Connect with us

news

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کا احتجاجی مارچ کا اعلان، اسلام آباد یا شاہراہیں بند کرنے کا وارننگ

Published

on

جنید اکبر


قومی اسمبلی میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ ان کے پاس اسلام آباد کے ڈی چوک کی طرف احتجاجی مارچ کا آپشن موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کے واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ پوری تیاری کے ساتھ اسلام آباد جائیں گے۔ اگر اسلام آباد نہ گئے تو گلگت اور خیبرپختونخواہ کی تمام قومی شاہراہیں بند کر دیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب وہ کسی سے رابطہ یا بات چیت نہیں کریں گے۔

جنید اکبر نے جیو نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان علی امین خان گنڈاپور سے ناراض نہیں ہیں۔ اگر ناراض ہوتے تو انہیں وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹا دیتے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین نے پارٹی میں سب سے زیادہ محنت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو لگ رہا ہے کہ وہ دوبارہ احتجاج میں جا رہے ہیں، کیونکہ مذاکرات میں حکومت کا رویہ دیکھ لیا گیا ہے۔ انہوں نے حامد رضا کے گھر پر چھاپے مارنے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ حکومت نے ان کی مذاکرات کی خواہش کو کمزوری سمجھا ہے۔

جنید اکبر نے بتایا کہ عمران خان نے ڈیڑھ مہینہ پہلے انہیں پیغام بھیجا تھا کہ انہیں صوبائی صدر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس ذمہ داری کو لے کر پریشان تھے، لیکن عمران خان نے اصرار کیا کہ انہیں یہ عہدہ سنبھالنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے 1996 میں گاؤں کی صدارت سے سیاست کا آغاز کیا تھا اور پھر حلقے تک کام کیا۔ عمران خان نے ان کی قربانیوں کو دیکھتے ہوئے انہیں صوبائی صدر بنایا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے بعد ان پر متعدد ایف آئی آرز درج کی گئیں، اور انہیں سخت سردی میں رکھا گیا۔ انہیں سونے بھی نہیں دیا گیا اور ہر تھوڑی دیر بعد ان کی تصویریں بنائی جاتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے بعد احتجاج میں سب سے زیادہ مالاکنڈ کے کارکنان شامل ہوئے۔

جنید اکبر نے کہا کہ 8 فروری کو صوابی جلسے کے لیے وہ زیادہ جذبے کے ساتھ نکلیں گے اور ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اندازہ تھا کہ حکومت مذاکرات میں آگے نہیں بڑھ سکتی، کیونکہ فیصلے کسی اور نے کرنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کوشش کر رہے تھے کہ مذاکرات کامیاب ہوں، لیکن ایسے آثار نظر نہیں آ رہے۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے بعد وہ تنظیم سازی کریں گے اور 9 مئی کے بعد مزاحمت کرنے والوں کو آگے لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی ہومیو پیتھک قیادت سائیڈ پر ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حالات ایسے لگ رہے ہیں کہ آئندہ دنوں میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کشیدگی بڑھے گی۔

جنید اکبر نے کہا کہ پہلے احتجاج کے لیے نکلتے تھے تو قیادت کے رابطے ہوتے تھے، لیکن اب وہ حکومت سے کوئی رابطہ یا بات چیت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس احتجاج کے تین آپریشن موجود ہیں، اور ان کے پاس اسلام آباد کے ڈی چوک کی طرف احتجاجی مارچ کا آپشن بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ اسلام آباد نہیں جاتے ہیں تو وہ گلگت اور خیبرپختونخواہ کے تمام راستے بند کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے انہیں پیغام دیا ہے کہ انہیں حکومت اور وزیراعظم بننے سے بہت آگے سوچنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ سوچ دل سے نکال دینی چاہیے کہ انہیں پارلیمنٹ میں آنا ہے یا دوبارہ ایم این اے بننا ہے، کیونکہ یہ بہت چھوٹی چیزیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ریاست کو فیصلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ورکرز پر ایف آئی آرز کاٹی گئیں، لیکن تشدد سے ان کی خواتین کو بھی نہیں توڑا جا سکا۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

نواز شریف: “اللہ نیک نیت اور محنتی لوگوں کا ہاتھ پکڑتا ہے

Published

on

نواز شریف

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالی ان لوگوں کا ساتھ دیتا ہے جو نیک نیتی اور محنت سے مخلوق کی خدمت کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی، جن میں ضلع گوجرانوالہ، نارووال اور سیالکوٹ کے اراکین شامل تھے۔ اس ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور پنجاب میں عوامی خدمت کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف، سینیٹر پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور راشد نصر اللہ بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہا کہ مہنگائی کی رفتار میں کمی آنا معاشی بہتری کی علامت ہے، جبکہ سٹاک ایکسچینج کی بلندی کاروبار اور سرمایہ کار برادری کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔ ترقی کی رفتار میں اضافہ خوشگوار تبدیلی کی آمد کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا، لیکن اب اس میں استحکام خوش آئند ہے، جس کے لیے وزیراعظم شہباز شریف وفاق میں بڑی محنت کر رہے ہیں۔ مریم نواز پنجاب میں ایک ماں اور بیٹی کے جذبے سے کام کر رہی ہیں، اور اللہ تعالی ان کا ساتھ دیتا ہے جو نیک نیتی اور محنت سے مخلوق کی خدمت کرتے ہیں۔

جاری رکھیں

news

Menda Maiya kojja rajh kay vaye

Published

on

Menda Maiya kojja rajh kay vaye

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~