Connect with us

news

عید کے بعد کاروباری ہفتے کا آغاز، پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی

Published

on

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

عید الفطر کے بعد کاروباری ہفتے کے ابتدائی روز ہی پاکستان سٹاک مارکیٹ کریش کرگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی اور پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے بعد ٹریڈنگ عارضی طور پر روک دی گئی، سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 6287 پوائنٹس یعنی 5.29 فیصد نیچے آنے کے بعد مارکیٹ بند ہوگئی، 100 انڈیکس میں 6000 سے زائد کمی کے بعد مارکیٹ ایک لاکھ 12 ہزار 504 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جارحانہ فیصلوں کے باعث ہے کہ سمجھے گئے بین الاقوامی سٹاک مارکیٹس بھی اب شدید مندی کا شکار ہیں، جہاں پہلے امریکاہ و یورپ کی بعد اب ایشیائی بازار بھی کا رخ نمایید، اس کی نتیجے میں جاپان کے نکی 225 انڈیکس میں 6 فیصد سے زیادہ گراوٹ دیکھی گئی، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 10 اعشاریہ 8، چین کا شنگھائی انڈیکس 6 اعشاریہ 3، کوریا کا کوسپی 4 اعشاریہ 6، بھارت کا بی ایس ای سینسیکس 4 اعشاریہ 1 فیصد کم ہوگئے۔

اس معاملے پر میڈیا سے گفتگو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ کے مستقبل کے بارے میں کچھ نہ کہنے والا تو کیا، مگر جان بوجھ کر دغا ہی تاکہ اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ پیدا نہ ہو، امریکہ کی گزشتہ نااہل قیادت کو دنیا نے بری طرح استعمال کیا، ٹیرف دوا کے طور پر کام کر کر رہا ہے۔ کسی چیز کو درست کرنے کے لئے دوا لینا پڑتی ہے، ٹیرف سے اربوں ڈالر امریکہ لارہے ہیں، چین کے ساتھ تجارتی خسارہ حل کیے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے، ٹیرف کے حوالے سے یورپی اور ایشیائی ممالک کے رہنماؤں سے بات چیت ہوئی ہے۔

news

پنجاب حکومت کا فیک نیوز کے خلاف ویب پورٹل بنانے کا فیصلہ

Published

on

مریم نواز شریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے فیک نیوز کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے پنجاب میں اسپیشل ویب پورٹل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ویب پورٹل کے ذریعے تمام سرکاری محکمے بروقت اور درست معلومات فراہم کریں گے تاکہ عوام کو جھوٹی خبروں سے بچایا جا سکے۔

سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل نے وزیراعلیٰ کے احکامات پر چیئرمین پی آئی ٹی بی کو 24 گھنٹے میں پورٹل تیار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔

اس کے علاوہ، جنگی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے خصوصی فنڈز کے قیام پر بھی غور جاری ہے، جبکہ انٹرنل سیکیورٹی کے لیے ایک علیحدہ فنڈ قائم کرنے کی سمری وزیراعلیٰ کو بھیجی جائے گی۔

یہ اقدام سوشل میڈیا پر پھیلنے والی فیک نیوز اور افواہوں کے خلاف حکومت پنجاب کی سنجیدہ کوششوں کا حصہ ہے۔

جاری رکھیں

news

پاسورڈز کا بحران: ایک سال میں 19 ارب سے زائد پاسورڈ لیک، 94% دوبارہ استعمال شدہ

Published

on

19 ارب سے زائد پاسورڈز لیک

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اپریل 2024 سے اپریل 2025 کے درمیان 19 ارب سے زائد پاسورڈز لیک ہوئے، جسے انہوں نے ایک سنگین “سائبر سیکیورٹی بحران” قرار دیا ہے۔

تحقیق کے مطابق 94 فیصد پاسورڈز دوبارہ استعمال کیے گئے یا کاپی شدہ تھے، جبکہ صرف 6 فیصد (تقریباً 1.14 ارب) پاسورڈز منفرد پائے گئے۔

ماہرین کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد ایسے کمزور پاسورڈز استعمال کرتی ہے جو یاد رکھنا آسان ہوں، جیسے “password” اور “admin”۔ تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ 4 فیصد پاسورڈز میں “1234” جیسا آسان تسلسل استعمال کیا گیا، جبکہ 8 فیصد پاسورڈز میں لوگوں کے نام شامل تھے۔

سائبر نیوز کی ریسرچر نیرنگا کے مطابق “کمزور اور دوبارہ استعمال شدہ پاسورڈز اب ایک عالمی وبا بن چکے ہیں”۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~