news
وزیراعلیٰ پنجاب کا مفت آرگن ٹرانسپلانٹ پروگرام | صحت عامہ کا انقلابی اقدام
وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹرانسپلانٹ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ ایوان وزیر اعلیٰ کے ترجمان کے مطابق، چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت عام لوگوں کے لیے 5 ٹرانسپلانٹ آپریشن بالکل مفت فراہم کیے جائیں گے۔ گردوں کی پیوند کاری بھی مفت ہوگی، جس سے مریضوں کو بون میرو ٹرانسپلانٹ کے لیے بڑی رقم خرچ نہیں کرنی پڑے گی۔ پنجاب میں پہلی بار عام آدمی سرکاری خرچ پر کورنیا کی پیوند کاری بھی کروا سکے گا، جبکہ پیدائشی طور پر سماعت سے محروم بچوں کے لیے کوکلیئر امپلانٹ بھی حکومت فراہم کرے گی۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چیف منسٹر ٹرانسپلانٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے کے لیے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی میں رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔ رجسٹریشن کے بعد مریض کے جگر، گردوں، بون میرو، اور کورنیا کی ٹرانسپلانٹیشن کی جا سکے گی۔ سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ نجی ہسپتالوں میں بھی آرگن ٹرانسپلانٹ کرانے کی سہولت ہوگی، جس کے لیے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ٹال فری نمبر “09009 0800” بھی فعال کر دیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ ریاست کو ہر شہری کے بنیادی مسائل کا احساس ہے، اور حکومت ان مسائل کو حل کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ ٹرانسپلانٹیشن ایک پیچیدہ اور مہنگا عمل ہے جسے عام آدمی برداشت نہیں کر سکتا، اور اب یہ ریاست کا فرض ہے کہ وہ اس کا خیال رکھے۔ کوکلیئر امپلانٹ کے ذریعے سماعت کی بحالی کے بعد بچے نارمل زندگی گزار سکیں گے۔
news
پاسورڈز کا بحران: ایک سال میں 19 ارب سے زائد پاسورڈ لیک، 94% دوبارہ استعمال شدہ
سائبر سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اپریل 2024 سے اپریل 2025 کے درمیان 19 ارب سے زائد پاسورڈز لیک ہوئے، جسے انہوں نے ایک سنگین “سائبر سیکیورٹی بحران” قرار دیا ہے۔
تحقیق کے مطابق 94 فیصد پاسورڈز دوبارہ استعمال کیے گئے یا کاپی شدہ تھے، جبکہ صرف 6 فیصد (تقریباً 1.14 ارب) پاسورڈز منفرد پائے گئے۔
ماہرین کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد ایسے کمزور پاسورڈز استعمال کرتی ہے جو یاد رکھنا آسان ہوں، جیسے “password” اور “admin”۔ تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ 4 فیصد پاسورڈز میں “1234” جیسا آسان تسلسل استعمال کیا گیا، جبکہ 8 فیصد پاسورڈز میں لوگوں کے نام شامل تھے۔
سائبر نیوز کی ریسرچر نیرنگا کے مطابق “کمزور اور دوبارہ استعمال شدہ پاسورڈز اب ایک عالمی وبا بن چکے ہیں”۔
news
ڈی جی آئی ایس پی آر: بھارت بے بنیاد الزامات سے باز آئے، ثبوت ہیں تو غیر جانبدار ملک کو دے
اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے ترک نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بھارت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جھوٹے الزامات لگا کر سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہے، اگر اس کے پاس پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت ہیں تو کسی غیرجانبدار ملک کو پیش کرے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی حالیہ جارحیت کا جواز پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات ہیں، جبکہ پاکستان نے نہ صرف ان الزامات کو مسترد کیا بلکہ غیر جانبدار تحقیقات کی بھی پیش کش کی، جسے بھارت نے ٹھکرا دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق، بھارت نے 6 مختلف پاکستانی مقامات کو نشانہ بنایا، حتیٰ کہ مسجد، خواتین اور بچوں کو بھی نہیں بخشا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے پاکستانی طیارے گرائے ہیں تو ان کا ملبہ یا ثبوت کہاں ہے؟
انہوں نے کہا کہ پاکستانی کارروائیاں صرف دفاعی نوعیت کی ہیں اور صرف ان بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کر رہی ہیں۔
انہوں نے بھارتی میڈیا کی جانب سے ڈرون اور بڑے حملوں کی خبریں “سراسر جھوٹ اور مضحکہ خیز پروپیگنڈہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے کوئی بڑے حملے نہیں کیے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔