news
ایس سی او ویژن 2025، نوجوانوں کا بااختیار مستقبل

اسپیشل کمیونکیشن آرگنائزیشن نے اپنے ویژن 2025 کے تحت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے عزم کو دو ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہتر مواقع پیدا کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں جدید آئی ٹی انفراسٹرکچر تیار کیا گیا۔ ایس سی او نے 100 آئی ٹی سیٹ اپس قائم کیے۔ ان اقدامات سے نوجوانوں کو سیکھنے اور کمائی کے نئے مواقع مل رہے ہیں۔
ایس سی او ویژن 2025 کے تحت 700 سے زائد نوجوانوں کو روزگار ملا۔ مزید 1500 فری لانسرز کو بااختیار بنایا گیا۔ ادارہ نوجوانوں کے لیے ہنرمندی، تربیت اور ڈیجیٹل روزگار کو بڑھانے میں مصروف ہے۔
خصوصی طور پر خواتین کے لیے پاکستان کا پہلا سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مظفرآباد میں بنایا گیا۔ اسی وژن کے تحت خصوصی افراد کے لیے خودمختار رہائشی مراکز بھی قائم کیے گئے۔ مقصد یہ ہے کہ ہر طبقہ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکے۔
ڈی جی ایس سی او کے مطابق آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مشترکہ طور پر 100 آئی ٹی پارکس مکمل کیے جا چکے ہیں۔ ان منصوبوں سے خطے کو تقریباً 20 ملین ڈالر کا غیر ملکی زرمبادلہ حاصل ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام پارکس صرف دو سال کے ریکارڈ عرصے میں مکمل ہوئے۔ ایس سی او ویژن 2025 علاقے میں آئی ٹی انقلاب اور نوجوانوں کی معاشی خود مختاری کے لیے اہم سنگ میل ہے۔
head lines
مری میں برفباری: 12 سے 20 انچ تک برف پڑنے کا امکان

مری میں برفباری کے آغاز کے ساتھ ہی سڑکوں اور اہم مقامات کی صفائی اور مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ آج اور کل مری میں بارش اور برف باری کی شدت برقرار رہے گی، اور متاثرہ علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔
حکام نے کہا کہ تمام حساس شاہراہوں اور پوائنٹس پر مسلسل نگرانی کی جائے گی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت رد عمل ممکن ہو۔ علاوہ ازیں، مری میں موجود ہوٹل اور رہائشی مقامات کو بھی حفاظتی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ برف باری کے دوران کسی قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔
مزید یہ کہ صوبائی وزیر مواصلات نے ایمرجنسی ٹیموں کو الرٹ رہنے اور برف صاف کرنے والی مشینری کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایات دی ہیں۔ حکومت کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو کہا گیا ہے کہ وہ شہریوں کے لیے معلومات فراہم کرتے رہیں اور کسی بھی وقت ریسکیو آپریشن کے لیے تیار رہیں۔
news
کراچی سیف سٹی پراجیکٹ دو ماہ میں فعال کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر ہے، اس لیے یہاں سیکیورٹی کے جدید انتظامات ناگزیر ہیں۔ مزید یہ کہ سیف سٹی منصوبے سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ پہلے ہی ای چالان سسٹم متعارف کرا چکی ہے، اب اگلے مرحلے میں کراچی سیف سٹی پراجیکٹ کو عملی شکل دی جا رہی ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے نہ صرف ٹریفک قوانین پر عملدرآمد بہتر ہوگا بلکہ اسٹریٹ کرائمز میں بھی واضح کمی متوقع ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کراچی کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ لہٰذا تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر منصوبے کو مکمل کریں۔
حکام کے مطابق سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت شہر کے حساس علاقوں میں کیمرے نصب کیے جائیں گے، جبکہ مرکزی کنٹرول روم سے شہر بھر کی نگرانی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جائے گا۔
- news5 months ago
14 سالہ سدھارتھ ننڈیالا کی حیران کن کامیابی: دل کی بیماری کا پتہ چلانے والی AI ایپ تیار
- کھیل8 months ago
ایشیا کپ 2025: بھارت کی دستبرداری کی خبروں پر بی سی سی آئی کا ردعمل
- news9 months ago
رانا ثناءاللہ کا بلاول کے بیان پر ردعمل: سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے
- news9 months ago
اداکارہ علیزہ شاہ نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا






