Connect with us

drama

ماورا حسین اور امیر گیلانی کی شادی کی خبر وائرل

Published

on

ماورا حسین

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے اچانک ساتھی اداکار امیر گیلانی سے شادی کر کے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور یہ پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارتی میڈیا میں بھی زیر بحث ہیں۔

ماورا اور امیر کی جوڑی کو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا رہا ہے، اور ان کی شادی کی خبریں ان کے چاہنے والوں کے لیے خوشی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ ماورا کی جانب سے نکاح کی تصدیق کے بعد، ان کی بڑی بہن عروہ نے بھی نکاح کی تقریب کی مزید تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں، جس میں وہ اپنے شوہر فرحان سعید اور بیٹی کے ساتھ بہت خوش نظر آ رہی ہیں۔

اس سے پہلے مارچ 2024 میں ماورا حسین نے اپنی شادی سے متعلق افواہوں کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ ان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ تاہم اب ان کی شادی کی تصدیق ہو چکی ہے اور پاکستانی اور بھارتی مداح ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

drama

نمرہ خان کی دوسری شادی کا عندیہ، مداح پرجوش

Published

on

نمرہ خان

ابھرتی ہوئی اداکارہ نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے اپنی دوسری شادی کا اشارہ دیا ہے۔

نمرہ خان نے اپنی شاندار اداکاری کی بدولت شوبز کی دنیا میں ایک خاص مقام بنایا ہے اور وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے مداحوں کے ساتھ ہمیشہ جڑی رہتی ہیں۔

اسی وجہ سے ان کی زندگی کے بہت سے پہلو کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ جب انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران خاموشی سے نکاح کیا تھا، تو یہ خوشخبری بھی انہوں نے خود اپنے مداحوں کو سنائی تھی۔

اپریل 2020 میں ہونے والی یہ شادی زیادہ دیرپا نہیں رہی اور ایک سال بعد ہی دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

اب، انسٹاگرام پر ایک مداح کے سوال کے جواب میں نمرہ خان نے جلد دوسری شادی کا اشارہ دیا ہے۔

نمرہ خان کے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سوالات کی بھرمار کر دی اور زیادہ تر نے دلہا کے بارے میں جاننے کی خواہش ظاہر کی۔

ایسا لگتا ہے کہ نمرہ خان دلہا کے معاملے میں کچھ راز رکھنا چاہتی ہیں، اس لیے انہوں نے ان سوالات کا جواب نہیں دیا۔

اب نمرہ خان کس سے شادی کرنے والی ہیں، اس کا انتظار ان کے مداحوں کو کرنا ہوگا۔

جاری رکھیں

drama

میگھن مارکل کا نیٹ فلکس شو “ود لوو میگھن” – پردے کے پیچھے کی جھلکیاں

Published

on


برطانیہ کی ڈچس آف سسیکس میگھن مارکل نے اپنے نیٹ فلکس شو “ود لوو میگھن” کے پردے کے پیچھے کی کچھ دلچسپ مناظر شیئر کیے ہیں۔ میگھن مارکل اپنے نیٹ فلکس شو کی ریلیز کے لیے پوری طرح تیار ہیں، اور انہوں نے اپنے نئے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شو کی جھلکیاں پوسٹ کی ہیں، جن میں انہیں کیلیفورنیا میں اپنی ٹیم اور مہمانوں کے ساتھ شوٹنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس مختصر ویڈیو میں میگھن کو باورچی خانے میں رقص کرتے، شہد کی مکھیاں پالتے اور بیکنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، اور ویڈیو کے آخر میں پرنس ہیری بھی مختصر طور پر ان کے ساتھ نظر آئے

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~