news
ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ دفاع و توانائی سمیت اہم شعبوں میں رابطوں کی حکمت عملی آخری مراحل میں
باخبر ذرائع کے مطابق حکومت نئی ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ دفاع، تجارتی شعبوں، صحت اور توانائی کے علاوہ مختلف شعبوں میں رابطوں کے لئے اپنی حکمت عملی کو حتمی اور آخری شکل شکل دے رہی ہے۔
اس سلسلے میں وزارت خارجہ کے سیکرٹری کی زیر صدارت ایک بین الوزارتی اجلاس ہوا جس میں نئی انتظامیہ کے ساتھ رابطے کے مختلف آپشنز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے دوران ، تمام وزارتوں کے نمائندوں سے یہ درخواست کی گئی کہ وہ امریکہ کے ساتھ زیر التواء معاملات کی صورتحال کے ساتھ نئی امریکی حکومت کے لئے کسی بھی نئی تجاویز کے بارے میں اپنی رائے یا نئی معلومات تحریری طور پر شیر کریں۔
ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے تمام متعلقہ وزارتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ نئی
ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ تعلقات پر ایک جامع پریزنٹیشن تیار کریں۔ لہٰذا زیر التوا مسائل پر فیڈ بیک کے علاوہ متعلقہ وزارتوں/اداروں کی طرف سے متعلقہ شعبوں میں نئی تجاویز کی تیاری کی فوری ضرورت ہے۔
وزارت خارجہ نے متعلقہ وزارتوں/ اداروں یعنی وزارت دفاع، وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ، وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ، اقتصادی امور ڈویژن، وفاقی تعلیم و خصوصی تربیت، وزارت تجارت، وزارت قومی صحت، ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن، پیٹرولیم ڈویژن، پاور ڈویژن، وزارت داخلہ، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل وغیرہ کو فوری طور پر فوکل پرسن کو متعلقہ مواد بھیجنے کے لیے بھی کہا ہے۔
نیز، واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر، جو نامزد افراد سے بات چیت کر رہے ہیں،انہوں نے امریکہ کے معاون وزیر خارجہ برائے توانائی وسائل، جیوفیری پیاٹ سے بھی ملاقات کی ہے۔ دوران ملاقات امریکی وفد نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان انرجی سیکیورٹی ڈائیلاگ کے تیسرے دور کے لیے جنوری کے وسط کا ٹائم فریم دیا ہے۔ امریکہ نے اس سلسلے میں پاکستان سے بھی رائے طلب کی ہے۔
وزارت خارجہ نے کا کہنا ہے کہ انرجی سیکیورٹی ڈائیلاگ کا دوسرا مرحلہ 15 مارچ 2023 کو اسلام آباد میں ہوا تھا۔ اجلاس کی صدارت سابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کی تھی جبکہ معاون وزیر خارجہ پیاٹ تھے۔ مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری بھی جاری کیا گیا تھا۔
news
سنٹرل پنجاب کی 43 فیصد ساؤتھ پنجاب کے 33 فیصد اور نارتھ پنجاب کے 25 فیصد طلبہ میں سکالرشپ تقسیم کی گئیں
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی ہونہار سکالرشپ حاصل کرنے طلباء کو مبارکباد دی
وزیر تعلیم نے سکالرشپ لینے والے طلباء کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا
میرٹ پر پورا اترنے والے پنجاب کے ہر کم وسیلہ طالبعلم کے خواب پورے کریں گے۔
سنٹرل پنجاب کے 43 فیصد، ساؤتھ پنجاب کے 33 فیصد اور نارتھ پنجاب کے 25 فیصد ہونہاروں کو سکالرشپ دیگئی
تعلیم سب کیلئے، میں تمام سکالرشپس سیاسی و پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ جنوری تک لیپ ٹاپ سکیم بھی اسی جذبے کے ساتھ لانچ کریں گے۔
کوشش کر رہے ہیں کہ گلوبل اسٹینڈرڈ کی یونیورسٹیاں اور کیمپسز کھولیں۔
news
پاک روس اٹھ معاہدوں پر دستخط
آج پاک روس بین الحکومتی کمیشن کا 9 واں اجلاس ہوا، جس میں روس اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت سے متعلق معاہدے پر دستخط بھی ہوئے۔
ماسکو میں پاکستان اور روس کے درمیان 8 معاہدوں پر دستخط کی پروقار تقریب ہوئی۔
پاکستان اور روس کے درمیان تجارتی اور معاشی تعاون کے فروغ کا معاہدہ بھی کیا گیا
تاہم روس سے خام تیل کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی
نیوٹیک اور روسی یونیورسٹی کے درمیان تعاون کے لیے ایم او یو پر دستخط ہوئے۔
اس کے علاوہ کامسیٹس اور پشاور یورنیورسٹی کے روسی تعلیمی اداروں کے ساتھ بھی معاہدے کیے گئے۔
پاکستان اور روس کے درمیان انسولین کی تیاری سے متعلق معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں