Connect with us

news

چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام

Published

on

ہر سال دل کے مریض 5 ہزار سے زائد بچوں کی زندگیاں بچانے کے تاریخی پروگرام کا آغاز۔ دل کے مریض بچوں کا چیف منسٹر چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت مفت علاج اور آپریشن کی فراہمی کا آغازوزیر اعلیٰ نےچلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت چائلڈ سرجری کارڈ تقسیم کیے۔وزیر اعلیٰ نے پروگرام کا باضابطہ افتتاح کردیا۔مریض بچے کا سرکاری ہسپتالوں میں جگہ نہ ہونے پر پرائیویٹ ہسپتال میں آپریشن ہوگا پہلے مرحلے میں 6 سرکاری اور مخصوص نجی ہسپتالوں میں چلڈرن ہارٹ سرجری کی سہولت دی جا رہی ہے۔پی آئی سی اور چلڈرن ہسپتال لاہور،ملتان کے چلڈرن اور پی آئی سی،فیصل آباد اور راولپنڈی کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ میں بچوں کے آپریشن ہوں گے۔دوسرے مرحلے میں وزیر آباد، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور سرگودھا کے ہسپتالوں میں بھی چلڈرن ہارٹ سرجری کی سہولت فراہم کی جائےگی۔ چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کی مانیٹرنگ کے لئے آن لائن ڈیش بورڈ بھی قائم ہوگا ۔

چلڈرن ہسپتال میں ہارٹ کے مریض بچوں کے لے پلے ایریا کا بھی ہو گا ، وزیر اعلی کا کہناتھا بچے کی وفات پر مائیں جس صدمے سے گزرتی ہیں، سمجھ سکتی ہوں، وزیر اعلی مریم نواز شریف چلڈرن ہارٹ سرجری کی جدید سہولیات ماؤں کے آنسو پونچھنے اور کم سن بچوں کی بیماری دور کرنے کی پرخلوص کوشش ہے، وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کہا دل کے بروقت آپریشن کی سہولت نہ ہونے سے ہر سال 5000 سے زائد کم سن بچے وفات پا جاتے تھے، بچوں کے لئے پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی علاج گاہ میں خیبرپختون خوا اور دیگر صوبوں کے مریض بچوں کا بھی علاج ہوگا، امراض قلب میں مبتلا ننھے بچوں کو طویل انتظار نہیں کرنا پڑے گا، وزیر اعلی نے چائلڈ ہارٹ سرجری کی مانیٹرنگ کے لئے بنائے گئے ڈیش بورڈ کا بھی مشاہدہ کیاوزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا چلڈرن ہسپتال کارڈیک سرجری وارڈ کا دو رہ، وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کارڈیک سرجری وارڈ میں دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیاوزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ایچ ڈی یو اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا،ننھے مریضوں کی خیریت پوچھی، تحائف دئیے، لڈو بھی کھیلی اللہ تعالیٰ آپ کو صحت دے، ہم سب آپ کے لئے دعا کرتے ہیں، بچوں سے گفتگو کی ، مریض بچوں کے والدین سے بھی گفتگو، سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ، قطار اور انتظار کے نظام سے نجات دلانا میرا مشن ہے، وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کہا ،سرکاری ہسپتالوں میں چلڈرن ہارٹ سرجری کی استعداد میں اضافے کے لئے سپیشلسٹ سرجن اورالائیڈ سٹاف کی تعداد بڑھائی جائے گی۔

news

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ملکی ترقی، امن، اور اقبال کے افکار پر زور

Published

on

اس بیان میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے متعدد اہم موضوعات پر اظہار خیال کیا ہے۔ انہوں نے سب سے پہلے حکومت کی کارکردگی، افراط زر میں کمی، زرِ مبادلہ اور برآمدات میں اضافہ جیسے ترقیاتی پہلوؤں کا ذکر کیا اور کہا کہ ملک آہستہ آہستہ بہتری کی طرف گامزن ہے۔

دوسری طرف، انہوں نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی اور جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ جانوں سے کھیلنے والے مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ ذمہ دار عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔

آخر میں، سردار ایاز صادق نے یومِ اقبال کے موقع پر علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اقبال کے افکار میں اتحاد، خودی، اور خود اعتمادی کا درس ہے، اور ان کی شاعری نے مسلم امہ میں ایک علیحدہ وطن کے حصول کا جذبہ بیدار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقبال کی تعلیمات آج بھی ہماری راہنمائی کے لیے بےحد اہم ہیں اور ان سے رہنمائی حاصل کر کے ہم اپنے مسائل کا حل تلاش کرسکتے ہیں۔

جاری رکھیں

news

بھارتی اداکارہ نے ایکٹنگ چھوڑ کر 13 سو کروڑ مالیت کی کمپنی بنالی، آشکا گورادیا

Published

on

بھارتی فلم انڈسٹری میں کئی اداکار ایسے ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں کامیابی حاصل کی اور پھر اداکاری چھوڑ کر دوسرے شعبوں میں اپنی قسمت آزمائی ان میں سے کچھ نے کاروبار کی دنیا میں قدم رکھا اور کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے
شوبز کو چھوڑنے والے فنکاروں کی فہرست میں ایک اداکارہ ایسی بھی ہیں جنہوں نے اداکاری چھوڑ کر 1300 کروڑ روپے کا کامیاب کاروبار قائم کرلیا۔
جی ہم بات کر رہے ہیں 38 سالہ آشکا گورادیا کی جنہوں نے 22 سال قبل ٹی وی شو ’اچانک 37 سال بعد‘ سے اپنی اداکاری کا سفر شروع کیا لیکن انہیں شہرت ایکتا کپور کے ’کُسم‘ سے حاصل ہوئ
انہوں نے اس کے بعد کئی برس تک مشہور ٹی وی شوز میں پرفارم کیا، ان کے نام اور پرفارمنس سے سب ٹی وی ناظرین واقف ہیں، وہ اپنے وقت میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ تھیں۔
انہوں نے سندور تیرے نام کا، ویرود، ناگن، ساس بھی کبھی بہو تھی، پیا کا گھر جیسے اہم ٹی وی سیریل بھی کیے، وہ بگ باس اور خطروں کے کھلاڑی جیسے رئیلٹی شوز کا بھی حصہ رہی ہیں۔
بعد ازاں انہوں نے 2019 میں اپنے کیرئیر کے عروج پر شو بز کو چھوڑ کر کارپوریٹ دنیا میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کر لیا اور اپنی کاسمیٹک کمپنی ’رینی کاسمیٹکس قائم کرلی

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~