ میں پاکستانی مصنوعات کو خاص طور پر پسند کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے مغربی یورپ میں برآمدات میں 11.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ شمالی یورپ میں یہ شرح 17.7 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو کہ ملک کے لیے ایک خوش آئند پیشرفت ہے۔
یورپی ممالک کا پاکستانی صنعت پر بڑھتا ہوا اعتماد
اٹلی، یونان اور اسپین جیسے ممالک میں پاکستانی مصنوعات کی طلب بتدریج بڑھ رہی ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس ہے، جس کے تحت پاکستانی ٹیکسٹائل اور ملبوسات کو یورپی مارکیٹ میں ترجیحی رسائی حاصل ہے۔
یاد رہے کہ اکتوبر 2023 میں یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان کے لیے ڈیوٹی فری رسائی کو 2027 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس اسکیم کے تحت ترقی پذیر ممالک کو یورپی یونین میں ٹیکس چھوٹ کے ساتھ برآمدات کی سہولت ملتی ہے۔
ایس آئی ایف سی کی کامیاب پالیسیاں اور صنعتی ترقی
ایس آئی ایف سی کی کوششیں صنعتکاروں کو سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کر رہی ہیں، جس سے ملکی معیشت کو مزید فروغ مل رہا ہے۔
news
عمران خان کا الزام: جیل میں سختیوں کے پیچھے عاصم منیر کا ہاتھ ہے
پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان نے اڈیالہ جیل میں وکلاء اور اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ان پر بڑھتی ہوئی سختیوں کے پیچھے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا براہ راست کردار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ انجم اور ایک کرنل یہ سب کچھ انہی کے اشارے پر کر رہے ہیں۔ عمران خان نے دعویٰ کیا کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر بھی جیل میں سختیوں کا دائرہ بڑھا دیا گیا ہے اور ان کے بنیادی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔ عمران خان نے واضح طور پر پارٹی کو ہدایت دی کہ اگر جیل میں ان کے ساتھ کچھ ہوا تو اس کا جوابدہ صرف عاصم منیر ہوگا۔ انہوں نے اپنی پارٹی کو میڈیا پر اندرونی اختلافات سے گریز اور احتجاجی تحریک پر مکمل توجہ دینے کی ہدایت کی، جبکہ یہ بھی کہا کہ کسی نے تحریک میں حصہ نہ لیا تو وہ خود اس کا فیصلہ جیل سے کریں گے۔
news
لاہور میں موسلا دھار بارش، حادثات میں 10 افراد جاں بحق
لاہور اور گردونواح میں رات بھر ہونے والی موسلا دھار بارش سے شہر کے متعدد علاقے زیرآب آگئے جبکہ مختلف افسوسناک حادثات میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 10 شہری جاں بحق ہو گئے۔ سب سے زیادہ بارش پانی والا تالاب میں 171 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جو رواں مون سون سیزن کی بلند ترین مقدار ہے۔لاہور شدید بارش کے باعث ٹھوکر نیاز بیگ میں گھر کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے، رائیونڈ کے مشن کالونی میں بھی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ہربنس پورہ میں کرنٹ لگنے سے 2 بچے دم توڑ گئے۔ اسلام آباد، راولپنڈی اور پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا موجودہ سلسلہ 17 جولائی تک جاری رہے گا۔ خیبرپختونخوا میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے اور این ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
- news3 months ago
رانا ثناءاللہ کا بلاول کے بیان پر ردعمل: سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے
- news3 months ago
وزیر دفاع خواجہ آصف: پاکستان کے وجود کو خطرہ ہوا تو ایٹمی ہتھیار استعمال کریں گے
- news3 months ago
14 سالہ سدھارتھ ننڈیالا کی حیران کن کامیابی: دل کی بیماری کا پتہ چلانے والی AI ایپ تیار
- news2 months ago
فرحان سعید کا بھارتی پابندی پر دلچسپ ردعمل: فن سرحدوں کا محتاج نہیں