Connect with us

news

راہول فاضلپوریہ پر قاتلانہ حملہ، تحقیقات جاری

Published

on

راہول فاضلپوریہ

بھارتی گلوکار اور سابق لوک سبھا امیدوار راہول فاضلپوریہ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے جس سے بھارت کی شوبز اور سیاسی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گروگرام کے سیکٹر 71 میں سدرن پیریفرل روڈ (SPR) پر پیش آیا جہاں راہول فاضلپوریہ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جن میں گولی کا نشان اور ایک مشتبہ کار شامل ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کی شناخت بھی کر لی گئی ہے اور واقعے کی باقاعدہ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ گروگرام پولیس کے پی آر او سندیپ کمار نے میڈیا کو بتایا کہ پیر کی رات فائرنگ کی اطلاع پر ٹیم موقع پر پہنچی اور ابتدائی تحقیقات میں گولی چلنے کی تصدیق ہوئی۔ واضح رہے کہ راہول فاضلپوریہ نے 2024 کے بھارتی عام انتخابات میں جن نائک جنتا پارٹی (JJP) کے پلیٹ فارم سے گروگرام کی نشست پر الیکشن لڑا تھا، تاہم وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) کے امیدوار راؤ اندرجیت سنگھ سے شکست کھا گئے تھے۔ راہول فاضلپوریہ کو بالی ووڈ کے مقبول گانے “لڑکی بیوٹی فل” سے شہرت ملی تھی۔

news

پاکستان میں نئے گیس کنکشنز کی پابندی ختم کرنے کی سمری کابینہ کو ارسال

Published

on

پاکستان


پاکستان میں نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کے لیے پٹرولیم ڈویژن نے وفاقی کابینہ کو سمری بھیج دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر ایک لاکھ 20 ہزار نئے کنکشن فراہم کیے جائیں گے اور ان درخواست گزاروں کو ترجیح دی جائے گی جنہیں پہلے ڈیمانڈ نوٹس جاری ہو چکے یا جنہوں نے ایمرجنسی فیس جمع کرائی مگر پابندی کے باعث کنکشن حاصل نہ کرسکے۔ پاکستان اندازاً ڈھائی لاکھ سے زائد افراد اس زمرے میں آتے ہیں، تاہم انہیں اس بات کا حلف دینا ہوگا کہ وہ پرانے دعوؤں یا کنکشن فیس میں اضافے کے خلاف عدالت سے رجوع نہیں کریں گے۔ اس وقت ملک میں گیس کمپنیوں کے پاس تقریباً 35 لاکھ نئی درخواستیں زیر التوا ہیں۔

اطلاعات کے مطابق نئے کنکشنز کی فیس 40 ہزار سے 50 ہزار روپے مقرر کی جائے گی جبکہ صارفین کو نوٹیفائیڈ ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کے نرخ پر بل جاری ہوگا جو فی الوقت 3 ہزار 200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔ جی ایس ٹی سمیت یہ قیمت 3 ہزار 900 سے 4 ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق، نئے کنکشنز دینے کی تجویز اس لیے بھی دی گئی ہے تاکہ نیٹ ورک میں موجود اضافی گیس کو استعمال کیا جا سکے جو پائپ لائن سسٹم اور ریاستی معاہدوں کے لیے خطرہ بن رہی ہے۔

جاری رکھیں

news

فیصل واوڈا: ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والے طرم خان رگڑ دیے جائیں گے

Published

on

فیصل واوڈا

سابق وفاقی وزیر اور موجودہ آزاد سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے والے بڑے بڑے طرم خان اب رگڑ دیے جائیں گے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سیاستدان، این جی اوز اور دیگر عناصر ذاتی مفادات کے لیے ہمیشہ افواج پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں کرتے رہے ہیں، لیکن ایک بار پھر فیلڈ مارشل کی سربراہی میں پاک فوج نے ملک کو بڑی دہشت گردی سے بچا لیا ہے جس کی تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔ فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ منافق سیاستدان اور دیگر لوگ اپنی سمت درست کر لیں، ورنہ ترقی کے جاری تسلسل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو سخت انجام بھگتنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی بین الاقوامی کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ بھارت کو جنگ میں شکست، تجارتی میدان میں شرمندگی، اور اب بی ایل اے و مجید بریگیڈ کو امریکہ کی جانب سے عالمی دہشت گرد قرار دینا، دراصل بھارت کے دہشت گرد ہونے کی تصدیق ہے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل نے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں ثابت کی ہیں، کاش پاکستان کے پاس بھی ایسا جمہوری لیڈر ہوتا، کیونکہ نہ ماضی میں کوئی نظر آیا، نہ آج ہے اور نہ مستقبل میں دکھائی دے رہا ہے۔


جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~