Connect with us

news

وزیر دفاع خواجہ آصف و دیگر پارلیمانی ممبران کا نیشنل اسمبلی سے خطاب

Published

on

وزیر دفاع خواجہ آصف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے اور کہا کہ آج ترمیمی بل پیش کیے جانے کا امکان نہیں لگتا چند دنوں سے ائینی ترامیم کا ایک ڈرافٹ گردش کر رہا ہے ہمیں ائین اور جمہوری اداروں کا
احترام کرنا چاہیے ترمیم کا مقصد گزشتہ پانچ دس سالوں کے دوران ہونے والے عدم توازن کو درست کرنا ہے عدالتوں میں 27 لاکھ کیسز زیرالتوا ہیں عدلیہ پر دباؤ کم کرنے کے لیے ترامیم کی جا رہی ہیں اس میں کوئی سیاسی مفاد نہیں کہ پارلیمنٹ کو عزت و وقار ملنا چاہیے اور کسی ادارے کی حدود کو نہیں توڑنا چاہیے ہم پارلیمنٹ کی اہمیت قائم کرنا چاہتے ہیں بحالی تحریک کے بعد ججز کی تعیناتی کا پروسیس طے پایا ہمارا نصب العین ہے ہم ائین کو اس شکل میں واپس لائیں کہ وہ سی او ڈی کے ساتھ مکمل مطابقت رکھتا ہو
اسد قیصر نے اپنے خیالات ک اظہار کرتے ہوئے کہا پارلیمنٹ کو جو ربڑ سٹیمپ کے طور پر استعمال کیا گیا ہے میں اس کی مذمت کرتا ہوں سپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمارے دس پارلیمنٹیرینز کے پروڈکشن ارڈر جاری کیے انہوں نے کہا وزیر قانون اور حکومتی نمائندوں کو پتہ نہیں تو ائینی ترمیم کا ڈرافٹ کہاں سے آیا یہ بنیادی شہری حقوق کو سلب کرنا چاہتے ہیں سب سے زیادہ افسوس بلاول بھٹو اور پیپلز پارٹی پر ہے ان کے پاس پورا ڈرفٹ موجود تھا گزشتہ 24 24 گھنٹوں میں جو جھوٹ بولا گیا ہے یہ دنیا کا بدترین جھوٹ تھا اگر حکومت نے کوئی قانون سازی کرنی ہے تو اس کو پبلک کیا جائے چوری چھپکے سے قانون سازی کو چوری کہتے ہیں ہمارے چھ سات لوگوں کو انہوں نے زبردستی کڈنیپ کیا اور پنجاب ہاؤس میں رکھا کیا یہ قانون سازی ہے یہ قانون سازی کے نام پر پارلیمنٹ کے چہرے پر بدترین دھبہ ہے کیا چھٹی والے دن ترامیم لانے کی کوشش چوری اور ڈاکہ نہیں میں گزشتہ 24 گھنٹے سے سوچ رہا تھا کیااس طرح ذلت ، زور اور ظلم سے قانون سازی ہوتی ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ پارلیمنٹ میں بیٹھنے سے بہتر موت ہے ہم پانچ بنیادی چیزوں پر بات کرنا چاہتے ہیں ائین کی بالادستی، ازاد عدلیہ، استحکام پارلیمنٹ، قانون کی حکمرانی، اعظم نذیر تارڑ نے جو کیا کیا اپ کا ضمیر اجازت دے رہا تھا
وزیر قانون اعظم نظیر تارڑ نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ائینی عدالت کی تجویز پر منفی تاثر دیا گیا کہ یہ عدالت پر حملہ ہے کمیٹی میں دیکھا جاتا ہے کہ کچھ چیزیں درست ہونی ہیں یا نہیں بلوچستان میں پنجاب کے شہریوں کا قتل عام کیا گیا کے پی کےمیں بھی دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہماری مشاورت ایم کیو ایم بی اے پی اعجاز الحق اے این پی سے بھی ہوئی فضل الرحمن اور اچکزئی سے بھی رابطے ہوئے اپوزیشن ممبران تعصب کی عینک ایک طرف رکھ کر اگے بڑھیں اپوزیشن کا کام مسود پر تنقید کر کے چیزیں نکلوانا یا ڈلوانا ہے اللہ کے واسطے 25 کروڑ عوام کی ترجمان پارلیمنٹ کو مضبوط بنائیں ائینی ترمیم کے حوالے سے کچھ عرصے سے مشاورت جاری ہیں وفاق کی ہر اکائی کی نمائندگی ہونی چاہیے آئنی عدالت کی تجاویز پر منفی تاثر دیا گیا اعظم نظیر تارڑ نے فیصل واوڈا سے سوال کیا حکومت ترمیم کیوں نہیں کر سکی
90 ترامیم پر مشتمل ضابطہ فوجداری کا ڈرافٹ لے کر ا رہا ہوں
نوید قمر نے کہا وزیر قانون نے کچھ ترامیم کا ذکر کیا ہے اور کچھ کا نہیں اگر ہم اچھی چیز بھی غلط طریقے سے کریں گے تو اس کے نقصانات ہی ہوں گے میں 18ویں ترمیم منظور کروانے کے عمل کا حصہ رہا ہوں اس زمانے میں ایگزیکٹو بہت بھاری ہوتا تھا لیکن اج وہ بھی ریسیونگ ہینڈ پر ہے پارلیمنٹ کی مضبوطی ہم سب کی مضبوطی ہے ہر چیز کو سیاست کے چشمے کی نظر سے نہ دیکھیں مجھے ویزا ائینی ترمیم بہتری کی طرف لے جائیں گے

news

مصنوعی ذہانت کے ذریعے پرندے کی پہلی کامیاب پیدائش: بھارت کی بڑی پیش رفت

Published

on

مصنوعی ذہانت

آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) آہستہ آہستہ اپنی جگہ بنا رہی ہے، اور اب دنیا میں پہلی بار مصنوعی ذہانت کے ذریعے ایک پرندے کی پیدائش ہو چکی ہے۔

یہ ایک بڑی پیش رفت ہے جو جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے سامنے آئی ہے، جہاں ایک خطرے سے دوچار پرندے کو اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے پیدا کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، یہ کارنامہ بھارت میں انجام دیا گیا ہے، جس نے دنیا کا پہلا ملک بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے جو مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے خطرے سے دوچار عظیم بھارتی بسٹرڈ کی کامیابی کے ساتھ افزائش کر رہا ہے۔

چھ مہینے پہلے، اسی AI کی مدد سے پہلی بار ایک چوزے کی پیدائش ہوئی تھی۔ اب اس تازہ ترین کامیابی نے اس انتہائی خطرے سے دوچار پرندے کے تحفظ کی امیدوں کو نئی روشنی دی ہے۔

16 مارچ کو، اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے انسیمینیشن کے بعد، راجستھان کے کنزرویشن بریڈنگ سینٹر میں ٹونی نامی مادہ پرندے نے انڈا دیا، جس کے نتیجے میں سیزن کا آٹھواں چوزہ پیدا ہوا۔

اب گوڈاون بریڈنگ سینٹر میں گوڈاون کی تعداد بڑھ کر 52 ہو چکی ہے، جو اس پرندے کی بقا کے لیے کی جانے والی کوششوں کی کامیابی کی علامت معلوم ہوتی ہے۔

ڈی ایف او کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل فنڈ فار ہبارا کنزرویشن فاؤنڈیشن، ابوظبی (آئی ایف ایچ سی) میں تلور پر اس طرح کی کوششیں جاری ہیں۔

جاری رکھیں

news

علیمہ خان کا دو ٹوک مؤقف: عمران خان سے ملاقات تک واپس نہیں جائیں گے

Published

on

علیمہ خان

علیمہ خان، جو کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن ہیں، نے کہا ہے کہ وہ اپنے بھائی سے ملاقات کیے بغیر یہاں سے نہیں جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق، عمران خان کی تینوں بہنوں اور کزن قاسم خان کو ایک بار پھر ان سے ملنے سے روک دیا گیا ہے۔ پولیس نے انہیں گورکھ پورناک سے آگے جانے نہیں دیا، جس کے بعد علیمہ خان گاڑی سے نکل کر فٹ پاتھ پر بیٹھ گئیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آج ہماری عمران خان سے ملاقات نہیں کرائی گئی تو ہم یہاں بیٹھے رہیں گے۔ پچھلی بار ہمیں دھوکہ دیا گیا تھا، جب کہا گیا کہ ہمیں گرفتار کر کے تھانے لے جایا جائے گا، لیکن ہمیں کہیں سنسان جگہ پر چھوڑ دیا گیا۔ آج ہم نے واضح کر دیا ہے کہ اگر ملاقات نہیں ہوئی تو ہم یہاں سے نہیں جائیں گے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فیصل چوہدری ایڈووکیٹ اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں، بشریٰ بی بی سے ملاقات کے لیے ان کے خاندان کے افراد بھی وہاں موجود ہیں۔ بشریٰ بی بی کی فیملی ممبر مہر النساء احمد بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں، اور بشریٰ بی بی کے فوکل پرسن رائے سلمان کھرل ایڈووکیٹ بھی وہاں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ، عمران خان کے وکیل سلمان صفدر ایڈووکیٹ بھی اڈیالہ جیل گئے، لیکن پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو پولیس نے اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا۔ اسی طرح، نعیم بنجھوتہ کو بھی پولیس نے پہلے ناکے پر ہی روک لیا۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~