news
فالج زدہ مریضوں کی تشخیص ہلکی مقناطیسی فیلڈ کی ڈیوائس سے

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ایک نئی طرح کا میڈیکل سکینر ہلکی مقناطیسی فیلڈ میں فالج زدہ مریضوں کے دماغ کو پہنچنے والے نقصان کی نشاندہی بخوبی کر سکتا ہے
فیلڈ سائکلنگ امیجر ایف سی آئی جو کہ دنیا کا منفرد نوعیت کا پہلا سکینر کہلاتا ہے ایم آئی آر سے بنا ہوا ہے مگر یہ بہت ہی ہلکی مقنا طیسی فیلڈ یہاں تک کہ فریج میگنیٹ سے بھی کم پر کام کر کے بہترین نتائج مہیا کر سکتا ہے
یونیورسٹی آف ایبرڈین سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں کا یہ خیال ہے کہ اس ڈیوائس کے ذریعے ہم بہترین طریقے سے یہ جانچ سکیں گے کہ کس بیماری سے کتنے اعضا کس حد تک متاثر ہوئے ہیں جبکہ ماضی میں یہ سب ممکن نہ تھا
میگنیٹک ریزوننس امیج یعنی ایم آر آئی بہت ہی طاقتور مقناطیسی فیلڈ اور ریڈیائی لہروں کا استعمال کرتے ہیں اور بغیر جسم کو ہاتھ لگانے اس کے اندر کی تفصیلی تصاویر بناتی ہے
ایف سی آئی سکینر بھی اسی فارمولے پر کام کرتے ہوئے اسکین کرتا ہے لیکن اس کا ڈیزائن اس کو مریض کے اسکین کرنے کے دوران مقناطیسی فیلڈ کی طاقت کو کم یا زیادہ کرنے کی صلاحیت دیتا ہے
تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ ایک ڈیوائس کے اندر مقناطیسی فیلڈ کو کم یا زیادہ کرنے کی صلاحیت کا ہونا
ایسا ہی ہے جیسا کہ ایک وقت میں متعدد سکینر استعمال کیے جا رہے ہوں اسی لیے یہ روایتی ایم آر آئی کے مقابل میں زیادہ بہتر اور مختلف انداز میں معلومات اکٹھی کر سکتا ہے
news
ویڈنزڈے سیزن 2 کا پہلا ٹیزر جاری، ریلیز کی تاریخوں کا اعلان

نیٹ فلکس کی مشہور ہارر اور تھرلر سیریز ’ویڈنزڈے‘ کے دوسرے سیزن کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، جس نے مداحوں کی بے چینی اور جوش کو مزید بڑھا دیا ہے۔
سیریز کا مرکزی کردار ویڈنزڈے ایڈمز، جو نیورمور اکیڈمی کی پراسرار فضا میں واپس آ رہی ہے، اس بار کئی نئے موڑ اور رازوں کے ساتھ جلوہ گر ہو گی۔ ٹیزر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویڈنزڈے اب جان چکی ہے کہ “لاشیں کہاں دفن ہیں” — ایک جملہ جو سیزن کی پراسرار فضا کو مزید گہرا کر دیتا ہے۔
ٹیزر کی شروعات ایک دلچسپ اور ہلکے پھلکے لیکن پراسرار انداز میں ہوتی ہے، جہاں ویڈنزڈے ایئرپورٹ سیکیورٹی سے گزرتے ہوئے اپنے لباس میں چھپائے گئے متعدد ہتھیار نکالتی ہے۔ سیکیورٹی اہلکار حیرت زدہ ہو جاتے ہیں، لیکن ویڈنزڈے کا چہرہ حسبِ روایت بے تاثر رہتا ہے۔
اس سیزن میں نہ صرف نیورمور اکیڈمی کے پرانے کردار لوٹیں گے بلکہ کئی نئے کردار بھی شامل کیے گئے ہیں جو کہانی کو مزید سنسنی خیز بنائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق، ’ویڈنزڈے‘ سیزن 2 کو دو مراحل میں ریلیز کیا جائے گا:
پہلا حصہ 6 اگست 2025 کو
دوسرا حصہ 3 ستمبر 2025 کو
مداحوں کو اس سیزن میں مزید گہرائی، تھرل اور ایڈمز فیملی کے منفرد رنگ دیکھنے کو ملیں گے۔
کیا آپ کو پہلا سیزن کیسا لگا تھا؟
news
جیکولین فرنینڈس منی لانڈرنگ کیس: دہلی ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی منی لانڈرنگ کیس میں دائر کردہ درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ اداکارہ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت درج شکایت کو چیلنج کیا تھا۔
میڈیا کے مطابق، جسٹس انیش دیال نے جمعرات کے روز فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔ جیکولین کی نمائندگی سینئر وکیل سدھارتھ اگروال نے کی، جب کہ ای ڈی کی طرف سے اسپیشل کاؤنسل زوہیب حسین پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران جیکولین کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ اگر ای ڈی کے مطابق مشتبہ رقم 15 افراد میں تقسیم ہوئی ہے، تو منی لانڈرنگ کا اطلاق سب پر ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کسی مشکوک شخص سے مالی لین دین کا مطلب لازمی طور پر منی لانڈرنگ نہیں ہوتا۔
وکیل نے مزید دلائل دیے کہ جیکولین کو صرف ایک اخبار کی رپورٹ کی بنیاد پر سکیش چندرشیکھر کے مجرمانہ پس منظر سے جوڑا جا رہا ہے، جو ناکافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیکولین کو بطور مشہور شخصیت نشانہ بنایا جا رہا ہے، جب کہ سکیش نے ان سے ایک بزنس مین کے طور پر ملاقات کی تھی۔ معروف شخصیات سے جڑے کاروباری افراد کے خلاف اکثر مقدمات ہوتے ہیں، اس لیے انہیں قصوروار ٹھہرانا درست نہیں۔
دوسری جانب ای ڈی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ایجنسی کی تفتیش پولیس سے مختلف نوعیت کی ہوتی ہے، اور منی لانڈرنگ کیسز میں ملوث افراد کو اصل جرم میں ملوث افراد سے الگ طور پر بھی نامزد کیا جا سکتا ہے۔
عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، جو آئندہ تاریخ پر سنایا جائے گا۔ جیکولین فرنینڈس پر الزام ہے کہ انہوں نے جیل میں قید سکیش چندرشیکھر سے قیمتی تحائف وصول کیے تھے، جو کہ 200 کروڑ روپے کے مبینہ فراڈ کیس میں مرکزی ملزم ہے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں