news

فالج زدہ مریضوں کی تشخیص ہلکی مقناطیسی فیلڈ کی ڈیوائس سے

Published

on

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ایک نئی طرح کا میڈیکل سکینر ہلکی مقناطیسی فیلڈ میں فالج زدہ مریضوں کے دماغ کو پہنچنے والے نقصان کی نشاندہی بخوبی کر سکتا ہے
فیلڈ سائکلنگ امیجر ایف سی آئی جو کہ دنیا کا منفرد نوعیت کا پہلا سکینر کہلاتا ہے ایم آئی آر سے بنا ہوا ہے مگر یہ بہت ہی ہلکی مقنا طیسی فیلڈ یہاں تک کہ فریج میگنیٹ سے بھی کم پر کام کر کے بہترین نتائج مہیا کر سکتا ہے
یونیورسٹی آف ایبرڈین سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں کا یہ خیال ہے کہ اس ڈیوائس کے ذریعے ہم بہترین طریقے سے یہ جانچ سکیں گے کہ کس بیماری سے کتنے اعضا کس حد تک متاثر ہوئے ہیں جبکہ ماضی میں یہ سب ممکن نہ تھا
میگنیٹک ریزوننس امیج یعنی ایم آر آئی بہت ہی طاقتور مقناطیسی فیلڈ اور ریڈیائی لہروں کا استعمال کرتے ہیں اور بغیر جسم کو ہاتھ لگانے اس کے اندر کی تفصیلی تصاویر بناتی ہے
ایف سی آئی سکینر بھی اسی فارمولے پر کام کرتے ہوئے اسکین کرتا ہے لیکن اس کا ڈیزائن اس کو مریض کے اسکین کرنے کے دوران مقناطیسی فیلڈ کی طاقت کو کم یا زیادہ کرنے کی صلاحیت دیتا ہے
تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ ایک ڈیوائس کے اندر مقناطیسی فیلڈ کو کم یا زیادہ کرنے کی صلاحیت کا ہونا
ایسا ہی ہے جیسا کہ ایک وقت میں متعدد سکینر استعمال کیے جا رہے ہوں اسی لیے یہ روایتی ایم آر آئی کے مقابل میں زیادہ بہتر اور مختلف انداز میں معلومات اکٹھی کر سکتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version