news
بلوچستان میں شہداء کے ورثا سے تعزیت وزیراعظم پاکستان

کوئٹہ کور کمانڈر نے بلوچستان میں وزیراعظم کو تفصیلی پریزنٹیشن دیتے ہوے کہا کہ کوئٹہ میں درپیش چیلنجز کون کون سے ہیں نیز دہشت گرد اور خارجی عناصر بیرونی امداد سے کس طرح یہاں نفرت کے بیج بو رہے ہیں
سرفراز بگٹی کی سربراہی میں ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں ترقی خوشحالی اور یوتھ کے لیے متاثر کن پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں دوسری طرف پاکستان ارمی کے افسر رات دن دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے نبرد ازما ہیں وزیراعظم نے کہاکہ بلوچستان حکومت فرنٹیئر حکومت اور لیوز کی افرادی قوت میں کوئی کمی نہیں تا ہم ان کی ٹریننگ اور تربیت کی ہے حوالے سے جو بھی کمی بیشی ہے اس کی نشاندہی کی جائے نیز فیڈرل حکومت بلوچستان کی حکومت کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہے 26 تاریخ کو پیدا کیے جانے والے ماحول کا مقصد یہ ظاہر کرنا تھا کہ بلوچستان میں کوئی علیحدگی کی تحریک چل رہی ہے

وزیراعظم نے کہا کہ دیگر پارٹیوں کے رہنماؤں سے بھی ہمارا سیشن ہوا جس سے یہ پتہ چلا کہ وہ سب محب وطن ہیں اور بلوچستان میں امن ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں ہم نے ان کے مثبت اور خوش ائند مشوروں کو بھی سراہا اور ان پر انشاء اللہ ہم عمل پیرا بھی ہوں گے تاہم یہ بات طے ہے کہ ملک دشمن عناصر کے ساتھ کسی صورت بات چیت نہیں کی جائے گی سیاسی زعما نے کہا کہ نوجوانوں کو جس طرح ڈیٹریک کیا جا رہا ہے انہیں مین سٹریم میں لانے کے لیے ہمیں کوشش کرنی چاہیے بلوچستان حکومت کے کے لیے بڑے اچھے یوتھ پروگرامز بنائے گئے ہیں اور بلوچستان کا کوٹا پاکستان کے باقی تمام صوبوں سے دس فیصد زیادہ رکھا گیا ہے بلوچستان میں جو کچھ ہو دہشت گردی کی انتہا ہے اس کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے وزیراعظم پاکستان
وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ کل بلوچستان میں ہمارے تین سیشنز ہوئے ہم نے سب سے پہلے کوئٹا کور کمانڈر نے تفصیلی پریزنٹیشن دی کہ کوئٹہ میں ہمیں کن کن چیلنجز کا سامنہ
news
پنجاب حکومت کا فیک نیوز کے خلاف ویب پورٹل بنانے کا فیصلہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے فیک نیوز کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے پنجاب میں اسپیشل ویب پورٹل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ویب پورٹل کے ذریعے تمام سرکاری محکمے بروقت اور درست معلومات فراہم کریں گے تاکہ عوام کو جھوٹی خبروں سے بچایا جا سکے۔
سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل نے وزیراعلیٰ کے احکامات پر چیئرمین پی آئی ٹی بی کو 24 گھنٹے میں پورٹل تیار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔
اس کے علاوہ، جنگی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے خصوصی فنڈز کے قیام پر بھی غور جاری ہے، جبکہ انٹرنل سیکیورٹی کے لیے ایک علیحدہ فنڈ قائم کرنے کی سمری وزیراعلیٰ کو بھیجی جائے گی۔
یہ اقدام سوشل میڈیا پر پھیلنے والی فیک نیوز اور افواہوں کے خلاف حکومت پنجاب کی سنجیدہ کوششوں کا حصہ ہے۔
news
پاسورڈز کا بحران: ایک سال میں 19 ارب سے زائد پاسورڈ لیک، 94% دوبارہ استعمال شدہ

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اپریل 2024 سے اپریل 2025 کے درمیان 19 ارب سے زائد پاسورڈز لیک ہوئے، جسے انہوں نے ایک سنگین “سائبر سیکیورٹی بحران” قرار دیا ہے۔
تحقیق کے مطابق 94 فیصد پاسورڈز دوبارہ استعمال کیے گئے یا کاپی شدہ تھے، جبکہ صرف 6 فیصد (تقریباً 1.14 ارب) پاسورڈز منفرد پائے گئے۔
ماہرین کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد ایسے کمزور پاسورڈز استعمال کرتی ہے جو یاد رکھنا آسان ہوں، جیسے “password” اور “admin”۔ تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ 4 فیصد پاسورڈز میں “1234” جیسا آسان تسلسل استعمال کیا گیا، جبکہ 8 فیصد پاسورڈز میں لوگوں کے نام شامل تھے۔
سائبر نیوز کی ریسرچر نیرنگا کے مطابق “کمزور اور دوبارہ استعمال شدہ پاسورڈز اب ایک عالمی وبا بن چکے ہیں”۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔