news

اسپیس ایکس کا زمین کے قطبین سے پہلا نظارہ

Published

on

اسپیس ایکس کے خلائی مشن “فرام 2” نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار خلا سے زمین کے شمالی اور جنوبی قطبین کی ویڈیو مناظر شیئر کیے ہیں۔ یہ مشن 31 مارچ کو لانچ کیا گیا تھا اور صرف 10 منٹ میں لو ارتھ آربٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہوا۔ خلاء سے لی گئی ویڈیو میں اسپیس ایکس کے ڈریگن کیپسول سے قطبین کو 90 ڈگری جھکاؤ کے ساتھ گردش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو خلا سے زمین کا ایک حیرت انگیز اور منفرد نظارہ پیش کرتی ہے۔

اس ویڈیو پر اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ردعمل دیتے ہوئے کہا:

“یہ پہلا موقع ہے جب انسان زمین کے قطبین کے گرد مدار میں موجود ہیں۔”

مشن کی قیادت کرپٹو کرنسی کے ماہر چن وانگ کر رہے ہیں، جنہوں نے مشن کا نام 1800 کی دہائی میں قطبی مہم پر جانے والے بحری جہاز “فرام” سے متاثر ہو کر رکھا۔ مشن کے دوران عملہ 22 سے زائد سائنسی تجربات سر انجام دے گا، جس کا مقصد قطبین کی سائنسی تحقیق اور موسمی مشاہدات کو بہتر بنانا ہے۔

مشن کی کل مدت 86 گھنٹے ہے اور واپسی کا منصوبہ 4 اپریل کو بحرالکاہل میں واٹر لینڈنگ کے ذریعے طے کیا گیا ہے۔ یہ اسپیس ایکس کا پہلا مشن ہے جس نے قطبی مدار (polar orbit) میں کامیابی سے سفر کیا، اور اس دوران حاصل کردہ ڈیٹا اور تصاویر سائنسی برادری کے لیے نہایت قیمتی ہوں گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version