Connect with us

نیشل

یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان

خیبرپختون خواہ حکومت نے یکم محرم الحرام کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیاہے ۔

Published

on

صوبائی ایڈسمنٹریشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے یکم محرم کی عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ چاند کے اعلان کے حساب سے یکم محرم الحرام کو صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔

عام تعطیل کے تحت تمام صوبائی حکومت کے ماتحت اور نجی کمپنیوں کے دفاتر، تعلیمی ادارے  بند ہوں گے۔فلکیاتی ماہرین نے پاکستان میں محرم الحرام 1446 ہجری کا چاند 7 جولائی کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے، جس کے تحت یوم عاشور 17 جولائی کو ہوگا۔

اُدھر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چاند کے حوالے سے اجلاس مولانا عبد الخبیر کی سربراہی میں 6 جولائی کو کوئٹہ میں ہوگا، اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور اور پشاور میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔

news

دوروز ورک فرام ہوم ,2 روز اسکول بند نیز اتوار کو کمرشل سرگرمیاں بند رکھنے کا حکومتی عندیہ

Published

on

لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے پیش نظر ہفتے میں دو دن ورک فرام ہوم، دو دن اسکول بند کرنے اور اتوار کے روز تمام کمرشل سرگرمیاں بند رکھنے کا فیصلہ دے دیا ہے،عدالت نے گرین لاک ڈاون پالیسی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے ایک علاقے کی آلودگی دوسرے علاقے میں منتقل ہو سکتی ہے اس لیے یہ پالیسی زیادہ موثر نہیں ہوگی،جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ گزشتہ برس بھی اس پالیسی پر عمل کیا گیا تھا ماحولیاتی کمیشن میٹنگ کے بعد فیصلہ کریں۔
جسٹس شاہد کریم نے لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدراک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران مختلف محکموں
سے رپورٹس جمع کرائی گئیں عدالت نے سموگ کے تدارک کے سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران مختلف محکموں کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹس کا جائزہ لیا۔
جسٹس شاہد کریم نے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لاہور کے گردونواح میں دھواں دینے والی ہیوی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے۔
نیز انہوں نے کہا کہ ٹرمینل پر کھڑی بسوں کی چیکنگ بھی کی جائے، اور موٹر وے پولیس کو گاڑیوں کی فٹنس چیک کرنے کی ہدایت بھی کی ۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئےکہا کہ گزشتہ سال ہم نے ہفتے میں دو دن ورک فرام ہوم، جمعہ ہفتہ سکولز کی بندش اور مارکیٹس کے اوقات کار بھی تبدیل کئے تھے جبکہ اتوار کو کمرشل سرگرمیاں مکمل بند کردی تھیں، ہمیں دوبارہ ایسے اقدامات کرنے پڑیں گے ایل ڈی اے کے وکیل نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ لاہور کے 19 انڈر پاسز کے حوالے سے انکوئری رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے۔
انڈر پاسز سے ایل ای ڈی لائٹس کی چوری سے روکنے کیلئے پی ایچ اے کو انڈر پاسز کی دیکھ بھال کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کل لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کو ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

جاری رکھیں

news

پاسپورٹ بنوانے کے لیے آئی ڈی کارڈ ضروری نہیں، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ

Published

on

میڈیا ذرائع کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے اپنے رولز میں ترامیم کر کے پاسپورٹ بنانے کے لیے شناختی کارڈ کی شرط ختم کر دی ہے اب کوئی بھی شہری کسی بھی شہر سے اپنا پاسپورٹ بآسانی بنوا سکتا ہے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کے لیے مراسلہ علاقائی دفاتر کو بھیج دیا گیا ہے جس کے مطابق نئی پالیسی کے تحت شہریوں کو حدود کے دائرہ اختیار میں نرمی دے دی گئی ہے اب پاکستان کا شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ کے لیے اپلائی کر سکتا ہے نیز ایڈریس اور گھر کے پتے پر ہی شناختی کارڈ بنوایا جا سکتا ہے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ میں پاسپورٹ پرنٹنگ کے معاملے میں ہونے والی تاخیر میں بھی اب بہتر پیش رفت ہوئی ہے کیونکہ 10 پاسپورٹ پرنٹنگ ڈیسک ٹاپ مشینیں پاکستان پہنچ چکی ہیں
وزارت داخلہ کہ ذرائع کے مطابق یہ مشینیں اگلے ہفتے سے آپریشنل ہو جائیں گی جس کے باعث پرنٹنگ کپیسٹی دگنی ہو جائے گی
وزارت داخلہ کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر اس وقت 20 سے 22 ہزار پاسپورٹ کی پرنٹنگ کی جا رہی ہے اور 45 سے 50 ہزار درخواستیں روزانہ موصول ہو رہی ہیں
دوسری طرف لندن کے اندر قاضی فائز عیسی سابق چیف جسٹس کے خلاف نعرہ بازی کرنے والوں کے شناختی کارڈ بلاک کر کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے مطابق لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے اور نادرہ کے عملہ کو شناخت کے لیے فوری اقدامات کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے نیز نادرہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ فوٹیجز کے ذریعے حملہ اوروں کی نشاندہی کی جائے اور ان کے خلاف پاکستان میں ایف آئی ار درج کر کے اس پر فوری ایکشن لیا جائے

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~