کھیل
لاہور ٹیسٹ: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی

لاہور ٹیسٹ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ چیمپئن جنوبی افریقہ کو شکست دے دی۔
277 رنز کے تعاقب میں مہمان ٹیم 183 رنز پر ڈھیر ہوگئی، یوں پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی۔
یہ میچ لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ چوتھے روز پاکستان کے اسپنر نعمان علی نے تباہ کن بولنگ کی اور میچ میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔
انہوں نے پہلی اننگز میں 6 اور دوسری میں 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ شاہین شاہ آفریدی نے دوسری اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کر کے اہم کردار ادا کیا۔
جنوبی افریقی بولر مِتھو سامی نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی اور میچ میں 11 شکار کیے، مگر اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔
چوتھے روز جنوبی افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس اور رائن ریکلٹن نے 54،54 رنز کی اننگز کھیلیں، تاہم دیگر بلے باز ناکام رہے۔
ایڈن مارکرم 3، وین مُلڈر صفر اور ٹونی زی زورزی 16 رنز بنا سکے۔
پاکستان کی دوسری اننگز 167 رنز پر ختم ہوئی۔
کھیل
آئی سی سی رینکنگ 2025: راشد خان نمبر ون، بابر اعظم چوتھے نمبر پر

آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی تازہ پلیئرز رینکنگ 2025 جاری کر دی، جس کے مطابق افغانستان کے راشد خان نے ون ڈے بولرز کی فہرست میں پہلا نمبر حاصل کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 15ویں اور حارث رؤف ایک درجہ تنزلی کے بعد 29ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ افغانستان کے ابراہیم زدران 8 درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔
پاکستان کے بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھی پوزیشن پر چلے گئے ہیں، جبکہ محمد رضوان 25ویں اور فخر زمان 27ویں نمبر پر ہیں۔
آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی پہلے نمبر پر آگئے، جبکہ زمبابوے کے سکندر رضا دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
ٹیسٹ بیٹرز میں جو روٹ کا پہلا اور ہیری بروک کا دوسرا نمبر ہے، جبکہ پاکستان کے سعود شکیل 12ویں اور محمد رضوان 20ویں نمبر پر ہیں۔
ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ پاکستان کے نعمان علی چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔
کھیل
پاکستان کا دورہ سری لنکا جنوری 2026 متوقع

لاہور: پاکستان کا دورہ سری لنکا جنوری 2026 میں متوقع ہے اور دونوں کرکٹ بورڈز اس سیریز کے شیڈول پر بات چیت کر رہے ہیں۔ ابتدائی طور پر تجویز کیا گیا ہے کہ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کولمبو میں ممکنہ طور پر 8، 10 اور 12 جنوری کو کھیلے جائیں، تاہم حتمی تصدیق تب تک مؤثر نہیں جب تک دونوں بورڈز بقیہ انتظامی اور سیکیورٹی معاملات طے نہ کر لیں۔
اس ہفتے پی سی بی اور سری لنکن بورڈ کے درمیان ہونے والی بات چیت میں مثبت پیش رفت دکھائی گئی ہے، مگر اس کے ساتھ ہی بگ بیش (Big Bash) کے لیے این او سی کے معاملے پر الجھنیں پیدا ہو سکتی ہیں۔ پی سی بی پہلے ہی ایشیا کپ کے بعد کھلاڑیوں کے لیگز کے لیے این او سی پالیسی پر نظرِ ثانی کر چکا ہے، لہٰذا اگر جنوری میں دورہ تصدیق ہوا تو پی سی بی کو بگ بیش میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے این او سی کے بارے میں سخت فیصلے کرنا پڑیں گے۔ مزید تفصیلات کے لیے آپ پی سی بی کے تازہ ترین اعلان کو دیکھ سکتے ہیں۔ (لنک: “پی سی بی کا اعلان”)۔
رواں سال نومبر میں شیڈول شدہ شیڈول کے مطابق سری لنکن ٹیم پہلے پاکستان آئے گی جہاں 11 تا 15 نومبر کو تین ون ڈے میچز طے ہیں اور اس کے بعد 17 تا 29 نومبر تک ٹرائنگولر سیریز کا شیڈول بنایا گیا تھا جس میں افغانستان کی شرکت متوقع تھی۔ البتہ حالیہ پاک-افغان کشیدگی کے سبب ٹرائنگولر کی حیثیت مشکوک ہو گئی ہے اور امکان ہے کہ حالات کے مطابق صرف پاک-سری لنکا باہمی میچز ہوں گے۔
-
news1 month ago
14 سالہ سدھارتھ ننڈیالا کی حیران کن کامیابی: دل کی بیماری کا پتہ چلانے والی AI ایپ تیار
-
کھیل5 months ago
ایشیا کپ 2025: بھارت کی دستبرداری کی خبروں پر بی سی سی آئی کا ردعمل
-
news6 months ago
رانا ثناءاللہ کا بلاول کے بیان پر ردعمل: سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے
-
news6 months ago
اداکارہ علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا