Connect with us

نیشل

یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

خیبرپختون خواہ حکومت نے یکم محرم الحرام کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیاہے ۔

Published

on

صوبائی ایڈسمنٹریشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے یکم محرم کی عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ چاند کے اعلان کے حساب سے یکم محرم الحرام کو صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔

عام تعطیل کے تحت تمام صوبائی حکومت کے ماتحت اور نجی کمپنیوں کے دفاتر، تعلیمی ادارے  بند ہوں گے۔فلکیاتی ماہرین نے پاکستان میں محرم الحرام 1446 ہجری کا چاند 7 جولائی کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے، جس کے تحت یوم عاشور 17 جولائی کو ہوگا۔

اُدھر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چاند کے حوالے سے اجلاس مولانا عبد الخبیر کی سربراہی میں 6 جولائی کو کوئٹہ میں ہوگا، اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور اور پشاور میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔

news

دو نجی ہسپتالوں میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کا انکشاف، وفاقی حکام

Published

on

وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں نجی ہسپتالوں اور لیبز کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے
ذرائع کے مطابق پشاور روڈ پر واقعہ نجی ہسپتال اور اسلام آباد کی ایک پرائیویٹ لیپ سمیت وفاقی ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کے اعلی حکام بھی اس واقعے میں ملوث پائے گئے ہیں جبکہ گردوں کے غیر قانونی پیوند کاری کے 95 فیصد کیس جی 8 مرکز کے ہسپتال سے وابستہ ہیں
وفاقی حکام کے مطابق نجی ہسپتالوں کی طرف سے پیوند کاری کی 22 درخواستیں موصول موصول ہوئی ہیں جو کہ سب غیر قانونی تھی اور قانونی پیوند کاری کے لیے جعلی لیبارٹری رپورٹس اور دستاویزات بنائی جا رہی ہیں ان جعلی رپورٹوں کے ذریعے مریضوں کے قریبی رشتہ داروں کو پیوند کاری سے نا اہل قرار دے دیا جاتا ہے
وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کہ تمام غیر قانونی کڈنی ٹرانسپلانٹ کیسز پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے ہیں جہاں سے مالدار مریضوں کو منتخب کر کے ڈائلسز کے لیے غیر قانونی پیوند کاری کی طرف راغب کیا جاتا ہے اور گردے بیچنے والے غریب اشخاص سے چند لاکھ روپے کے گردہ لے کر ٹرانسپلانٹ کرنے والے ادارے ان مالدار افراد کے ہاتھوں فروخت کر کے کروڑوں کما تے ہیں

جاری رکھیں

news

نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب، وزیراعظم شہباز شریف

Published

on

وزیرِاعظم شہباز شریف

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے
وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا
اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر ڈی جی آئی، ایس آئی کےعلاوہ انٹیلیجنس اداروں کے سربراہان چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شامل ہوں گے
حکام کا کہنا ہے کہ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف کیے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی جائے گی
اس سے قبل ایپکس کمیٹی کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~