نیشل
یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان
خیبرپختون خواہ حکومت نے یکم محرم الحرام کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیاہے ۔
صوبائی ایڈسمنٹریشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے یکم محرم کی عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ چاند کے اعلان کے حساب سے یکم محرم الحرام کو صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔
عام تعطیل کے تحت تمام صوبائی حکومت کے ماتحت اور نجی کمپنیوں کے دفاتر، تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔فلکیاتی ماہرین نے پاکستان میں محرم الحرام 1446 ہجری کا چاند 7 جولائی کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے، جس کے تحت یوم عاشور 17 جولائی کو ہوگا۔
اُدھر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چاند کے حوالے سے اجلاس مولانا عبد الخبیر کی سربراہی میں 6 جولائی کو کوئٹہ میں ہوگا، اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور اور پشاور میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔