Connect with us

news

ہول سیل اور ریٹیل سیکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی ضرورتوزیر خزانہ، محمد اورنگزیب

Published

on

محمد اورنگزیب

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ہول سیل اور ریٹیل سیکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس عمل میں چھوٹے تاجروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بات انہوں نے وزارت خزانہ محمد اورنگزیب میں تجارتی نمائندوں کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کہی ۔ ملاقات کے دوران انہوں نے ٹیکس اصلاحات اور باضابطہ ٹیکس نیٹ ورک میں کاروباری انضمام کے بارے میں بات چیت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ، وزیر مملکت علی پرویز اور چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے بھی شرکت کی۔ سپریم کونسل آل پاکستان ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نعیم میر نے لاہور سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ہول سیل اور ریٹیل شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے پر زور دیا اور کہا کہ ملک کو بہتر طریقے سے چلانے کے لیے ہر ایک کو ٹیکسز میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ اس عمل میں چھوٹے تاجروں کو ہر ممکن سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران نعیم میر نے ایف بی آر کے وژن کی تعریف کرتے ہوئے بذریعہ ڈیٹا اینالیٹکس اور مصنوعی ذہانت کے ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے ایف بی آر کے جدید نقطہ نظر پر روشنی ڈالی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جدید حکمت عملی وزیراعظم شہباز شریف کے ایف بی آر کے آپریشنز کو ڈیجیٹلائز کرنے کے وژن سے بہت مطابقت رکھتی ہے جو کہ روایتی طریقوں سے ہٹ کر ہے۔

کاروباری نمائندوں نے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اظہار بھی کیا اور ٹیکس نیٹ ورک کو وسعت دینے کی کوششوں کی حمایت کا وعدہ بھی کیا۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

پنجاب حکومت کا فیک نیوز کے خلاف ویب پورٹل بنانے کا فیصلہ

Published

on

مریم نواز شریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے فیک نیوز کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے پنجاب میں اسپیشل ویب پورٹل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ویب پورٹل کے ذریعے تمام سرکاری محکمے بروقت اور درست معلومات فراہم کریں گے تاکہ عوام کو جھوٹی خبروں سے بچایا جا سکے۔

سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل نے وزیراعلیٰ کے احکامات پر چیئرمین پی آئی ٹی بی کو 24 گھنٹے میں پورٹل تیار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔

اس کے علاوہ، جنگی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے خصوصی فنڈز کے قیام پر بھی غور جاری ہے، جبکہ انٹرنل سیکیورٹی کے لیے ایک علیحدہ فنڈ قائم کرنے کی سمری وزیراعلیٰ کو بھیجی جائے گی۔

یہ اقدام سوشل میڈیا پر پھیلنے والی فیک نیوز اور افواہوں کے خلاف حکومت پنجاب کی سنجیدہ کوششوں کا حصہ ہے۔

جاری رکھیں

news

پاسورڈز کا بحران: ایک سال میں 19 ارب سے زائد پاسورڈ لیک، 94% دوبارہ استعمال شدہ

Published

on

19 ارب سے زائد پاسورڈز لیک

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اپریل 2024 سے اپریل 2025 کے درمیان 19 ارب سے زائد پاسورڈز لیک ہوئے، جسے انہوں نے ایک سنگین “سائبر سیکیورٹی بحران” قرار دیا ہے۔

تحقیق کے مطابق 94 فیصد پاسورڈز دوبارہ استعمال کیے گئے یا کاپی شدہ تھے، جبکہ صرف 6 فیصد (تقریباً 1.14 ارب) پاسورڈز منفرد پائے گئے۔

ماہرین کے مطابق لوگوں کی بڑی تعداد ایسے کمزور پاسورڈز استعمال کرتی ہے جو یاد رکھنا آسان ہوں، جیسے “password” اور “admin”۔ تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ 4 فیصد پاسورڈز میں “1234” جیسا آسان تسلسل استعمال کیا گیا، جبکہ 8 فیصد پاسورڈز میں لوگوں کے نام شامل تھے۔

سائبر نیوز کی ریسرچر نیرنگا کے مطابق “کمزور اور دوبارہ استعمال شدہ پاسورڈز اب ایک عالمی وبا بن چکے ہیں”۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~