Connect with us

news

اسپیس ایکس کا زمین کے قطبین سے پہلا نظارہ

Published

on

اسپیس ایکس

اسپیس ایکس کے خلائی مشن “فرام 2” نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار خلا سے زمین کے شمالی اور جنوبی قطبین کی ویڈیو مناظر شیئر کیے ہیں۔ یہ مشن 31 مارچ کو لانچ کیا گیا تھا اور صرف 10 منٹ میں لو ارتھ آربٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہوا۔ خلاء سے لی گئی ویڈیو میں اسپیس ایکس کے ڈریگن کیپسول سے قطبین کو 90 ڈگری جھکاؤ کے ساتھ گردش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو خلا سے زمین کا ایک حیرت انگیز اور منفرد نظارہ پیش کرتی ہے۔

اس ویڈیو پر اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ردعمل دیتے ہوئے کہا:

“یہ پہلا موقع ہے جب انسان زمین کے قطبین کے گرد مدار میں موجود ہیں۔”

مشن کی قیادت کرپٹو کرنسی کے ماہر چن وانگ کر رہے ہیں، جنہوں نے مشن کا نام 1800 کی دہائی میں قطبی مہم پر جانے والے بحری جہاز “فرام” سے متاثر ہو کر رکھا۔ مشن کے دوران عملہ 22 سے زائد سائنسی تجربات سر انجام دے گا، جس کا مقصد قطبین کی سائنسی تحقیق اور موسمی مشاہدات کو بہتر بنانا ہے۔

مشن کی کل مدت 86 گھنٹے ہے اور واپسی کا منصوبہ 4 اپریل کو بحرالکاہل میں واٹر لینڈنگ کے ذریعے طے کیا گیا ہے۔ یہ اسپیس ایکس کا پہلا مشن ہے جس نے قطبی مدار (polar orbit) میں کامیابی سے سفر کیا، اور اس دوران حاصل کردہ ڈیٹا اور تصاویر سائنسی برادری کے لیے نہایت قیمتی ہوں گی

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

ٹک ٹاک نے 2025 پاکستان میں 2 کروڑ 49 لاکھ ویڈیوز حذف کیں

Published

on

ٹک ٹاک

کراچی:
ٹک ٹاک نے سال 2025 کی پہلی سہ ماہی یعنی جنوری سے مارچ کے دوران اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اس دوران پاکستان میں مجموعی طور پر 2 کروڑ 49 لاکھ 54 ہزار 128 ویڈیوز کو حذف کیا گیا۔ حیران کن طور پر، پاکستان میں ویڈیوز کو پیشگی حذف کرنے کی شرح 99.4 فیصد رہی، جب کہ 95.8 فیصد ویڈیوز کو پوسٹ کیے جانے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہی ہٹا دیا گیا۔

عالمی سطح پر ٹک ٹاک نے اسی مدت میں 211 ملین ویڈیوز کو حذف کیا، جو کہ پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیے گئے کل مواد کا تقریباً 0.9 فیصد بنتا ہے۔ ان میں سے 184 ملین سے زائد ویڈیوز خودکار سسٹمز کے ذریعے شناخت کی گئیں، جب کہ تقریباً 75 لاکھ ویڈیوز کو بعد ازاں دوبارہ بحال کر دیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حذف شدہ مواد کا 30.1 فیصد حصہ حساس یا بالغ موضوعات پر مبنی تھا، جب کہ 11.5 فیصد ویڈیوز نے پلیٹ فارم کے تحفظ اور شائستگی کے اصولوں کی خلاف ورزی کی۔ مزید 15.6 فیصد مواد نے پرائیویسی اور سیکیورٹی کی ہدایات کی خلاف ورزی کی، اور 45.5 فیصد ویڈیوز کو جھوٹی معلومات کے طور پر نشان زد کیا گیا۔ اس کے علاوہ 13.8 فیصد ویڈیوز کو مصنوعی ذہانت یا ایڈیٹ شدہ میڈیا کے طور پر شناخت کیا گیا۔

ٹک ٹاک کی یہ رپورٹ نہ صرف پلیٹ فارم کی نگرانی کے مؤثر نظام کو ظاہر کرتی ہے بلکہ پاکستان میں حساس مواد کی نگرانی اور تیزی سے کارروائی کے رجحان کو بھی اجاگر کرتی ہے

جاری رکھیں

news

بلیک ہول سے بچنے والا پہلا ستارہ: ماہرینِ فلکیات کا حیران کن مشاہدہ

Published

on

طاقتور بلیک ہول

تل ابیب یونیورسٹی کے ماہرینِ فلکیات پر مشتمل بین الاقوامی ٹیم نے فلکیاتی تاریخ کے ایک نایاب منظر کا مشاہدہ کیا ہے، جس میں ایک ستارہ سپر میسو بلیک ہول کی تباہ کن کشش سے بچ نکلنے میں کامیاب رہا۔ دو برس قبل سائنسدانوں نے AT 2022dbl نامی ستارے کی چمک کو اس وقت ریکارڈ کیا جب وہ ایک بلیک ہول کی زد میں آیا۔ حیرت انگیز طور پر، دو سال بعد اسی مقام سے ویسی ہی چمک دوبارہ دیکھی گئی، جس سے یہ بات ثابت ہوئی کہ ستارہ مکمل طور پر تباہ ہونے کے بجائے بلیک ہول سے نکلنے میں کامیاب رہا۔ یہ واقعہ اس لحاظ سے منفرد ہے کہ یہ پہلا مصدقہ موقع ہے جب کسی ستارے کو بلیک ہول سے فرار حاصل ہوتا دیکھا گیا ہے۔ اس انقلابی تحقیق کی قیادت ڈاکٹر لیڈیا میکریائینی نے کی، جبکہ وائز آبزرویٹری کے ڈائریکٹر اور آسٹروفزکس فیکلٹی کے پروفیسر آئیر ارکاوی نے اسے سپروائز کیا۔ دیگر محققین میں پروفیسر اہد ناکر، طلبہ سارا فارس، یائل ڈیگانی اور مختلف عالمی سائنس دان شامل تھے، جنہوں نے اس حیران کن مظہر کو سائنسی ریکارڈ کا حصہ بنایا۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~