Connect with us

drama

  انمول بلوچ نے شادی، محبت، اور مالی خودمختاری پر کھل کر بات کی

Published

on

انمول بلوچ

اداکارہ نے ایک نجی فیشن میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں شادی، محبت، اور مالی خودمختاری پر تفصیل سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ شادی ضرور کریں گی لیکن اریج میرج کے ساتھ، اور شادی سے پہلے ہونے والے شوہر سے محبت ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مالی طور پر مستحکم رہنا شادی شدہ زندگی میں عزت اور احترام کو یقینی بناتا ہے۔ انمول بلوچ نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ایک جھوٹ سے کیا تھا، جب فیس بک پر اداکارہ کے طور پر اپنا تعارف دیا اور ایک ماہ بعد ڈرامے کی پیشکش حاصل کی۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

drama

نیلم منیر نے قدرتی خوبصورتی کو ترجیح دے دی، سرجری کے بجائے بڑھاپے کو قبول کیا

Published

on

نیلم منیر

معروف پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے خوبصورتی بڑھانے کے لیے سرجری کروانے کے بجائے قدرتی خوبصورتی کو ترجیح دی ہے۔

نیلم منیر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بڑھاپے، اینٹی ایجنگ اور کاسمیٹک پروسیجرز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اداکارہ نیلم منیر نے کہا کہ ’خوبصورتی اور وقار عمر کے ساتھ آتے ہیں۔ آپ کو بڑھاپے، جھائیوں اور جھریوں کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ آپ اپنی قدرتی جلد میں خوبصورت لگتے ہیں۔ عمر آپ کی شخصیت اور وقار میں اضافہ کرتی ہے۔‘ انہوں نے مزید کہا، ’آپ ڈاکٹر ہیں، آپ بہتر جانتی ہیں کہ بوٹاکس کروانے والے تمام چہرے ایک جیسے لگتے ہیں۔ کیا وہ سب ایک جیسے نہیں ہوتے؟ میرا ماننا ہے کہ ہر فرد کو اپنی شکل و صورت پر اعتماد ہونا چاہیے، لیکن اگر کوئی ان پروسیجرز کو پسند کرتا ہے تو یہ ان کی اپنی پسند ہے۔‘

نیلم منیر کے خیالات کو شائقین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے، اور ان کے حالیہ ڈرامہ سیریل ’محشر‘ کو بھی عوام میں بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے۔

یاد رہے کہ نیلم منیر کے انسٹاگرام پر 7.7 ملین فالوورز ہیں اور ان دنوں سوشل میڈیا پر ان کی شادی کی افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں، تاہم اب تک اداکارہ کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

جاری رکھیں

drama

شہریار منور اور ماہین صدیقی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

Published

on

شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور اور اداکارہ ماہین صدیقی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں اس خوبصورت جوڑی کو نکاح نامہ تھامے دیکھا جا سکتا ہے۔ دونوں نے اس خاص دن پر سفید اور سنہرے رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے۔

شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا، جس میں ماہرہ خان، مومل شیخ، احد رضا میر، عدیل حسین، جمی خان اور علی حمزہ سمیت دیگر فنکاروں نے شرکت کی۔ اس کے بعد قوالی نائٹ کا انعقاد کیا گیا، جہاں راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ تقریبات کے دوران شہریار منور اور ماہین صدیقی مختلف روایتی لباسوں میں نظر آئے، جنہیں مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

ہلدی کی تقریب میں ماہین صدیقی نے پیلے رنگ کا جوڑا جبکہ شہریار منور نے آسمانی رنگ کا کُرتا زیب تن کیا، جو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

یاد رہے کہ شہریار منور نے 2012 میں ڈرامہ سیریل ‘میرے درد کو جو زبان ملے’ سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور ‘زندگی گلزار ہے’ میں معاون کردار سے شہرت حاصل کی۔ بعد ازاں، انہوں نے فلم ‘ہو من جہاں’ میں اداکاری اور پروڈکشن کے جوہر دکھائے۔

ماہین صدیقی بھی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں، جنہوں نے مختصر عرصے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

مداحوں کی جانب سے اس جوڑے کو بھرپور محبت مل رہی ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~