news
عمران خان کے جج راجہ منہاس پر تحفظات، توشہ خانہ کیس پر اعتراض
عمران خان نے توشہ خانہ 2 کی اپیل کے کیس کے جج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے جج راجہ منہاس کا سگا بھائی میرے خلاف کیس میں وکیل اور پراسیکیوٹر ہے۔ تفصیلات کے مطابق، بانی تحریک انصاف عمران خان نے منگل کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “فارم 47 کی حکومت تو صرف ایک کٹھ پتلی ہے جو اسٹیبلشمنٹ کی رضا مندی کے بغیر ناشتہ بھی نہیں کر سکتی۔ یہ حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے کیونکہ اس کے دل میں چور ہے۔ نو مئی اور 26 نومبر کے سانحات کا حساب لیے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے۔ ہمارے لوگوں کو قتل کیا گیا، اغواء کیا گیا، زخمی کیا گیا اور بے جا مقدمات قائم کر کے ملٹری حراست میں دیا گیا۔
دنیا کی تاریخ میں کہیں سیکیورٹی فورسز اپنے ہی شہریوں پر سیدھے فائر نہیں کھولتیں، مگر ہمارے کارکنان کے ساتھ یہ ظلم بھی کیا گیا۔ ان واقعات کی تحقیقات کے لیے کمیشن کا قیام ناگزیر ہے اور کمیشن نہ بنانا حکومت کے جھوٹا ہونے کی نشانی ہے۔
یہ ہمارے خلاف پراپیگنڈا کرتے تھے کہ ہم مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کو تیار نہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ جب ہم ملک کی خاطر مذاکرات کے لیے آئے تو یہ کمیشن کا مطالبہ سنتے ہی دم دبا کر بھاگ گئے کیونکہ ان کی نیت میں کھوٹ ہے۔
news
نواز شریف: “اللہ نیک نیت اور محنتی لوگوں کا ہاتھ پکڑتا ہے
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالی ان لوگوں کا ساتھ دیتا ہے جو نیک نیتی اور محنت سے مخلوق کی خدمت کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی، جن میں ضلع گوجرانوالہ، نارووال اور سیالکوٹ کے اراکین شامل تھے۔ اس ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور پنجاب میں عوامی خدمت کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف، سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور راشد نصر اللہ بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہا کہ مہنگائی کی رفتار میں کمی آنا معاشی بہتری کی علامت ہے، جبکہ سٹاک ایکسچینج کی بلندی کاروبار اور سرمایہ کار برادری کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ ترقی کی رفتار میں اضافہ خوشگوار تبدیلی کی آمد کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا، لیکن اب اس میں استحکام خوش آئند ہے، جس کے لیے وزیراعظم شہباز شریف وفاق میں بڑی محنت کر رہے ہیں۔ مریم نواز پنجاب میں ایک ماں اور بیٹی کے جذبے سے کام کر رہی ہیں، اور اللہ تعالی ان کا ساتھ دیتا ہے جو نیک نیتی اور محنت سے مخلوق کی خدمت کرتے ہیں۔
news
Menda Maiya kojja rajh kay vaye
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں