news
سپریم کورٹ کا ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس کے خلاف توہین عدالت نوٹس واپس
سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار نذرعباس کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا ہے۔ کمیٹیز کے اختیار کے حوالے سے فل کورٹ تشکیل دینے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھیج دی گئی ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کے خلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنایا، جس میں عدالت نے کہا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اور ججز آئینی کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر کو نظرانداز کیا ہے۔
فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نذر عباس نے جان بوجھ کر توہین عدالت نہیں کی، لہذا نذر عباس کے خلاف توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لیا جاتا ہے۔ مزید یہ کہ کمیٹیز کے اختیار پر فل کورٹ تشکیل دینے کے لیے فائل چیف جسٹس کو ارسال کر دی گئی ہے۔
چیف جسٹس پاکستان فل کورٹ تشکیل دے کر اس معاملے کی جانچ کریں گے۔ فل کورٹ آئین کے آرٹیکل 175 کی شق 6 کے تحت اس معاملے کو دیکھے گی۔
سپریم کورٹ نے فیصلے میں واضح کیا کہ انتظامی سطح پر جوڈیشل احکامات کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ بادی النظر میں توہین عدالت کی کارروائی ججز کمیٹیوں کے خلاف ہوتی ہے، لیکن اس وقت ججز کمیٹیوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں کی جا رہی۔ سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کے خلاف شوکاز نوٹس کی کارروائی ختم کر دی۔ دوران سماعت عدالت نے کہا کہ ہمارے سامنے دو سوالات تھے۔
drama
ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی کی خبر وائرل
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے اچانک ساتھی اداکار امیر گیلانی سے شادی کر کے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور یہ پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارتی میڈیا میں بھی زیر بحث ہیں۔
ماورا اور امیر کی جوڑی کو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا رہا ہے، اور ان کی شادی کی خبریں ان کے چاہنے والوں کے لیے خوشی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ ماورا کی جانب سے نکاح کی تصدیق کے بعد، ان کی بڑی بہن عروہ نے بھی نکاح کی تقریب کی مزید تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں، جس میں وہ اپنے شوہر فرحان سعید اور بیٹی کے ساتھ بہت خوش نظر آ رہی ہیں۔
اس سے پہلے مارچ 2024 میں ماورا حسین نے اپنی شادی سے متعلق افواہوں کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ ان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ تاہم اب ان کی شادی کی تصدیق ہو چکی ہے اور پاکستانی اور بھارتی مداح ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
news
اینٹی کرپشن عدالت کا رمضان شوگر ملز کیس کا فیصلہ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز بری
اینٹی کرپشن کی عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو بری کر دیا۔ جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں رہنماوں کو الزامات سے بری کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں، جبکہ مقدمے کی سماعت کے دوران مدعی اپنے بیان سے منحرف ہوگیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز نے عدالت میں بریت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔
18 فروری 2019 کو نیب نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں ریفرنس دائر کیا تھا، جس میں ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے شوگر ملز کے لیے گندے نالے کی تعمیر کے لیے 21 کروڑ روپے قومی خزانے سے حاصل کیے۔
رمضان شوگر ملز کیس کا فیصلہ 3 فروری کو محفوظ کیا گیا تھا، جبکہ 28 جنوری کو مقدمے کے مدعی ذوالفقار علی نے ریفرنس سے اظہار لا تعلقی کیا تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر اینٹی کرپشن عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز ریفرنس سے بریت کی درخواستوں پر وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے فیصلہ 6 فروری کو سنانے کا حکم دیا تھا۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں